وزارت دفاع
بھارتی بحریہ، تھرواننت پورم میں شنگوموگھم بیچ پرعملی مظاہرے کا انعقاد کرے گی
प्रविष्टि तिथि:
02 DEC 2025 2:30PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ 03 دسمبر 2025 کو تھرواننت پورم میں شنگوموگھم بیچ پر شاندارعملی مظاہرے (اوپی ڈیمو 2025) کے ساتھ یوم بحریہ 2025 کاجشن منائے گی۔صدرجمہوریہ ہند اور مسلح افواج کی سپریم کمانڈر محترمہ دروپدی مرمو اس موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود رہیں گی۔ تقریب کی میزبانی ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، بحری عملے کے سربراہ کریں گے۔ اس عملی مشق میں کیرالہ کے معزز گورنر اور وزیرِ اعلیٰ، مرکز اور ریاست کے وزراء، سینئر مرکزی اور ریاستی سرکاری اہلکار، عسکری معززین اور عوامی نمائندگان کی بڑی تعداد بھی موجود ہوگی۔
یہ تقریب بحریہ کی اس کوشش کا حصہ ہے کہ یوم بحریہ کی تقریبات کو بڑے بحری اڈوں تک محدود نہ رکھا جائے، جیسا کہ اس سے قبل اوڈیشہ کے پوری اور مہاراشٹر کے سندھودرگ میں کامیاب ایڈیشن منعقد ہوئے۔
اوپی ڈیمو 2025 میں بھارتی بحریہ کی عملی قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں جنگی جہاز، بحری طیارے اورآبدوز کی طاقت دکھائی جائے گی۔ ہاکس اور فائٹر جیٹس کے ذریعے تیز رفتار منیور، کومبیٹ فری فال اور زمین-سمندر کی ہم آہنگی کے ساتھ سلائیڈنگ مظاہرے اور جنگی جہازوں سے فائرنگ تقریب کی اہم جھلکیاں ہوں گی۔ 03 دسمبر کی شام ساحل پر شاندار پروگراموں سے بھرپور ہوگی، جس کا اختتام جنوبی بحریائی کمانڈکےبینڈ کی روایتی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب کے ساتھ ہوگا۔ سی کیڈٹ کور کے ذریعے پیش کیے جانے والے ہارنمپ رقص اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ اس ایونٹ کو ناقابل فراموش بنا دے گا۔ یہ پرجوش تقریب نہ صرف بحریہ کی عملی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی بلکہ کیرالہ اور بھارتی بحریہ کے درمیان گہرے سمندری وابستگی کو بھی اجاگر کرے گی۔
اوپی ڈیمو 2025 کا مقصد بھارتی بحریہ کے ناقابل تسخیر جذبے اور بنیادی طاقت کو اجاگر کرنا ہے، جو لڑائی کے لیے تیار، مربوط اورآتم نربھر بھارت ہے،اور یہ ایک وکست سمردھ بھارت کےلئے سمندروں کی حفاظت ضروری ہے۔ مظاہرے میں جدید اور مقامی طور پر تیار شدہ پلیٹ فارمز کی بحری کامیابی کودکھائی جائے گی، جوآتم نربھر بھارت کی علامت ہیں۔ یہ مظاہرہ بحریہ کی اعلیٰ سطح کی عملی تیاری اور حوصلہ افزا دفاعی موقف کو اجاگر کرے گا، جیسا کہ حال ہی میں آپریشن سندور کے دوران دکھایا گیا تھا۔بھارتی بحریہ کی قومی سمندری وژن مہاساگر(خطے کی حفاظت اور ترقی کے لئےباہمی اور مجموعی پیشرفت ) کے تحت، بھارتی بحریہ اوقیانوس خطے میں ترجیحی حفاظتی شراکت دار بنی ہوئی ہے، جو سمندری راستوں، مشترکہ سمندری وسائل اور اہم تجارتی راستوں کی حفاظت کو یقینی بناتی ہے۔
شنگوموگھم بیچ میں اوپی ڈیمو 2025 کو بھارتی بحریہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہِ راست نشر کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی دوردرشن چینلز پر بھی براہِ راست نشریات ہوں گی۔ اس تقریب کی تیاری اور ریہرسل مکمل طور پر جاری ہیں۔
***
UR-2180
(ش ح۔ع ح۔ ف ر )
(रिलीज़ आईडी: 2198020)
आगंतुक पटल : 4