وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم جے یو جی اے کے تحت ہوم اسٹے کا قیام

प्रविष्टि तिथि: 01 DEC 2025 3:38PM by PIB Delhi

سیاحت  کی وزارت  ، سودیش درشن اسکیم کی ذیلی اسکیم پردھان منتری جنجاتیہ اُنّت گرام ابھیان (پی ایم جے یو جی اے) کے تحت قبائلی ہوم اسٹے اور اور دیہی  کمیونٹی ضروریات کے فروغ اور تزئین و آرائش کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے ۔

اس اسکیم میں ذمہ دار سیاحت کو فروغ دینے اور قبائلی برادریوں کے لیے روزی روٹی  کمانے کے مواقع   میں اضافے کی خاطر قبائلی علاقوں میں ہوم اسٹے کو فروغ دینے کا تصور کیا گیا ہے ۔

اس اسکیم  کے تحت گاؤں کی کمیونٹی کی ضروریات کے لیے 5 لاکھ روپے تک ، ہر گھر کے لیے دو نئے کمروں کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ روپے تک اور ہر گھر کے لیے موجودہ کمروں کی تزئین و آرائش کے لیے 3 لاکھ روپے تک کی مالی مدد فراہم کرنے پر توجہ دی گئی ہے ۔

اس اسکیم کے تحت 17.52 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے  ،  تاہم ابھی تک کوئی فنڈ جاری نہیں کیا گیا ہے ۔

یہ معلومات سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  فراہم کیں  ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح۔م م ۔ع ا  )

U.No. 2108


(रिलीज़ आईडी: 2197022) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali