الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
حکومتِ ہند ہندوستانی یونیورسٹیزمیں چِپ ڈیزائن کو فروغ دے رہی ہے اور انہیں صنعتی معیار کے الیکٹرانک ڈیزائن آٹومیشن (ای ڈی اے) آلات اور ملٹی پراجیکٹ ویفر (ایم پی ڈبلیو) کی تعمیری خدمات دستیاب کرارہی ہے
گزشتہ ایک سال میں منعقدہ 5 ایم پی ڈبلیو شٹلز میں ملک کے 46 اداروں کی جانب سے 122 ڈیزائن ٹیپ آؤٹس جمع کرائے گئے
چِپ اِن سینٹر کے تعاون سے 380 سے زائد تنظیموں کی جانب سے 175 لاکھ گھنٹے EDA ٹولز کا استعمال کیا گیا
اس نوعیت کا بڑے پیمانے پر سیمی کنڈکٹر ترقیاتی ماحولیاتی نظام صرف بھارت میں موجود ہے:مرکزی وزیر اشونی ویشنو
प्रविष्टि तिथि:
29 NOV 2025 8:28PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے چِپس ٹو اسٹارٹ اپ (سی 2 ایس) پروگرام کے تحت 17 تعلیمی اداروں کے طلبہ کے تیار کردہ 28 چِپس جن میں 600 بےئر ڈائیز اور 600 پیکجڈ چِپس شامل ہیں جو سیمی کنڈکٹر لیبارٹری (ایس سی ایل)موہالی میں تیار کی گئیں، حوالے کیں۔ چِپس ہینڈ اوور تقریب 28 نومبر 2025 کو ان کے ایس سی ایل موہالی کے دورے کے دوران منعقد ہوئی، جہاں انہوں نے کام کی پیش رفت اور جاری جدیدکاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

تقریب کے دوران، وزیرموصوف نے کہا کہ بھارت تیزی سے عالمی سیمی کنڈکٹر منظرنامے میں ایک منفرد قائد کے طور پر اُبھر رہا ہے۔ آج، ملک بھر کے اداروں کو دنیا کی جدید ترین ڈیزائن ٹیکنالوجیز تک رسائی حاصل ہے، جو بھارت کے لیے خاص ایک بڑے پیمانے کا سیمی کنڈکٹر ترقیاتی ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہی ہے۔ ذیل کی تصویر ملک کی مختلف ریاستوں میں ای ڈاے ٹولز سے معاونت حاصل کرنے والی تنظیموں کی تعداد کو ظاہر کرتی ہے:

تقریب کے موقع پر ایس سی ایل کے ڈائریکٹر جنرل اور اُن کی ٹیم نے سی 2 ایس پروگرام کے تحت اپنائے گئے چِپ ڈیزائن اور فیبریکیشن کے عمل پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی، جس میں ایس سی ایل اور چِپ اِن سینٹر کے باہمی تعاون پر مبنی طریقۂ کار کو اجاگر کیا گیا۔
چِپ اِن سینٹر کے بارے میں:
چِپ اِن سینٹر، جو سی-ڈیک بنگلور میں قائم کی گئی سب سے بڑی سہولیات میں سے ایک ہے، سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کے وسیع ورک فلو اور حل فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد قومی چِپ ڈیزائن انفراسٹرکچر کو براہِ راست ملک بھر کی سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کمیونٹی تک پہنچانا ہے۔ یہ ایک مرکزی سہولت ہے جہاں پورے چِپ ڈیزائن دائرے کے لیے جدید ترین آلات دستیاب ہیں۔
یہ چِپ ڈیزائن کے لیے کمپیوٹ اور ہارڈویئر انفراسٹرکچر، آئی پی کورز، اور رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے، تاکہ ایس سی ایل فاؤنڈری میں ڈیزائن کی فیبریکیشن اور پیکیجنگ کے لیے تعلیمی اداروں کو جامع خدمات مہیا کی جا سکیں۔ یہ سہولت الیکٹرانکس و اطلاعاتی تکنالوجی وزارت ، حکومتِ ہند کے سی 2 ایس پروگرام کے تحت فراہم کی جاتی ہے۔

چِپ اِن سینٹر،سی 2 ایس پروگرام سے وابستہ اداروں کے طلبہ کے تیار کردہ چِپ ڈیزائنز کو جمع کرتا ہے۔ ہر تین ماہ بعد، ان ڈیزائنز کو اکٹھا کر کے ایس سی ایل موہالی بھیجا جاتا ہے، جہاں انہیں 180 نینو میٹر ٹیکنالوجی کے ذریعے فیبریکیٹ کیا جاتا ہے۔چِپ اِن سینٹر فیبریکیشن کے تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کی جانچ کرتا ہے اور طلبہ و اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے بار بار موصول ہونے والی آراء اور ڈیزائن کی اصلاحات کے ذریعے انہیں بہتر بناتا ہے۔ منظوری کے بعد، چِپ اِن سینٹر ان ڈیزائنز کو ایک ہی ماسک (ایم پی ڈبلیو ریٹیکل) میں یکجا کرتا ہے، جس سے ایکہی شٹل رن میں کئی ڈیزائنز کی تیاری ممکن ہوتی ہےجو وقت اور لاگت دونوں بچاتا ہے۔اس کے بعد ایس سی ایل موہالی ان چِپس کو فیبریکیٹ، پیکج اور دوبارہ طلبہ تک پہنچا دیتا ہے۔

گزشتہ ایک سال میں، چِپ اِن سینٹر نے سی 2 ایس پروگرام کے تحت ایس سی ایل میں ڈیزائنز کی فیبریکیشن کے لیے اس نوعیت کی 5 ایم پی ڈبلیو شٹل رنز کا اہتمام کیا۔ پورے بھارت کی 46 اداروں کی جانب سے کل 122 ڈیزائنز جمع کرائے گئے۔ ان میں سے، ایس سی ایل نے کامیابی کے ساتھ 56 طالب علموں کے تیار کردہ چِپس کی فیبریکیشن کی اور انہیں متعلقہ اداروں تک پہنچا دیا۔شٹل وار معلومات درج ذیل ہیں، جبکہ ڈیزائن کی جامع تفصیلات اس لنک پر دستیاب ہیں:https://c2s.gov.in/MPW_Services.jsp
|
|
|
ٹیپ آؤٹ کی تاریخ
|
ڈیزائن
|
ادارے
|
|
1
|
ایم پی ڈبلیوشٹل۔I
|
06 دسمبر 2024
|
20
|
17
|
|
2
|
|
28 فروری 2025
|
14
|
12
|
|
3
|
ایم پی ڈبلیو شٹل II
|
31مئی 2025
|
22
|
15
|
|
4
|
ایم پی ڈبلیوشٹل III
|
31اگست 2025
|
38
|
20
|
|
5
|
ایم پی ڈبلیوشٹل-IV
|
30نومبر2025
|
28
|
24
|
|
|
ایم پی ڈبلیوشٹل-V
|
|
122 ڈیزائن ٹیپ آؤٹ
|
46 انفرادی ادارے
|
گزشتہ ایک سال میں ایس سی ایل موہالی کے لیے 5 شٹل پروگراموں کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کے بعد، چِپ اِن سینٹر تیزی سے اپنی صلاحیت کو فروغ دے رہا ہے تاکہ یہ ایڈوانس نوڈز کے لیے بھی ویلیو چین ایگریگیٹر (وی سی اے) کا کردار مؤثر طریقے سے ادا کر سکے۔ ان ڈیزائن ٹیپ آؤٹس اور متعلقہ تدریسی، تربیتی اور تحقیقی سرگرمیوں کے دوران، جنہیں مختلف اداروں میں تعاون کے تحت انجام دیا گیا، شریک اداروں کے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے ای ڈی اے ٹولز کے 125 لاکھ گھنٹوں سے زیادہ استعمال کیا۔اس کے علاوہ، چِپ اِن سینٹر 90 سے زائد اسٹارٹ اپس کی معاونت کر رہا ہے، جنہوں نے اسی مدت کے دوران تقریباً 50 لاکھ گھنٹےای ڈی اے ٹولز کا استعمال کیا۔اس طرح کُل ای ڈی اے ٹولز کا استعمال 175 لاکھ گھنٹوں سے بڑھ گیا ہے، جو اسے دنیا کی سب سے بڑی مرکزی چِپ ڈیزائنیوزر سہولیات میں سے ایک بناتا ہے۔ذیل میں مختلف تعلیمی اداروں میں ریاست وارای ڈی اے ٹولز کے استعمال کی تفصیل دی گئی ہے:

تقریب کے دوران، جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ یہ پیش رفت وزیر اعظم نریندر مودی کے وسیع وژن کی عکاسی کرتی ہے، جن کی ہدایت واضح ہے: بھارت کو ایسی صلاحیتیں پیدا کرنی ہیں جن کی وسعت اور قوت کی بنیاد پر ملک چند برسوں میں عالمی سیمی کنڈکٹر طاقت کے طور پر خود کو منوا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہم اپنی اسٹریٹجک ضروریات کے لیے کسی پر انحصار نہ کریں، اپنے اسٹریٹجک شعبوں میں خود کفیل بنیں اور مقامی طور پر تیار کردہ چِپس استعمال کریں۔ اس حکمتِ عملی میں ایس سی ایل ایک نہایت اہم کردار ادا کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع ح۔ن م۔
U-2076
(रिलीज़ आईडी: 2196801)
आगंतुक पटल : 28