قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی، انڈیا نے ہریانہ  کے جند کے نروانہ سول اسپتال کے مردہ خانے میں مردہ جسموں کو چوہوں کے کاٹنے کی اطلاع پر ازخود نوٹس لیا


ریاست کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری، دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب

प्रविष्टि तिथि: 01 DEC 2025 12:16PM by PIB Delhi

انسانی حقوق کی قومی کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا نے میڈیا رپورٹ کے حوالے سے ازخود نوٹس لیا ہے کہ ہریانہ کے جند کے نروانہ سول اسپتال کے مردہ خانےمیں ایک مردہ جسم کو چوہوں نے کاٹا۔ اطلاعات کے مطابق، یہ ایک ہی اسپتال سے پہلی مرتبہ رپورٹ ہونے والا واقعہ نہیں ہے۔

کمیشن نے ذکر کیا ہے کہ اگر یہ خبریں درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے مسائل پیدا کرتی ہیں۔ لہٰذا، اس نے ہریانہ حکومت کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

بارہ نومبر 2025 کی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، اسپتال  کےافسران نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مردہ گھر کے فریزر کی مرمت کے لیے متعلقہ کمپنی سے شکایت کی تھی، لیکن کمپنی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ تاہم، چوہوں کی مردہ گھر میں داخلے کو روکنے کے لیے فریزر میں عارضی طور پر میش نصب کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع ح۔ن م۔

U-2083           


(रिलीज़ आईडी: 2196816) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil