کامرس اور صنعت کی وزارتہ
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمونے فٹ ویئر ڈیزائن اینڈ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے فارغ التحصیل طلباء کو اسناد سے نوازا
وزیرِ تجارت و صنعت، جناب پیوش گوئل نے فارغ التحصیل طلباء پر زور دیا کہ وہ کاریگروں، صنعتوں اور صارفین کے ساتھ رابطہ قائم کریں
جناب گوئل نے فٹ ویئر سیکٹر پر زور دیا کہ وہ معیار اور اخلاقیات کو برقرار رکھیں اور سودیشی کو اپنائیں
प्रविष्टि तिथि:
01 DEC 2025 4:12PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمونے آج نئی دہلی میں فٹ ویئر ڈیزائن اینڈ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے تقسیم اسناد کی تقریب (کنووکیشن) میں شرکت کی۔ انہوں نے 500 سے زائد فارغ التحصیل طلباء کو اسناد سے نوازا۔
صدر جمہوریہ ہند نے یاد دلایا کہ فٹ ویئر ڈیزائن اینڈ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ(ایف ڈی ڈی آئی) کو 2017 میں قومی اہمیت کا ادارہ قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوتوں کی پیداوار اور کھپت کے لحاظ سے عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے اور کہا کہ جب یہ فارغ التحصیل طلباء بھارت میں اپنی اسٹارٹ اپس قائم کریں گے، تو برآمدات میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس سے آمدنی بڑھے گی اور آتم نربھرتا کے ذریعے روزگار مضبوط ہوگا۔
وزیرِ تجارت و صنعت، جناب پیوش گوئل نے فارغ التحصیل طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیشہ ور افراد ہیں جو گاؤں کے کاریگروں، فیکٹریوں کے انجینئروں اور بہترین مصنوعات تلاش کرنے والے صارفین کے درمیان رابطہ قائم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کئی آزاد تجارتی معاہدے( فری ٹریڈ ایگریمنٹس)کر رہا ہے، جس سے صنعت اور ایف ڈی ڈی آئی کے فارغ التحصیل طلباء کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
وزیرِ مملکت برائے تجارت و صنعت جناب جتن پرساد نے کہا کہ 12 کیمپس کے نیٹ ورک کے ساتھ ایف ڈی ڈی آئی ایک ممتاز ادارہ بن کر ابھرا ہے جو فٹ ویئر ڈیزائن، ٹیکنالوجی اور متعلقہ شعبوں میں خصوصی تعلیم فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ تجارت و صنعت کے تحت ایک قومی خصوصی ادارہ ہونے کے ناطے، ایف ڈی ڈی آئی ڈیزائن، ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ اور ریٹیل کے درمیان ایک مرکز پر واقع ہے، اور یہ صنعت سے سیکھتا ہے اور بدلے میں صنعت کو ویلیو چین میں آگے بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔
جناب گوئل نے 1897 میں سوامی ویکانند کے الفاظ یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا ہندوستان کے نوجوانوں میں وہی اعتماد رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے ساتھ کام کرنے، نئے تجارتی معاہدوں میں شامل ہونے اور ملک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنے کی امید رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف ڈی ڈی آئی خواتین کی قیادت کی علامت بھی ہے، کیونکہ اس کے 70فیصد سے زیادہ طلباء خواتین ہیں جو ادارے اور ملک کا فخر بنتی ہیں۔ جناب گوئل نے اس اعتمادکا اظہار کیا کہ فارغ التحصیل طلباء دنیا کے مارکیٹ میں بھارت کا جھنڈا بلند کریں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ بھارت میں تیار شدہ مصنوعات دنیا بھر میں دستیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی یہ طلباء جائیں گے، وہ بھارت کے برانڈ ایمبیسڈر بنیں گے اور 14 کروڑ بھارتیوں کی طاقت اور امنگوں کو لے کر جائیں گے۔
جناب گوئل نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی سیکھنے، نئے ہنر حاصل کرنے، تربیت لینے اور اکثر پرانی عادات کو چھوڑنے کا ایک مسلسل سفر ہے، جو ترقی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھرتیلا رہنے، بڑا سوچنے، بڑے خواب دیکھنے اور بڑے حصول کی صلاحیت بھارتی نوجوانوں کو دنیا کے دیگر نوجوانوں سے ممتاز کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی فٹ ویئر، چمڑے اور لائف اسٹائل مصنوعات شاندار کاریگری، امیر ثقافتی ورثے اور 14 کروڑ بھارتیوں کی وسیع مارکیٹ کی وجہ سے ملکی اور عالمی سطح پر مضبوط مانگ رکھتی ہیں۔
جناب گوئل نے طلباء کو پیشہ ورانہ دنیا میں قدم رکھنے کے موقع پر پانچ تجاویز پیش کیں۔ سب سے پہلے، انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ دیہاتوں سے جڑیں اور بتایا کہ دیہی کمیونٹی سے جڑنے کی اہمیت اس لیے ہے تاکہ نئے نظریات حاصل ہوں اور اختراع کی تحریک ملے۔ انہوں نے صدر مرمو کے اس سال کے شروع میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کی تقریب فارغ التحصیل طلباء کے خطاب کی یاد دلائی، جس میں طلباء کو دیہاتوں میں وقت گزارنے کی ترغیب دی گئی تھی کیونکہ یہ دنیا کو دیکھنے کے نئے طریقے کھولتا ہے۔ جناب گوئل نے بھارت پرادرشنی میں دکھائی گئی کیلے کے ریشے اور دھاگے سے بنائی گئی پائیدار بایوڈیگریڈیبل چمڑے کی مصنوعات کو ایک بہترین مثال کے طور پر پیش کیا، جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ جب فارغ التحصیل طلباء مقامی روایات اور کاریگری سے جڑتے ہیں تو تخلیقی اور معنی خیز نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
دوسرا ، وزیر موصوف نے طلباء پر زور دیا کہ وہ نیلے سمندر ) بلیو اوشین) کے مواقع کو فعال طور پر تلاش کریں اور فیشن کی مصنوعات کے لیے عالمی منڈی میں غیر استعمال شدہ مقامات کی نشاندہی کریں ۔ انہوں نے اختراع اور قدر پر مبنی ڈیزائن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے معاشی طور پر ڈیزائن کیے گئے ، ذیابیطس کے مریضوں کے لیے موزوں جوتوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا کہ کس طرح نئے خیالات مکمل طور پر نئے شعبے تشکیل دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وہ روایتی ماڈلز سے آگے سوچیں ، ابھرتی ہوئی ضروریات کا اندازہ لگائیں ، اور ایسی مصنوعات تیار کریں جو انداز ، سکون اور مقصد کو یکجا کریں ۔
تیسرا ، انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ بھارت کے عالمی ویلیو چین میں بلند مقام حاصل کرنے کے سفر میں حصہ ڈالیں اور ایسی مصنوعات تیار کریں جو ہر مرحلے پر اعلیٰ معیار کی عکاسی کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارتی مصنوعات نہ صرف پریمیم اور خوبصورت ہونی چاہئے بلکہ اعلیٰ معیار اور پائیدارخام مال استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی ہوں۔
چوتھا، جناب گوئل نے سب سے اعلیٰ اخلاقی، حفاظتی اور معیار کے اصولوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ کسی بھی معاملے میں سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔
پانچواں ، انہوں نے طلباء کو سودیشی اپنانے کی ترغیب دی اور کہا کہ اس میں نئے مواقع کھولنے کی طاقت ہے، اور جب بھارت آتم نربھرتا بنے گا تو اس کی مہارت پورے اعتماد کے ساتھ عالمی مارکیٹ تک پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے لیے پیچھے مڑ کر دیکھنے کی ضرورت نہیں اور مستقبل روشن ہے۔
وزیر نے طلباء پر زور دیا کہ وہ صنعت کو وسعت دینے میں مدد کریں تاکہ مسلسل بڑھتی ہوئی معیشت کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ پچھلے چار سالوں سے بھارت دنیا کی تیز ترین ترقی کرنے والی بڑی معیشت رہا ہے، اور کہا کہ جب خوشحالی بڑھتی ہے تو لوگ ٹیکسٹائل اور جوتوں پر زیادہ خرچ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھارت آج کی 4 ٹریلین ڈالر کی معیشت سے 2047 تک 30 ٹریلین ڈالر کی معیشت کی طرف بڑھے گا، تو اس شعبے میں ترقی کے بے پناہ مواقع ہوں گے، اور 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت حاصل کرنا ایک اجتماعی عزم ہے۔
جناب گوئل نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ایک اقتباس کے ساتھ اختتام کیا، جس میں نوجوانوں کی صلاحیت پر اعتماد ظاہر کیا گیا کہ وہ 2047 تک کے سالوں کو بھارت کی تاریخ کے سب سے اہم سال بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنا لوہا منوائیں، ملک کو اعلیٰ مقام تک پہنچائیں اور وکسِت بھارت 2047 کے سفر کا حصہ بنیں۔
****
ش ح۔ ش آ۔ع د
U-2112
(रिलीज़ आईडी: 2197130)
आगंतुक पटल : 7