سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے گجرات میں این ایچ-48 کے زیر تعمیر 6 لین شاملاجی-موٹاچیلودا سیکشن کا معائنہ کیا
प्रविष्टि तिथि:
26 NOV 2025 9:25PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری جی نے آج گجرات کے وزیر اعلی جناب بھوپیندر پٹیل جی اور سینئر حکام کے ساتھ این ایچ 48 کے زیر تعمیر 6 لین کے شاملاجی-موٹاچیلودا سیکشن کا معائنہ کیا ۔
اس دوران ، جناب گڈکری جی نے ہمت نگر کے قریب چینل 492 پر موتی پورہ فلائی اوور اورماجرا کے نزدیک چینل 524 پروی یو پی سمیت کلیدی ڈھانچوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ بقیہ ڈھانچوں اور کنکریٹ سروس سڑکوں کی تکمیل میں تیزی لائیں اور ساتھ ہی پانی کےنکاسی کے مناسب نظام کو یقینی بنائیں ۔
جناب گڈکری جی نے کوتاہی یا تاخیر کے ذمہ دار ایجنسیوں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی اور سڑک کی حفاظت کے مضبوط اقدامات اور مسافروں کے لئے ہموار سواری کے معیار کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
************
ش ح ۔ک ا۔ ع ر
U. No.1972
(रिलीज़ आईडी: 2195773)
आगंतुक पटल : 3