وزارت آیوش
سی سی آراے ایس-سی اے آر آئی دہلی نے آن لائن شہری شرکت کے ساتھ آئین کی تمہید پڑھ کریوم آئین منایا
प्रविष्टि तिथि:
26 NOV 2025 8:03PM by PIB Delhi
سی سی آر ایس-سینٹرل آیوروید تحقیقی ادارہ (سی اے آرآئی) ، دہلی، حکومتِ ہند کے ماتحت وزارت آیوش نے یومِ آئین (سمویدھان دیوس) منانے کے لیےمختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا، جن کا مقصد آئینی جمہوریت اور شہری ذمہ داری کے اقدار کو دوبارہ اجاگر کرنا تھا۔ یہ تقریب آیورویدک سائنسز نے تحقیق کا مرکزی کونسل (سی سی آر ایس) کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق منعقد کی گئی۔

یہ تقریب سی اے آر آئی دہلی کے کانفرنس روم میں شروع ہوئی، جہاں ڈاکٹر میناکشی سوری، ریسرچ آفیسر (پیتھالوجی) اور ڈاکٹر للیتا شرما ریسرچ آفیسر (آیوروید) نے ڈائریکٹر (انچارج ادارہ) ڈاکٹر ہمنت پانی گڑھی کے ساتھ تمام افسران اور عملے کا رسمی طور پر استقبال کیا۔
دن کے پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، منتظمین نے زور دیا کہ یہ جشن اس سال بھر جاری قومی مہم ‘‘ہمارا سمودھان - ہمارا سوا بھیمان’’ کے اختتام کے ساتھ منسلک ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام میں آئین کی بہتر سمجھ بوجھ پیدا کرنا اور جمہوری عمل میں فعال شمولیت کی ترغیب دینا ہے۔

ڈاکٹر پانی گڑھی نے تقریب کی قیادت کرتے ہوئے آئین کے دیباچہ کو انگریزی میں پڑھا، جس کے ذریعے ادارے کے انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے اصولوں کے تئیں اپنے عزم کو دوہراتے ہوئے سرکاری سطح پر اس کا اعادہ کیا گیا۔ اس کے بعد تمام افسران اور عملے نے اجتماعی طور پر آئین کا دیباچہ پڑھ کراس میں حصہ لیا۔
اس کے بعد ریسرچ آفیسر (آیوروید) ڈاکٹر سیما جین اور ہندی ادھیکاری نے آئین کے دیباچے کو ہندی میں پڑھا، جسے شرکاء نے بھی دلجمعی سے دہرایا۔
ملک بھر میں فروغ پانے والی ڈیجیٹل مصروفیت کی سرگرمیوں کے تحت، سی اے آر آئی کے تمام افسران اور اہلکاروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ constitution75.com اور MyGov.in کے ذریعے 22 زبانوں میں آن لائن دیباچے کو پڑھنے کی مہم میں حصہ لیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے آئینی جمہوریت پر MyGov.in پر منعقدہ آن لائن کوئز میں بھی حصہ لیا، تاکہ یوم آئین کو یادگار بنایا جا سکے اور ادارے کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔
تقریب کا اختتام ادارے کی جانب سے آئینی اقدار کی پاسداری اور اپنے اسٹیک ہولڈرز اور عوام میں شعور و آگاہی بڑھانے کے عزم کے ساتھ ہوا، جس نے یوم آئین کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔
********
ش ح ۔ع ح۔ش ا
U. NO.- 1968
(रिलीज़ आईडी: 2195733)
आगंतुक पटल : 5