جل شکتی وزارت
اڈیشہ کے میوربھنج ضلع میں پینے کے پانی کی فراہمی کی صورتِ حال
प्रविष्टि तिथि:
01 DEC 2025 4:29PM by PIB Delhi
اگست 2019 سے، حکومتِ ہند ملک کے ہر دیہی گھرانے کو نل کے پانی کا کنکشن فراہم کرنے کے مقصد سے، اڈیشہ سمیت تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ساتھ شراکت داری میں جل جیون مشن (جے جے ایم) نافذ کر رہی ہے۔ چونکہ ’پینے کا پانی‘ ریاست کا موضوع ہے، اس لیے جے جے ایم سمیت پینے کے پانی کی فراہمی سے متعلق اسکیموں کی منصوبہ بندی، منظوری، نفاذ، آپریشن اور دیکھ بھال کی بنیادی ذمہ داری ریاستی اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ حکومت ہند تکنیکی اور مالی مدد فراہم کر کے ریاستوں کی مدد کرتی ہے ۔
جیسا کہ ریاست اڈیشہ نے جے جے ایم-آئی ایم آئی ایس پر اطلاع دی ہے، اڈیشہ کے میوربھنج ضلع میں 3679 گاؤں ہیں، جن میں سے 1037 دیہاتوں کو جے جے ایم کے تحت 100 فیصد نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے جانے کی اطلاع ہے۔
جے جے ایم-آئی ایم آئی ایس پر ریاست اڈیشہ کی رپورٹ کے مطابق، میوربھنج ضلع میں 15.08.2019 تک صرف 22,333 (4فی صد) دیہی گھرانوں کے پاس نل کے پانی کے کنکشن تھے۔ اس کے بعد سے، ضلع میں 3.69 لاکھ اضافی دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کا کنکشن فراہم کیا گیا ہے۔ اس طرح، 26.11.2025 تک، ضلع کے 5.59 لاکھ دیہی گھرانوں میں سے تقریباً 3.91 لاکھ (70فی صد) دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کی فراہمی دستیاب ہے، جبکہ 1.68 لاکھ دیہی گھرانوں کا احاطہ کیا جانا باقی ہے۔
وزیرِ خزانہ نے بجٹ تقریر 2025 کے دوران جے جے ایم میں 2028 تک توسیع کا اعلان کیا تھا، جس کے ساتھ اخراجات میں اضافے کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔ یہ توسیع شدہ مدت جے جے ایم کے تحت بقیہ کاموں کی تکمیل پر توجہ مرکوز کرے گی، جس میں بنیادی ڈھانچے کے معیار، آپریشن اور دیہی پائپڈ واٹر سپلائی اسکیموں کی دیکھ بھال (او اینڈ ایم)کو "جن بھاگی داری" کے ذریعے ترجیح دی جائے گی تاکہ پائیداری اور شہریوں پر مرکوز پانی کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ معلومات وزیرِ مملکت برائے جل شکتی جناب وی سومننا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
***
(ش ح۔اس ک )
UR-2122
(रिलीज़ आईडी: 2197242)
आगंतुक पटल : 5