زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زرعی شعبے کی مجموعی ترقی

प्रविष्टि तिथि: 02 DEC 2025 5:36PM by PIB Delhi

حکومت ہند ملک میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مرکزی شعبے کے ساتھ ساتھ مرکزی سرپرستی والی اسکیموں اور پروگراموں کی ایک جامع رینج نافذ کر رہی ہے۔ ان اسکیموں میں کم از کم امدادی قیمت، زرعی قرض، فصل بیمہ، آبپاشی، ذخیرہ اندوزی، مارکیٹنگ، نامیاتی کاشتکاری، تکنیکی اختراع اور زرعی برآمدات سمیت زراعت کا پورا دائرہ شامل ہے۔

زراعت ریاست کا موضوع ہے۔ حکومت ہند کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اسکیموں کے لیے مناسب پالیسی اقدامات اور بجٹ مختص کرکے ریاستوں کی مدد کرتی ہے۔ حکومت ہند کی اسکیموں اور پروگراموں کا مقصد پیداوار میں اضافہ کرنا، کسانوں کو منافع بخش آمدنی فراہم کرنا اور ان کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ حکومت نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کے بجٹ مختص میں کافی اضافہ کیا ہے۔ 2013-14 کے دوران 21,933.50 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینے سے 2025-26 کے دوران 1,27,290.16 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ زرعی شعبے کی مجموعی ترقی کو بڑھانے کے لیے محکمے کی طرف سے شروع کی گئی بڑی اسکیمیں اور پروگرام منسلک ہیں۔

انڈین کونسل آن ایگریکلچرل ریسرچ نے 75,000 کسانوں کی کامیابی کی کہانیوں کا مجموعہ جاری کیا ہے جنہوں نے محکمے اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کی اسکیموں کو یکجا کرکے اپنی آمدنی میں دو گنا سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔

نیشنل سیمپل سروے آفس، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے ملک کے دیہی علاقوں میں زرعی سال جولائی 2018 تا جون 2019 کے حوالے سے این ایس ایس 77 ویں دور (جنوری 2019 تا دسمبر 2019) کے دوران زرعی گھرانوں کی صورتحال کا جائزہ سروے کیا۔ ان سروے کے مطابق فی زرعی گھرانے کی تخمینہ شدہ اوسط ماہانہ آمدنی 2012-13 (این ایس ایس 70 ویں دور) میں 6,426 روپے سے بڑھ کر 2018-19 (این ایس ایس 77 ویں دور) میں 10,218 روپے ہو گئی۔

گھریلو کھپت اخراجات (2023-24) پر این ایس ایس او سروے کے مطابق کل ہند اوسط ماہانہ فی کس کھپت اخراجات کے تخمینوں کا موازنہ مندرجہ ذیل ہے۔

 

Sector

Average MPCE (Rs.) over different period

2011-12 NSS (68th round)

2023-2024

Rural

1,430

4,122

Urban

2,630

6,996

Difference as % of Rural MPCE

83.9

69.7

Annexure

  1. پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم-کسان): یہ ایک آمدنی معاونت کی اسکیم ہے جو قابل کاشت زمین رکھنے والے کسانوں کو سالانہ 6000 روپے تین مساوی قسطوں میں فراہم کرتی ہے۔
  2. پردھان منتری کسان مان دھن یوجنا (پی ایم-کے ایم وائی): یہ ایک رضاکارانہ اور اشتراکی پنشن اسکیم ہے جو 18 تا 40 سال کے داخلہ عمر کے گروپ کے لیے ہے، جس میں 60 سال کی عمر تک پہنچنے پر 3000 روپے ماہانہ پنشن کی سہولت دی جاتی ہے۔
  3. پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی)/ دوبارہ ساختہ موسمی بنیاد پر فصل بیمہ اسکیم (آر ڈبلیو بی سی آئی ایس): پی ایم ایف بی وائی کسانوں کے لیے زیادہ پریمیم کی شرح اور بیمہ کی رقم کی حد بندی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے شروع کی گئی۔ ہر سال 4 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو اس اسکیم کے تحت بیمہ فراہم کیا جاتا ہے۔
  4. ترمیم شدہ  انٹیریسٹ (سود) سبوینشن اسکیم (ایم آئی ایس ایس): سود سبوینشن اسکیم (آئی ایس ایس) فصل کی پرورش اور دیگر معاون سرگرمیوں جیسے جانوروں کی پرورش، ڈیری، اور ماہی گیری کرنے والے کسانوں کو رعایتی قلیل مدتی زرعی قرض فراہم کرتی ہے۔ آئی ایس ایس قلیل مدتی فصل قرض کے لیے 3 لاکھ روپے تک کے کسانوں کو ایک سال کے لیے سالانہ 7٪ شرح سود پر دستیاب ہے۔
  5. زرعی انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف): ایک 1 لاکھ کروڑ روپے کا زرعی انفراسٹرکچر فنڈ اسکیم شروع کی گئی ہے تاکہ بعد از فصل انتظامی ڈھانچے اور کمیونٹی فارمنگ اثاثوں میں سرمایہ کاری کے لیے درمیانی تا طویل مدتی قرض کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس مالی سہولت کے تحت دی جانے والی تمام قرضوں پر 3٪ سالانہ سود سبوینشن 2 کروڑ روپے کی حد تک دستیاب ہے، اور سبوینشن زیادہ قرض پر صرف 2 کروڑ روپے تک محدود ہے۔
  6. 10,000 نئے فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) کی تشکیل اور فروغ: حکومت ہند مرکزی شعبہ اسکیم کے تحت 10,000 ایف پی اوز کی تشکیل و فروغ کر رہی ہے تاکہ کسان اپنی پیداوار کو جمع کر کے پیداوار کی لاگت کم کریں، معیشتی پیمانے سے فائدہ اٹھائیں، اور اپنی آمدنی بڑھائیں۔
  7. نیشنل بی کیپنگ اینڈ ہنی مشن (این بی ایچ ایم): یہ مشن آتما نربھر بھارت ابھیان کے تحت سائنسی شہد کی پیداوار کی فروغ اور ترقی کے لیے شروع کیا گیا ہے تاکہ "میٹھا انقلاب" حاصل کیا جا سکے۔
  8. نَموں ڈرون دیدی: اس کا مقصد 15,000 منتخب خواتین ایس ایچ جیز کو ڈرون فراہم کرنا ہے تاکہ کسانوں کے لیے زرعی خدمات (کھاد اور کیڑے مار ادویات کی چھڑکائی) فراہم کی جا سکیں۔
  9. نیشنل مشن آن نیچرل فارمنگ (این ایم این ایف): اس کا مقصد 15,000 کلسٹرز کا قیام، 7.5 لاکھ ہیکٹر رقبے پر عملدرآمد، اور 10,000 ضرورت کے مطابق بایو ان پٹ ریسورس سینٹرز (بی آر سیز) قائم کرنا ہے۔
  10. پردھان منتری انن داتا آئے سنرکشن ابھیان (پی ایم-آشا): اس اسکیم کا مقصد کسانوں کو مناسب قیمتیں فراہم کرنا ہے، ایم ایس پی نظام کو مضبوط کرنا، دالیں، تیل کے بیج اور ناریل کے لیے قیمت کی حمایت فراہم کرنا، کم از کم یقینی آمدنی کے ذریعے دباؤ میں فروخت کو کم کرنا، خریداری، قیمت کے کمی ادائیگی، اور نجی شمولیت کو فروغ دینا، تاکہ کسانوں کو اپنی پیداوار کا منصفانہ معاوضہ مل سکے۔
  11. زرعی اسٹارٹ اپس اور دیہی اداروں کے لیے زرعی فنڈ (اگری سیور): 750 کروڑ روپے کا مخلوط سرمایہ فنڈ ہے تاکہ زرعی اور دیہی ماحولیاتی نظام میں جدت اور کاروباری صلاحیت کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ اسکیم پائیدار اور قابل توسیع بزنس ماڈلز کو معاونت فراہم کرتی ہے، جس میں زرعی اور معاون سرگرمیوں میں ملوث اسٹارٹ اپس کے لیے ایکویٹی اور قرض کی مالی معاونت شامل ہے۔
  12. پر ڈراپ مور کروپ (پی ڈی ایم سی): اس کا مقصد مائیکرو آبپاشی ٹیکنالوجیز (ڈرپ اور سپرنکلر) کے ذریعے کھیت کی سطح پر پانی کے استعمال کی مؤثریت بڑھانا ہے تاکہ کسانوں کو فائدہ پہنچے۔
  13. سب۔مشن  آن ایگریکلچر میکنائزیشن (ایس ایم اے ایم): زرعی میکنائزیشن کا مقصد زراعت کو جدید بنانا اور کھیتی باڑی کے کاموں کی محنت کم کرنا ہے۔
  14. پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا (پی کے وی وائی): یہ اسکیم ملک میں نامیاتی زراعت کو فروغ دینے کے لیے پہلی جامع اسکیم ہے۔
  15. سویل ہیلتھ اینڈ فرٹیلٹی (ایس ایچ اینڈ ایف): اس اسکیم کا مقصد متوازن اور مربوط غذائی اجزاء کے انتظام کو فروغ دینا ہے، جس میں سویل ہیلتھ کارڈ (ایس ایچ سی) اقدامات شامل ہیں۔ اسکیم میں مٹی کے نمونے لینا، جانچ، اور کسانوں کو غذائی اجزاء کے بارے میں مشورے دینا شامل ہیں۔ خصوصی اقدامات میں اسکولوں میں چھوٹے مٹی کے لیبارٹریز کا قیام (1,020 فعال، 5,000 پی ایم شری اسکولوں تک توسیع) اور مظاہروں، مہمات اور کسان تربیت کے ذریعے صلاحیت سازی شامل ہے۔
  16. رینفیڈ ایریا ڈیولپمنٹ (آر اے ڈی): آر اے ڈی نیشنل مشن برائے پائیدار زراعت (این ایم ایس اے) کے تحت نافذ کی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد مربوط زرعی نظام (آئی ایف ایس) کے ذریعے پیداوار بڑھانا اور موسمی تغیرات سے متعلق خطرات کو کم کرنا ہے۔
  17. ایگرو فارسٹری: حکومت ہند نے سب-مشین آن ایگروفارسٹری (ایس ایم اے ایف) کو نیشنل مشن برائے پائیدار زراعت کے تحت نافذ کیا ہے، جس کا مقصد "ہر میدھ پر پیڑ" کے نعرے کے تحت کھیتوں میں درخت لگانا ہے تاکہ کسانوں کو اضافی آمدنی حاصل ہو۔
  18. فصل کی تنوع پروگرام (سی ڈی پی): اس کا مقصد کسانوں کو پانی کی زیادہ کھپت والی فصلوں جیسے دھان سے زیادہ پائیدار اور منافع بخش متبادل فصلوں (دالیں، تیل کے بیج، اور موٹے اناج) کی طرف منتقل کرنا ہے۔ یہ وسائل کے تحفظ، مٹی کی صحت کی بہتری، اور متنوع فصلوں کے ذریعے کسان کی آمدنی میں اضافہ پر مرکوز ہے۔
  19. سب۔مشن  آن ایگریکلچر ایکسٹینشن (ایس ایم اے ای): اس اسکیم کا مقصد کسان محور اور کسان ذمہ دار ایکسٹینشن نظام قائم کرنا ہے، جس میں ایگریکلچر ٹیکنالوجی مینجمنٹ ایجنسی (اے ٹی ایم اے) کے ذریعے ٹیکنالوجی کی ترسیل شامل ہے۔
  20. سب۔مشن آن سیڈ اینڈ پلانٹنگ ( آن بیج اور پودا مواد) (ایس ایم ایس پی): ایس ایم ایس پی بیج کی پیداواری چین کے تمام مراحل کو کور کرتی ہے، جس میں نیو کلیئس بیج کی پیداوار سے لے کر تصدیق شدہ بیج کی فراہمی تک شامل ہے، اور بیج کے شعبے کی ترقی کے لیے انفراسٹرکچر کی معاونت فراہم کرتی ہے۔
  21. نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ نیوٹریشن مشن (این ایف ایس این ایم): اس مشن کا مقصد 28 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں (جموں و کشمیر اور لداخ) میں چاول، گندم، دالیں، موٹے اناج (مکئی اور جو) اور نیوٹی-سیریلز کی پیداوار بڑھانا ہے۔
  22. انٹیگریٹڈ اسکیم برائے ایگریکلچر مارکیٹنگ (آئی ایس اے ایم): یہ اسکیم ریاستی حکومتوں کو زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ کے انتظام میں مدد فراہم کرتی ہے، مارکیٹ ڈھانچے کی تخلیق و بہتری، صلاحیت سازی، اور مارکیٹ معلومات تک رسائی پیدا کرنے کے ذریعے۔
  23. مشن برائے انٹیگریٹڈ ڈیولپمنٹ آف ہارٹی کلچر (ایم آئی ڈی ایچ): اس کا مقصد پھل، سبزیاں، جڑ اور ٹبر کی فصلیں، مشروم، مصالحہ جات، پھول، خوشبودار پودے، ناریل، کاجو، کوکو اور بانس کے شعبے میں ہارٹی کلچر کے جامع ترقی کو یقینی بنانا ہے۔
  24. نیشنل مشن آن ایڈیبل آئلز (این ایم ای او)-آئل پام: یہ مرکزی تعاون شدہ اسکیم ملک میں آئل پام کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے شروع کی گئی ہے تاکہ ملک کو خوردنی تیل میں خود مختار بنایا جا سکے، خاص طور پر شمال مشرقی ریاستوں اور آندامان و نکوبار جزائر پر توجہ دیتے ہوئے۔
  25. نیشنل مشن آن ایڈیبل آئلز (این ایم ای او)–آئل سیڈز: اس اسکیم کا مقصد گھریلو آئل سیڈ کی پیداوار کو بڑھانا اور خوردنی تیل کی درآمد پر بھارت کی بھاری انحصار کو کم کرنا ہے۔ اس میں بیج کی پیداوار، جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے پیداوار کی بہتری، فصل کی تنوع، پروسیسنگ اور قدر بڑھانے والے انفراسٹرکچر کی مضبوطی، اور مارکیٹ تک بہتر رسائی شامل ہے۔
  26. مشن آرگینک ویلیو چین ڈیولپمنٹ برائے شمال مشرقی خطہ (مو وی سی ڈی این ای آر): اس مشن کا مقصد شمال مشرقی خطے میں مخصوص آرگینک پیداوار کے کلسٹرز کی ترقی ہے تاکہ پیداوار کنندگان کو صارفین کے ساتھ مربوط کیا جا سکے اور ان پودوں سے لے کر جمع، پروسیسنگ، مارکیٹنگ اور برانڈ بنانے تک مکمل ویلیو چین تیار کی جا سکے۔
  27. ڈیجیٹل ایگریکلچر مشن: اس اسکیم کا مقصد موجودہ نیشنل ای-گورننس پلان ان ایگریکلچر (نی جی پی اے) کو بہتر بنانا ہے، تاکہ کھیتوں کی منصوبہ بندی، صحت، پیداوار کے لیے معلومات، رسد، قرض، انشورنس، اور مارکیٹ انٹیلی جنس کے لیے شمولیتی اور کسان محور حل فراہم کیے جا سکیں۔
  28. نیشنل  بمبو(بانس )مشن: یہ اسکیم 23 ریاستوں اور 1 مرکز کے زیر انتظام علاقے (جموں و کشمیر) میں ریاستی بمبو (بانس) مشنز (ایس بی ایم)/ریاستی بانس ڈیولپمنٹ ایجنسی (ایس بی ڈی اے) کے ذریعے نافذ کی گئی ہے۔ این بی ایم بنیادی طور پر بانس شعبے کی مکمل ویلیو چین کی ترقی پر مرکوز ہے۔

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

 ***

UR-2239

(ش ح۔اس ک  )

 


(रिलीज़ आईडी: 2197952) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Telugu