ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
جن شکشن سنستھان اسکیم
प्रविष्टि तिथि:
01 DEC 2025 5:22PM by PIB Delhi
جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس)ا سکیم، جسے ابتدائی طور پر 1967 میں شرا مِک وِدیاپیٹھ (ایس وی پی ) کے طور پر شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد یہ ہے کہ رجسٹرڈ سوسائٹیوں (این جی اوز) کے ذریعے مستفید ہونے والوں کی دہلیز پر غیر رسمی انداز میں ہنر کی تربیت فراہم کی جائے، جس کے لیے حکومتِ ہند سو فیصد گرانٹ فراہم کرتی ہے۔اس اسکیم کا مقصد ہنرمندی کی ترقی کے ذریعے خود روزگار یا اجرتی روزگار کو فروغ دے کر گھریلو آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ا سکیم کے ہدف کے مستفیدین غیر تعلیم یافتہ افراد، نو تعلیم یافتہ افراد اور بنیادی سطح کی تعلیم رکھنے والے افراد، اسکول چھوڑنے والے طلباء (کلاس 12 تک) کی عمر 15-45 سال ہیں۔ معذور افراد( دیویانگ جن )اور دیگر مستحق افراد، خاص طور پر خواتین کو عمر میں رعایت دی جاتی ہے۔ ترجیحی گروپ خواتین، ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور دیہی علاقوں اور شہری کم آمدنی والے علاقوں میں اقلیتیں ہیں۔
2018 سے 31 اکتوبر 2025 تک، جے ایس ا سکیم کے تحت ملک بھر میں مجموعی طور پر 32,53,965 مستفیدین کو تربیت دی جا چکی ہے۔ اس کی تفصیلات ضمیمہ-Iمیں فراہم کی گئی ہیں۔
گزشتہ دو مالی سالوں میں ا سکیم کا مختص بجٹ اور سالانہ استعمال کی تفصیلات ضمیمہ-II میں دی گئی ہیں۔
2018 سے 31 اکتوبر 2025 تک، جےا یس ایس ا سکیم کے تحت تربیت یافتہ خواتین، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی مستفیدین کی تعداد ضمیمہ-III میں فراہم کی گئی ہے۔
مستحق افراد، خاص طور پر خواتین، کو عمر میں رعایت دی جاتی ہے۔ ترجیحی گروپ میں خواتین، ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور دیہی علاقوں اور شہری کم آمدنی والے علاقوں کی اقلیتیں شامل ہیں۔ اسکیم کے اہم مقاصد کے مطابق، تربیت یافتہ مستفیدین میں اکثریت تقریباً 83(فیصد) خواتین کی ہے ۔
فی الحال، اس ضمن میں کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس ) اسکیم کے تحت، ہر جے ایس ایس کو قیام کے وقت ایک مرتبہ کے لیے غیر متواتر گرانٹ کے طور پر 20 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں اور تربیتی پروگرام کے انتظام کے لیے ہر سال 50 لاکھ روپے کی سالانہ متواتر گرانٹ 4 برابر قسطوں میں فراہم کی جاتی ہے۔ اس سالانہ متواتر گرانٹ کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ پروگرام کے اخراجات کے لیے 24 لاکھ روپے، اجرتوں کے لیے 20 لاکھ روپے، اور دفتری اخراجات کے لیے 6 لاکھ روپے۔
نصاب مقامی مارکیٹ کی مانگ اور مستفیدین کی ضروریات کے مطابق منتخب کیا جاتا ہے، جو گھر گھر سروے کے ذریعے جانچی جاتی ہیں۔ یکسانیت اور ہنر کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے، تمام کورسز این ایس کیو ایف معیارات کے مطابق ترتیب دیے جاتے ہیں۔
وزارت مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی کلیدی اسکیموں اور اقدامات کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے ۔ اس میں روزگار کے مواقع کو بڑھانے ، صنعت کاری کو فروغ دینے اور ہنر مندی کے اقدامات کو قومی ترجیحات جیسے آتم نربھر بھارت ابھیان ، ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (او ڈی او پی) اور دیگر کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ حکومت کی دیگر اسکیموں کے ساتھ جے ایس ایس اسکیم کے مختلف انضمام کی تفصیلات ضمیمہ IV میں ہیں ۔
موجودہ مالی سال 2025-26 میں مہاراشٹر ریاست میں مجموعی طور پر 21 جے ایس ایس مراکز فعال ہیں۔ جے ایس ایس ا سکیم کے تحت موجودہ مالی سال میں مہاراشٹر میں فعال جے ایس ایس مراکز کی تفصیلات ضمیمہ-V میں دی گئی ہیں۔
مالی سال 2018-19 سے 31 اکتوبر 2025 تک، مہاراشٹر میں جے ایس ایس اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 2,63,937 مستفیدین کو تربیت دی گئی ہے۔ تربیت یافتہ مستفیدین میں تعلیمی طور پر پسماندہ اور سماجی و اقتصادی طور پر پسماندہ گروہ شامل ہیں جو دیہی علاقوں اور شہری کچی آبادیوں میں رہائش پذیر ہیں۔ اسکیم کے اہم مقاصد کے مطابق، تربیت یافتہ مستفیدین میں اکثریت (82.59فیصد)خواتین کی ہے۔ اس کی تفصیلات ضمیمہ-VI میں فراہم کی گئی ہیں۔
ضمیمہ-I
جے ایس ایس اسکیم کے تحت تربیت یافتہ اور تصدیق شدہ مستفیدین (2018 سے 31 اکتوبر 2025 تک)
|
مالی سال
|
تربیت یافتہ
|
|
2018-19
|
1,67,283
|
|
2019-20
|
4,15,332
|
|
2020-21
|
3,59,796
|
|
2021-22
|
4,61,996
|
|
2022-23
|
7,26,284
|
|
2023-24
|
5,07,337
|
|
2024-25
|
5,00,490
|
|
2025-26
|
1,15,447
|
|
کل
|
32,53,965
|
ضمیمہ-II
گزشتہ دو مالی سالوں میں اسکیم کے لیے مختص بجٹ اور سال بہ سال استعمال
|
مالی سال
|
مختص بجٹ (کروڑوں میں)
|
حقیقی استعمال (کروڑوں میں)
|
|
2023-24
|
163.33
|
157.25
|
|
2024-25
|
235.1
|
144.47
|
ضمیمہ- III
جے ایس ایس اسکیم کے تحت تربیت یافتہ خواتین ، ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی کی تعداد
|
مالی سال
|
خواتین
|
ایس سی
|
ایس ٹی
|
او بی سی
|
|
2018-19
|
148235
|
44289
|
20585
|
57063
|
|
2019-20
|
354135
|
111816
|
54732
|
143965
|
|
2020-21
|
297899
|
101432
|
46416
|
123313
|
|
2021-22
|
385242
|
122294
|
61265
|
163429
|
|
2022-23
|
574811
|
179996
|
103760
|
260773
|
|
2023-24
|
403035
|
121946
|
73916
|
185565
|
|
2024-25
|
429558
|
103124
|
58695
|
228435
|
|
2025-26
|
105208
|
23128
|
11647
|
55384
|
|
مجموعی تعداد
|
26,98,123
|
8,08,025
|
4,31,016
|
12,17,927
|
ضمیمہIV-
جے ایس ایس اسکیم کے تحت ہم آہنگی کے اقدامات درج ذیل ہیں:
1. دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اتکرش ابھیان (ڈی اے جے جی یو اے) (وزارت برائے قبائلی امور)
دھرتی آبا جن جتیہ گرام اتکرش ابھیان 17 وزارتوں/محکموں کے تعاون سے 25 مداخلتوں کے ذریعے بنیادی ڈھانچے ، صحت کی دیکھ بھال ، تعلیم اور معاش میں اہم خامیوں کو دور کرکے قبائلی علاقوں اور برادریوں کی جامع ترقی کا تصور پیش کرتا ہے ۔ 2024-25 سے 2028-29 تک کی مدت کے لیے قبائلی برادریوں کے 1 لاکھ مستفیدین کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
ڈی اے جے جی یو اے کے تحت ملک کی 15 ریاستوں کے 30 قبائلی اضلاع میں 30 قبائلی ہنر مندی کے مراکز (ٹی ایس سی) قائم کیے گئے ہیں۔
2. معاشرے میں سبھی کے لئے زندگی بھر سیکھنے کے عمل کی سمجھ کے ساتھ (یو ایل ایل اے ایس) ہم آہنگی کی اسکیم (وزارت تعلیم)
یو ایل ایل اے ایس اسکیم کے تحت، جے ایس ایس مستفیدین کو خواندگی پروگرام کے تحت ہنر کی تربیت فراہم کر رہا ہے۔
جے ایس ایس فعال طور پر ریاستی خواندگی مشن اتھارٹی (ایس ایل ایم اے) اور ضلعی خواندگی مشن اتھارٹی (ڈی ایل ایم اے) کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
15-45 سال کی عمر کے یو ایل ایل اے ایس مستفیدین کو مشاورت دی جا رہی ہے اور جے ایس ایس میں رجسٹر کیا جا رہا ہے۔
اب تک، اس ہم آہنگی کے تحت 26 جے ایس ایس نے 400 مستفیدین کو تربیت دی ہے۔
3 .پی ایم وشوکرما:
جے ایس ایس کو ہنرمندوں اور کاریگروں کے لیے پی ایم وشو کرما کے تحت تربیتی مراکز کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ اکتوبر 2025 تک، 118 جے ایس ایس نے 23 ریاستوں میں 18 پیشوں میں 26,201 ہنرمندوں کے لیے تربیت اور جانچ کا انعقاد کیا ہے۔
4. پی ایم جن من:
قبائلی امور کی وزارت کی پی ایم جن من اسکیم کے تحت ، جے ایس ایس این آئی ای ایس بی یو ڈی کے تعاون سے مشاورتی ایجنسیوں کے طور پر کام کرتے ہیں ۔
ہنر مندی ، پیشہ ورانہ تربیت ، کاروباری ترقی ، اور خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں (پی وی ٹی جی) کے لیے صلاحیت سازی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔
اب تک 1774 مستفیدین انٹرپرینیورشپ بیداری پروگرام (ای اے پی) کی تربیت مکمل کر چکے ہیں ، اور 1738 مستفیدین انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام (ای ڈی پی) کی تربیت مکمل کر چکے ہیں ۔
5.ہنرمندی کے مراکز سے متعلق اقدام (پی ایم کے وی وائی 3.0)
یہ اقدام این ایس ڈی سی کے ذریعے ریاستی تعلیم کے محکموں/ایجنسیوں کی معاونت سے نافذ کیا گیا ہے اور اس کے تحت جے ایس ایس کو ہنرمندی کے مراکز سے متعلق اقدام کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔
کل تربیتی ہدف 34,560 مستفیدین (@120 فی جے ایس ایس) کے لیے 288 جے ایس ایس کو دیا گیا تھا۔ 217 جے ایس ایس نے اب تک 12,971 مستفیدین کی تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے۔
6. این اے وی وائی اے اقدامات
جون 2025 میں ایم ایس ڈی ای اور وزارت برائے خواتین و بچوں کی ترقی کی مشترکہ پہل کے طور پر شروع کیے گئے این اے وی وائی اے اقدامات کا مقصد نوجوان لڑکیوں (16-18 سال) کو ترقی پذیر اضلاع میں ہنر کی تربیت فراہم کرنا ہے۔ اس پہل کے لیے 15 جے ایس ایس کو منتخب کیا گیا ہے اور 2 جے ایس ایس میں تربیت کا آغاز ہو چکا ہے۔
ضمیمہ-V
مہاراشٹر میں موجودہ مالی سال 2025-26 میں فعال جے ایس ایس مراکز کی فہرست
|
نمبر شمار
|
ریاست
|
جے ایس ایس کا نام
|
|
1
|
مہاراشٹر
|
جے ایس ایس احمد نگر
|
|
2
|
جے ایس ایس اکولا
|
|
3
|
جے ایس ایس اورنگ آباد (ایم ایس)
|
|
4
|
جے ایس ایس بیڈ
|
|
5
|
جے ایس ایس بلدانہ
|
|
6
|
جے ایس ایس چندرپور-I(وی جی وی ایس ایم)
|
|
7
|
جے ایس ایس چندرپور-II وی بی ایس)
|
|
8
|
جے ایس ایس دھاراوی ممبئی
|
|
9
|
جے ایس ایس دھولے
|
|
10
|
جے ایس ایس گڈچرولی
|
|
11
|
جے ایس ایس گونڈیا
|
|
12
|
جے ایس ایس جلگاؤں
|
|
13
|
جے ایس ایس لاتور
|
|
14
|
جے ایس ایس نندربار II
|
|
15
|
جے ایس ایس نندوربار-I
|
|
16
|
جے ایس ایس ناسک
|
|
17
|
جے ایس ایس پونے
|
|
18
|
جے ایس ایس رائے گڑھ
|
|
19
|
جے ایس ایس رتناگیری
|
|
20
|
جے ایس ایس سندھو درگ
|
|
21
|
جے ایس ایس ورلی ممبئی
|
ضمیمہ-VI
جدول: مہاراشٹر ریاست میں تربیت یافتہ مستفیدین کی تعداد (جنس کے لحاظ سے)
|
مالی سال
|
کل مستفیدین
تربیت یافتہ
|
مرد
|
خواتین
|
ٹرانس جینڈر
|
|
2018-19
|
16,051
|
2,060
|
13,975
|
16
|
|
2019-20
|
38,023
|
4,927
|
33,068
|
28
|
|
2020-21
|
35,102
|
7,437
|
27,658
|
7
|
|
2021-22
|
38,479
|
7,284
|
31,125
|
70
|
|
2022-23
|
52,934
|
10,641
|
42,284
|
9
|
|
2023-24
|
37,273
|
7,584
|
29,677
|
12
|
|
2024-25
|
36,861
|
4,822
|
32,038
|
1
|
|
2025-26
|
9,214
|
1,051
|
8,163
|
0
|
|
مجموعی تعداد
|
2,63,937
|
45,806
|
2,17,988
|
143
|
یہ معلومات ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جینت چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
****
ش ح۔ ش آ۔ع د
U-2132
(रिलीज़ आईडी: 2197197)
आगंतुक पटल : 5