ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلویز نے خواتین کرکٹ ورلڈ کپ چیمپئن پرتیکا راول، سنیہ رانا اور رینوکا سنگھ ٹھاکر کو او ایس ڈی (اسپورٹس) کے عہدے پر ترقی دی


تین خواتین کرکٹرز کو مالی تحفظ فراہم کرنے ساتھ انتظامی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی

प्रविष्टि तिथि: 01 DEC 2025 8:51PM by PIB Delhi

بھارتی ریلویز نے تین ممتاز خواتین کرکٹرز، پرتیکا راول، سنیہ رانا اور رینوکا سنگھ ٹھاکر کو غیر متوقع ترقی کے ذریعے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (اسپورٹس) کے گروپ ‘بی’ آفیسر گریڈ کے عہدےپر ترقی دی، تاکہ بھارت کی 2025 آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کی فتح میں ان کی شاندار کارکردگی کو تسلیم کیا جا سکے۔

تمام تین کھلاڑیوں کو گروپ ‘بی’ گزٹیڈ آفیسر کے تنخواہ اور مراعات کے اہل قرار دیا گیا ہے، جو ساتویں سی پی سی کے مطابق پے میٹرکس کے لیول-8 کے تحت آئیں گی۔ ریلویز اسپورٹس پروموشن بورڈ (آر ایس پی بی) کی یہ پہل نہ صرف ان تین خواتین کرکٹرز کو مالی تحفظ فراہم کرے گا بلکہ انہیں انتظامی ذمہ داریاں بھی سونپے گی۔

اس سے قبل نومبر میں، تینوں کھلاڑیوں کو ریل بھون  میں ریلویز، اطلاعات ونشریات اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔

 

پرتیکا راؤل، جو شمالی ریلوے میں سینئر کلرک کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، کو اب گروپ ‘بی’ کے گزٹیڈ عہدے او ایس ڈی (اسپورٹس) پر ترقی دے دی گئی ہے۔ دہلی کی سلامی بلے باز کے طور پر، انہوں نے بھارت کی ورلڈ کپ جیتنے والی مہم میں اہم کردار ادا کیا۔

 

رینوکا سنگھ ٹھاکر، جو شمالی ریلوے میں جونیئر کلرک کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، کو اب گروپ ‘بی’ کے گزٹیڈ عہدے او ایس ڈی (اسپورٹس) پر ترقی دے دی گئی ہے۔ دائیں بازو کی میڈیم تیز گیند باز رینوکا سنگھ ٹھاکر نے اہم میچوں میں فیصلہ کن گیندبازی کرکے مسلسل فاتحانہ کارکردگی پیش کی ہے۔

سنیہ رانا، جو شمالی ریلوے میں کمرشل اور ٹکٹ کلرک (سی سی ٹی سی) کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، کو اب گروپ ‘بی’ کے گزٹیڈ عہدے او ایس ڈی (اسپورٹس) پر ترقی دے دی گئی ہے۔ اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والی یہ آل راؤنڈر بلّے اور گیندبازی دونوں  میں شاندار اور فیصلہ کن کارکردگیاں دکھا چکی ہیں۔

 

بھارتی ریلویز کو طویل عرصے سے کھیلوں کی صلاحیت کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی مدد کرنے کی شاندار روایت حاصل ہے اور اس کے کھلاڑی باقاعدگی سے عالمی سطح پر بھارت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع ح۔ن م۔

U-2177

                          


(रिलीज़ आईडी: 2197460) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Telugu