جل شکتی وزارت
ڈیجیٹل سرویلنس(نگرانی) پورٹل اور موبائل ایپ
प्रविष्टि तिथि:
01 DEC 2025 4:28PM by PIB Delhi
اگست 2019 سے، حکومت ہند، ریاستوں کے ساتھ شراکت داری میں، ہر دیہی گھر میں نل کے ذریعے پانی کی فراہمی کے لیے جل جیون مشن (جے جے ایم) – ہر گھر جل نافذ کر رہی ہے۔ پانی ریاست کا موضوع ہے، اس لیے ہر گھر کو نل کا پانی فراہم کرنے کے لیے پائپ شدہ پانی کی اسکیموں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کی بنیادی ذمہ داری متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر عائد ہوتی ہے۔ حکومت ہند جے جے ایم کے تحت تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کر کے ریاستوں کی کوششوں کی تائید کرتی ہے۔
اس محکمے نے شفافیت، درست ڈیٹا اور حقیقی وقت میں جائزہ لینے کے عمل کو مستحکم کرنے کے لیے جل جیون مشن (جے جے ایم) کے لیے انٹیگریٹڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (آئی ایم آئی ایس) کا ڈیجیٹل پورٹل اور موبائل ایپ تیار کیا ہے۔ جے جے ایم کے تحت، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پنچایت، ڈسٹرکٹ واٹر اینڈ سینی ٹیشن مشن (ڈی ڈبلیو ایس ایم)، اسٹیٹ واٹر اینڈ سینی ٹیشن مشن (ایس ڈبلیو ایس ایم) اور قومی سطح پر آئی ایم آئی ایس اور آن لائن ڈیش بورڈز فعال ہیں۔ یہ ڈیش بورڈز تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فزیکل اور مالی پیش رفت، خدمات کی فراہمی کے پیرامیٹرز اور اثاثوں کی فعالیت کی نگرانی میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔
اسی طرح، محکمہ نے سوچھ بھارت مشن – جی (ایس بی ایم-جی) کے لیے بھی پورٹل اور ڈیش بورڈ تیار کیے ہیں۔ قومی، ریاست، ضلع، بلاک اور گاؤں کی سطح پر ایس بی ایم (جی) کے تحت پیش رفت کی نگرانی کے لیے ایک مرکزی پورٹل (http://swachhbharatmission.ddws.gov.in) اور ڈیش بورڈ (http://sbm.gov.in/sbmgdashboard/statesdashboard.aspx) دستیاب ہیں۔ اس پورٹل کے ذریعے انفرادی ہاؤس ہولڈ لیٹرینز (ایل ایچ ایچ ایل) کے لیے آن لائن درخواست کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس میں شہری اپنی ایل ایچ ایچ ایل کی تعمیر کے لیے ترغیبی مدد کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں اور درخواست کی حیثیت کو بھی ٹریک کر سکتے ہیں۔
ایس بی ایم (جی) ڈیش بورڈ مختلف اشاریوں کے مقابلے میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے، جیسے کہ کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) پلس اسٹیٹس، انفرادی ہاؤس ہولڈ لیٹرینز (آئی ایچ ایچ ایل)، کمیونٹی سینیٹری کمپلیکس (سی ایس سی)، سالڈ اینڈ لیکویڈ ویسٹ مینجمنٹ (ایس ایل ڈبلیو ایم) انفراسٹرکچر، معلومات، تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی) کی صلاحیت سازی کی سرگرمیاں وغیرہ۔
ایس بی ایم (جی) کے تحت دو موبائل ایپس تیار کی گئی ہیں: ایم ایس بی ایم اور ایس بی ایم 2.0۔ ایم ایس بی ایم موبائل ایپ انفرادی ہاؤس ہولڈ لیٹرینز (آئی ایچ ایچ ایل) کی جیو ٹیگنگ کے لیے استعمال ہوتی ہے، جبکہ ایس بی ایم 2.0 ٹھوس و مائع فضلہ کے انتظام کے اثاثوں (بشمول سی ایس سی) کی پیش رفت کی رپورٹنگ اور جیو ٹیگنگ کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
فیلڈ سطح کی رپورٹنگ کو بڑھانے کے لیے، جے جے ایم اثاثوں کی جیو کوآرڈینیٹس اور تصاویر لینے کے لیے ایک فیلڈ یوزر ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ مزید برآں، جے جے ایم آئی ایم آئی ایس کے ڈیٹا کو پی ایم گتی شکتی نیشنل مانیٹرنگ پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پانی کے معیار کی نگرانی اور آن لائن رپورٹنگ کے قابل بنانے کے لیے، پینے کے پانی کے معیار کی جانچ، نمونے جمع کرنا وغیرہ کے لیے ایک جے جے ایم-واٹر کوالٹی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ڈبلیو کیو ایم آئی ایس) پورٹل بھی تیار کیا گیا ہے۔ ڈبلیو کیو ایم آئی ایس کے ذریعے رپورٹ کردہ پانی کے معیار کی ریاست وار تفصیلات پبلک ڈومین میں دستیاب ہیں: https://ejalshakti.gov.in/WQMIS/Main/report
مزید برآں، جے جے ایم ڈیش بورڈ پر ایک 'سٹیزن کارنر' تیار کیا گیا ہے، جس میں دیہی پائپڈ واٹر سپلائی اسکیموں، اثاثوں اور گاؤں کی سطح پر پانی کے معیار کے بارے میں اعداد و شمار کی نمائش شامل ہے۔ اسی طرح کا ڈیٹا پنچایتی راج کی وزارت کے میری پنچایت ایپ کے ذریعے شہریوں کے لیے بھی شیئر کیا جا رہا ہے اور یہ پبلک ڈومین میں دستیاب ہے۔
یہ معلومات وزیر مملکت برائے جل شکتی، جناب وی سومننا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
**
(ش ح۔اس ک )
UR-2121
(रिलीज़ आईडी: 2197238)
आगंतुक पटल : 5