شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
قومی اشاریے اور درجہ بندی تیار کرنے کے لیے شماریاتی طریقہ کار
प्रविष्टि तिथि:
01 DEC 2025 1:51PM by PIB Delhi
شماریات و پروگرام نفاذ کی وزارت مختلف اشاریے مرتب کرتی ہے، جیسے کہ مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے تخمینے، ماہانہ صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) اور ماہانہ صنعتی پیداوار اشاریہ (آئی آئی پی)، جو بین الاقوامی معیارات کے مطابق شماریاتی طریقہ کار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں۔ ان اشاریوں کا بنیادی سال وقتاً فوقتاً تبدیل کیا جاتا ہے تاکہ بین الاقوامی ہدایات کے مطابق طریقہ کار میں بہتری کو شامل کیا جا سکے اور درمیانی مدت کے دوران ساختی تبدیلیوں کو مدنظر رکھا جا سکے، نیز تازہ ترین دستیاب ڈیٹا بیس استعمال کیے جائیں۔
مزید برآں، حکومتِ ہند نے گلوبل انڈیکسز فار ریفارمز اینڈ گروتھ (جی آئی آر جی ) منصوبہ شروع کیا ہے، جس کے تحت 26 منتخب عالمی اشاریوں کی پیشرفت کی نگرانی کے لیے بین الوزارتی ہم آہنگی کے ذریعے اصلاحات اور ترقی کو فروغ دیا جاتا ہے۔ یہ 26 اہم عالمی اشاریے 16 بین الاقوامی اداروں کی طرف سے شائع کیے جاتے ہیں اور چار بڑے موضوعات پر محیط ہیں: معیشت، ترقی، حکمرانی، اور صنعت۔ ڈیولپمنٹ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفس (ڈی ایم ای او)، نیتی آیوگ اس منصوبے کے لیے علمی معاون اور مرکزی ہم آہنگ کار کا کردار ادا کرتا ہے۔
جی آئی آر جی فریم ورک کے تحت، منتخب 26 اشاریوں کو 17 نوڈل وزارتوں کے حوالے کیا گیا ہے، جنہیں بہتری کی قیادت کرنے کی مخصوص ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ان نوڈل وزارتوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اشاریوں کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیں اور متعلقہ شائع کرنے والے اداروں/بین الاقوامی اداروں اور متعلقہ لائن وزارتوں کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ ان اشاریوں کی تیاری میں تازہ ترین سرکاری بھارتی ڈیٹا ذرائع استعمال کیے جائیں۔ مزید برآں، نوڈل اور لائن وزارتوں پر یہ فرض ہے کہ وہ کارکردگی کے خلاء کی نشاندہی کریں اور مناسب اصلاحی اقدامات اور پالیسی اصلاحات نافذ کریں تاکہ بنیادی مسائل حل ہوں اور بھارت کی عالمی سطح پر پوزیشن میں حقیقی پیشرفت ممکن ہو۔
یہ معلومات شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزارت منصوبہ بندی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ثقافت کی وزارت میں وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔
****
ش ح۔ ش آ۔ع د
U-2091
(रिलीज़ आईडी: 2196985)
आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English