صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے  26-2025 کے لیےبرہماکماریز کے سالانہ موضوع ’ عالمی اتحاد اور اعتماد کے لیے مراقبہ‘ پر لکھنؤ میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی

प्रविष्टि तिथि: 28 NOV 2025 2:14PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے 28 نومبر 2025 کو اتر پردیش کے لکھنؤ میں برہما کماریز کے سالانہ موضوع 2025-26
عالمی اتحاد اور اعتماد کے لیے مراقبہکی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

1979-1.jpg

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ  نے کہا کہ جدید دور میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر انسانیت نے غیر معمولی ترقی  کی ہے۔ آج کا زمانہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی اور خلائی تحقیق کا دور ہے۔ ان انقلابی تبدیلیوں نے انسانی زندگی کو زیادہ سہل، قابلِ رسائی اور وسائل سے بھرپور بنا دیا ہے۔ آج کا انسان پہلے سے کہیں زیادہ تعلیم یافتہ اور ٹیکنالوجی کا ماہر ہے اور ان  کے پاس ترقی کے بے شمار مواقع  ہیں۔

تاہم، سماج میں ٹیکنالوجی کی تیز پیش رفت کے ساتھ ساتھ تناؤ، بے چینی، بداعتمادی اور تنہائی کے معاملوں میں اضافہ ہو رہاہے۔ ایسے حالات میں ضروری ہے کہ ہم صرف آگے ہی نہ بڑھیں بلکہ خود احتسابی کے سفر پر بھی نکلیں۔ جب ہم ایک لمحے کو رک کر اپنے آپ سے بات کرتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ سکون اور خوشی کسی بیرونی شے میں نہیں، بلکہ ہمارے اپنے اندر موجود ہے۔

جب روحانی بیداری پیدا ہوتی ہے تو محبت، بھائی چارہ، ہمدردی اور یکجہتی خود بخود زندگی کا حصہ بن جاتے ہیں۔ پرسکون اور متوازن ذہن معاشرے میں امن کے بیج بوتا ہے اور اسی سے عالمی امن اور اتحاد کی بنیاد پڑتی ہے۔ پرسکو ن اور اچھی روح ہی عالمی اتحاد کے تصور کو حقیقت بنانے کی اساس ہے۔

 صدر جمہوریہ نے عالمی امن ، انسانی اقدار ، خواتین کو بااختیار بنانے ، روحانی بیداری ، تعلیم اور مراقبہ کے شعبوں میں برہما کماریز کی متاثر کن کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس تنظیم کی تمام بہنیں اور بھائی ایک بہتر ، پرامن اور قابل اعتماد دنیا کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

1979-3.jpg

1979-4.jpg

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں -

********

ش ح ۔م  ع ن۔

U. NO.- 1979        


(रिलीज़ आईडी: 2195848) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , Malayalam