ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زرعی ٹیکسٹائل کا فروغ

प्रविष्टि तिथि: 02 DEC 2025 2:52PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب پایترا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ زرعی ٹیکسٹائل سمیت ملک میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسٹائل کی وزارت نے سال 2020 میں نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) کا آغاز کیا ۔  مشن کے تحت، ایگرو-ٹیکسٹائل سے متعلقہ 14 تحقیقی پروجیکٹ منظور کیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ، دسمبر 2024 میں گجرات کے نووساری میں کلائمٹ-اسمارٹ ایگرو-ٹیکسٹائل ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کیا گیا،جس کی مجموعی لاگت 3.73 کروڑ روپے ہے۔ اس سینٹر کا مقصد زراعت کے شعبے میں ایگرو-ٹیکسٹائل کے جدید اور پائیدار استعمال کو فروغ دینا ہے، جس کے لیے لائیو ڈیمانسٹریشن، کسانوں کے لیے تربیت، اور بیداری پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ پیداوار میں اضافے، لاگت میں کمی، موسمیاتی لچک میں بہتری، اور پائیدار طریقوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ ڈیمانسٹریشن سینٹر کا انتظام سنتھیٹک اینڈ آرٹ سلک ملز ریسرچ ایسوسی ایشن (ایس اے ایس ایم آئی آر اے) کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ اب تک اس سینٹر میں کل 576 کسانوں کو تربیت فراہم کی جاچکی ہے۔

نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن پورے بھارت میں پھیلا ہوا اقدام ہے جس کا مقصد ملک میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کو فروغ دینا ہے۔ مشن کی حکمت عملی میں خاص توجہ ایگرو-ٹیکسٹائل پر مرکوز کی گئی ہے، کیونکہ یہ زرعی پائیداری اور پیداوار بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) کے تحت کیے جانے والے اقدامات ،تحقیق و جدت، مارکیٹ کا فروغ ، برآمدات کو فروغ دینے اور ہنر کی تربیت پر مرکوز ہیں۔

 

این ٹی ٹی  ایم کے تحت زرعی ٹیکسٹائل کے لیے منظور شدہ تحقیق اور ترقی کے پروجیکٹوں کی فہرست

شمار نمبر

پروجیکٹ کا عنوان

نافذ کرنے والا ادارہ

1

کیڑے مار دوا شامل ایگرونٹس: ماحول کے لیے ساز گار ٹکنالوجی حیاتیات پر کیڑے مار دوا کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے

ڈیفنس ریسرچ لیبارٹری (ڈی آر ایل) ،

 ڈی آر ڈی او، آسام

2

قدرتی ریشے دار کچرے کا استعمال کرتے ہوئے دیرپا اور بایوڈیگریڈیبل الیکٹراسپن/سوئی پنچ غیر بنے ہوئے جامع ملچ کا فروغ۔

آئی آئی ٹی دہلی

3

اعلی قیمت والی باغبانی فصلوں کی پیداوار کے لیے محفوظ ماحول کے لیے ساز گار ڈھانچے میں قدرتی فائبر پر مبنی زرعی ٹیکسٹائل مصنوعات کی قدر و قیمت

آئی آئی ٹی کھڑگپور

4

آرگن فاسفیٹ کیڑے مار ادویات، کیڑے مار ادویات اور اعصابی ایجنٹس کے زہریلے پن سے نمٹنے کے لیے فنکشنل ٹیکسٹائلس

آئی آئی ٹی- اندور

5

جوٹ ایگرو ٹیکسٹائل کا ممکنہ ملچنگ میٹریل کے طور پر استعمال آم پر مبنی انٹرکراپنگ سسٹم کی مناسبت کو جانچنے کے لیے فصل کی پیداوار میں اضافہ اور پسماندہ کاشتکاروں کے لیے روزی روٹی کی حفاظت کو فروغ دینے کی خاطر مغربی بنگال کے ریڈ اور لیٹریٹک زونس

بیدھن چندر کرشی وشو ودیالیہ، مغربی بنگال

6

ایگرو ٹیکسٹائل کے لیے ہندوستانی ہمالیہ کے غیر روایتی ریشوں کا پائیدار استعمال

سی ایس کے ہماچل پردیش زرعی یونیورسٹی، پالم پور

7

قدرتی ریشہ کا استعمال کرتے ہوئے قدرتی جڑی بوٹیوں کے عرق کوٹیڈ سیڈ پروٹیکشن بیگ کا فروغ جس میں دیرپا مکینیکل اور کیڑے مار خصوصیات ہیں

ساؤتھ انڈین ریسرچ ایسوسی ایشن (ایس آئی ٹی آر اے)، کوئمبٹور

8

سن ہیمپ اور کیلے کے ریشے استعمال کرتے ہوئے فصلوں کے کور، ملچ، مٹی کے تحفظ کے کپڑے اور دیگر مصنوعات کی تیاری

ناردرن انڈیا ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشن (این آئی ٹی آر اے)، غازی آباد

9

غیر موسمی سبزیوں / پھلوں کو اگانے کے کم لاگت کے مواقع کے لیے انرجی ریسپانسیو ایگرو ٹیکسٹائل کا فروغ

سنتھیٹک اینڈ آرٹ سلک ملز ریسرچ ایسوسی ایشن (ایس اے ایس ایم آئی آر اے)، ممبئی

10

زرعی مصنوعات کی پیکیجنگ کے لیے ماحول کے لیے سازگار قدرتی ریشوں پر مبنی پائیدار ایگرو ٹیکسٹائل کا فروغ جس میں چوہوں، مائکروآرگنزم بشمول بیکٹیریا، پھپھوندی ، وائرس اور یو وی سے بچنے والی خصوصیات سے تحفظ شامل ہے

وول ریسرچ ایسوسی ایشن (ڈبلیو آر اے)، ممبئی

11

ذخیرہ شدہ بیجوں کے تحفظ اور معیاری حفاظت کے لیے جوٹ کے تھیلوں کی تیاری

انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) - کولکتہ

12

پودے لگانے کے لیے قدرتی فائبر کا فضلہ گروتھ میڈیا: مٹی کے بغیر فصل کی پیداوار کے نظام میں ترقی کی خصوصیت اور قدر

انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) - کولکتہ

13

بہتر فصلوں کی پیداوار کے لیے اسمارٹ فنکشنلٹیز کے ساتھ ٹیون ایبل ایگرو ٹیکسٹائل کا فروغ

کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ – سنٹرل لیدر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس آئی آر- سی ایل آر آئی)، چنئی

14

زرعی باقیات کا استعمال کرتے ہوئے فوم ان پلیس پیکیجنگ کا فروغ

آئی آئی ٹی کانپور

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح۔ش م ۔ا ک م)

U.No. 2190


(रिलीज़ आईडी: 2197664) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil