وزارت خزانہ
بینک آف مہاراشٹر میں حکومت ہند کے حصص کی فروخت کی پیشکش کے لیے زبردست ردعمل
प्रविष्टि तिथि:
02 DEC 2025 6:20PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے یکم دسمبر 2025 کو بینک آف مہاراشٹر (بی او ایم) میں 6.0 فیصد تک کے حصص سے دستبرداری کا اعلان کیا، جس میں 5 فیصد کے بقدر مساوی سرمایہ حصص اور گرین-شو متبادل کے طور پر اضافی ایک فیصد حصص شامل ہیں، جن کی بنیادی قیمت 54.0 روپے فی حصص ہے۔ مجموعی پیشکش میں سے 10 فیصد حصہ خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مختص ہے، اور بقیہ حصہ غیر خوردہ شرکاء کے لیے مختص ہے۔
2 دسمبر 2025 کو، غیر خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے بولی کے پہلے دن، خریداری کی پیشکش (او ایف ایس) کو شاندار ردعمل حاصل ہوا۔ ایشو کے بنیادی سائز میں 4.07 گنا اضافہ رونما ہوا، جس سے مضبوط منڈی خوداعتمادی کا اظہار ہوتا ہے۔ اووَر سبسکرپشن کو دیکھتے ہوئے، حکومت نے گرین – شو آپشن کا پورا استعمال کیا ہے، جس سے مجموعی دستبرداری بی او ایم کے ادا شدہ سرمائے کا 6.0 فیصد ہوگیا ہے۔ اس سے یہ یقینی ہوگا کہ بی او ایم کم از کم سرکاری شیئر ہولڈنگ (ایم پی ایس)اصولوں کو پورا کرے۔
آج کی کامیاب غیر خوردہ بولی کے بعد، او ایف ایس خوردہ سرمایہ کاروں اور بینک آف مہاراشٹر کے ملازمین کے لیے کے لیے 3 دسمبر 2025 (بروز بدھ)کو کھلے گی ۔ حکومت اہل سرمایہ کاروں کو پیشکش میں حصہ لینے اور ہمارے عوامی اثاثوں کی قدر و قیمت پیدا کرنے میں حصہ لینے کی ترغیب دیتی ہے۔
****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2240
(रिलीज़ आईडी: 2197817)
आगंतुक पटल : 7