شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ضلع کی سطح پر ترقیاتی منصوبہ بندی کے لیے شماریاتی نمونہ سازی

प्रविष्टि तिथि: 01 DEC 2025 1:53PM by PIB Delhi

شماریات سے متعلق قومی کمیشن (این ایس سی) کی جانب سے بنائی گئی نیشنل سیمپل سروے (این  ایس ایس ) کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی نے یہ تجویز دی کہ وزارت برائے شماریات و پروگرام نفاذ ( ایم او ایس پی آئی) کو ہاؤس ہولڈ کنزمپشن ایکسپینڈچر سروے (ایچ سی ای ایس) 2022-23 کے ڈیٹا کی بنیاد پر ماڈل پر مبنی ضلع سطح کے تخمینے تیار کرنے کی اہلیت پر ایک پائلٹ ) ابتدائی یا تجرباتی مطالعہ)اسٹڈی کرنی چاہیے۔

ماہانہ فی کس کھپت اخراجات (ایم پی سی ای)کے ضلع سطح کے تخمینے تیار کرنے کے امکان کا جائزہ لینے کے لیے ڈاکٹر موسمی بوس، سابق پروفیسر، انڈین اسٹاٹیسٹیکل انسٹی ٹیوٹ (آئی ایس آئی )، کولکاتا کی صدارت میں این ایس ایس  اور ڈی ای ایس، اتر پردیش کے ارکان کے ساتھ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔کمیٹی کو ماڈل پر مبنی تکنیکوں، خاص طور پرا سمال ایریا ایسٹی میشن (ایس ای اے) طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے اتر پردیش کے اضلاع کے لیے ایم پی سی ای کے اعداد و شمار تیار کرنے کا کام سونپا گیا۔

ماڈل پر مبنی تکنیکیں، جو چھوٹے علاقے کے تخمینے کے فریم ورک کے تحت فی-ہیریئٹ (ایف ایچ) اور اسپاٹیل فی-ہیریئٹ (ایس ایف ایچ) ماڈلز کو اپناتی ہیں،اس  کا استعمال کیا گیا تاکہ ہمسایہ اضلاع اور معاون ڈیٹا سے فائدہ اٹھا کر اتر پردیش کے اضلاع کے لیے ایم پی سی ای کے قابلِ اعتماد تخمینے تیار کیے جا سکیں۔ تفصیلی تخمینی طریقہ کار، اس کے فوائد اور اسی نوعیت کے دیگر حالات میں استعمال کے طریقے کی معلومات ایم او ایس پی آئی کی ویب سائٹ پر دستیاب رپورٹ میں دی گئی ہیں۔

https://new.mospi.gov.in/uploads/publications_reports/publications_reports1761641209612_6875c53f-d8eb-4458-be3e-1e12a9e528c9_Compiled_Report_final17092025.pdf

یہ معلومات شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزارت منصوبہ بندی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ثقافت کی وزارت میں وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں دیں۔

****

ش ح۔ ش آ۔ ع د

U-2090


(रिलीज़ आईडी: 2196879) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी