iffi banner

چھپنویں  آئی ایف ایف آئی میں حسام فرحمند اور تونس پیل کو مشترکہ ڈیبیو اعزاز


’میری بیٹی کے بال ‘اور ’فرینک ‘نے 56ویں آئی ایف ایف آئی میں بہترین اولین ہدایت کار کا ایوارڈ مشترکہ طور پر حاصل کیا

56 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں بہترین ڈیبو فیچر فلم کے ایوارڈ سے دو شاندار نو آموز فلم سازوں کو نوازا گیا—ایرانی فلم ’میری بیٹی کے بال ‘کے لیے حسام فرحمند اور اسٹونین فلم ’فرینک ‘کے لیے تونِس پیل۔ دونوں فلموں نے اپنے وژن اور ہنر کے باعث نمایاں مقام حاصل کیا اور اس سال کے فیسٹیول میں ڈیبیو سنیما کی وہ طاقت، آواز اور جذباتی وضاحت پیش کی جس نے ناظرین کو متاثر کیا۔فاتحین کو سلور پیکاک ٹرافی، سرٹیفکیٹ اور 10,00,000 روپے نقد انعام دیا گیا۔ ایوارڈ گوا کے وزیر اعلیٰ جناب پرمود ساونت اور وزارتِ اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل۔ مرگن نے سیکریٹری اطلاعات و نشریات جناب سنجے جاجو، آئی ایف ایف آئی جیوری چیئرمین جناب راکیش اوم پرکاش مہرا اور فیسٹیول ڈائریکٹر جناب شیکھر کپور کی موجودگی میں پیش کیا۔

 جیوری نے اپنے تاثرات میں کہا:“ہم ایک نہیں بلکہ دو سنیمائی تخلیقات کی بےمثال خوبصورتی سے یکساں طور پر متاثر ہوئے۔ اس لیے ہم دو ایسے ہدایتکاروں کو اعزاز دیتے ہوئے خوش ہیں جنہوں نے غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے اور جو مستقبل میں مزید شاندار اور فکرانگیز کہانیاں پیش کریں گے۔ ہم حسام فرحمند اور تونِس پیل کے لیے ان کے آئندہ سفر میں نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔”یہ جذبہ اس مشترکہ اعزاز کا سبب بنا، جو ایسی فنی عظمت کا اعتراف ہے جسے ایک ہی نام تک محدود نہیں کیا جا سکتا تھا۔

56ویں آئی ایف ایف آئی میں دیا گیا مشترکہ ایوارڈ نہ صرف فلموں کا اعتراف ہے بلکہ اُن تخلیقی سفروں کا بھی جو آگے بڑھ رہے ہیں۔ فیسٹیول نے دونوں ہدایتکاروں کے لیے گرمجوش نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید کی ہے کہ ان کے تخلیقی راستوں سے مزید گہری اور اثر انگیز کہانیاں سامنے آئیں گی۔

 راہا ایک نوعمر لڑکی ہے جو اینیمیشن کی پڑھائی کر رہی ہے، لیکن جب وہ اپنی یونیورسٹی پروجیکٹ جمع کرانے ہی والی ہوتی ہے تو اس کا لیپ ٹاپ چوری ہو جاتا ہے، اور اسے مجبوراً اپنے بال کاٹ کر بیچنے پڑتے ہیں تاکہ نیا لیپ ٹاپ خرید سکے۔ اس کے والد توحید اپنی بیٹی کے بال بیچ کر ملنے والی رقم سے ایک سیکنڈ ہینڈ لیپ ٹاپ خرید لیتے ہیں۔ تاہم نیا لیپ ٹاپ راہا کے خاندان کو ایک پراسرار مہم جوئی میں دھکیل دیتا ہے۔

لیپ ٹاپ کی ملکیت ایک امیر خاندان کے ساتھ تنازع کا باعث بن جاتی ہے اور کشیدگیاں بڑھنے لگتی ہیں۔ فلم عام لوگوں کی اُن کڑی حقیقتوں کو اُجاگر کرتی ہے جو بہتر زندگی اور بقا کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے قربانیاں دیتے ہیں۔

فلم 'میری بیٹی کے بال' کا پی سی لنک

 'فرینک' کا خلاصہ

’فرینک‘ ایک اسٹونین ڈراما ہے جو 13 سال کے پال کی کہانی بیان کرتا ہے۔ اپنے ظالم باپ کے ساتھ ایک شدید جھگڑے کے بعد پال گھر سے بھاگ کر ایک اجنبی شہر میں اپنے چچا کے ساتھ رہنے لگتا ہے۔ خوشی کی تلاش میں وہ کئی غلط فیصلے کرتا ہے، لیکن ایک عجیب سے معذور شخص کی صورت میں اُسے غیر متوقع سہارا ملتا ہے، جو اسے مزید تباہی سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

یہ فلم ٹوٹے ہوئے خاندانوں، بچپن کے صدمات اور نو عمری کی تکلیف کو جرأت مندانہ انداز میں پیش کرتی ہے، جس میں کڑوی حقیقت پسندی کے ساتھ امید اور شفاء کے لمحے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ ’فرینک‘ کو طاقتور اداکاری اور اسٹونیا میں نوجوانوں کی جدوجہد کی سچی اور جذباتی عکاسی کے لیے سراہا گیا ہے۔

'فرینک' کا پی سی لنک

 

آئی ایف ایف آئی کے بارے میں

سال1952 میں قائم ہونے والا بھارت کا بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) جنوبی ایشیا کا قدیم ترین اور سب سے بڑا سنیمائی جشن تصور کیا جاتا ہے۔ یہ فیسٹیول نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی)، حکومت گوا کے اشتراک سے منعقد ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ یہ فیسٹیول ایک عالمی سنیمائی مرکز کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، جہاں بحال شدہ کلاسیکی فلمیں دلیرانہ تجرباتی سنیما سے ملتی ہیں اور لیجنڈری فلم ساز نئے اور بے خوف تخلیق کاروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا ئے ہوئے نظر آتے ہیں۔آئی ایف ایف آئی کی اصل پہچان اس کا متنوع امتزاج ہے۔ بین الاقوامی مقابلے، ثقافتی نمائشیں، ماسٹر کلاسز، خراجِ عقیدت پیش کرنے والے سیشن، اور پرجوش ’’ویوز فلم بازار‘‘، جہاں تخلیقی خیالات، معاہدے اور اشتراکات پروان چڑھتے ہیں۔ گوا کے دلکش ساحلی پس منظر میں 20 سے 28 نومبر تک منعقد ہونے والا 56واں ایڈیشن زبانوں، اصناف، اختراعات اور آوازوں کی ایک چمکتی دمکتی دنیا پیش کرنے کا وعدہ کرتا ہے، ایک ایسا دل موہ لینے والا جشن جو عالمی سطح پر ہندوستانی تخلیقی صلاحیتوں کی شاندار نمائندگی کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے، پر کلک کریں:

FFI Website: https://www.iffigoa.org/

PIB’s IFFI Microsite: https://www.pib.gov.in/iffi/56/

PIB IFFIWood Broadcast Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F

X Handles: @IFFIGoa, @PIB_India, @PIB_Panaji

*****

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  2020 )


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


रिलीज़ आईडी: 2196267   |   Visitor Counter: 7

इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Marathi , हिन्दी , Manipuri , Tamil , English