وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ دفاع اپنے انڈونیشیائی ہم منصب کے ساتھ نئی دہلی میں تیسرے بھارت–انڈونیشیا وزرائے دفاع کے مکالمے کی صدارت کریں گے

Posted On: 26 NOV 2025 7:38PM by PIB Delhi

وزیرِ دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 27 نومبر 2025 کو نئی دہلی میں انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع جناب سیافری شمس الدین کے ساتھ تیسرے بھارت–انڈونیشیا وزرائے دفاع کے مکالمے کی صدارت کریں گے۔ اس ملاقات کے دوران دونوں وزراء علاقائی سلامتی اور کثیر جہتی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے متبادل امور کا جائزہ لیں گے۔

انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع کے اس دو روزہ دورے (26 اور 27 نومبر 2025) سے بھارت–انڈونیشیا دفاعی تعاون میں بڑھتی ہوئی رفتار ظاہر ہوتی ہے اور دونوں طرف کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے کہ وہ شراکت داری کو مزید گہرا اور وسیع کریں گے۔ یہ دورہ اس سال جنوری میں انڈونیشیا کے صدر کے دورے کے بعد ہوا ہے۔

بھارت اور انڈونیشیا کے تہذیبی روابط ہزاروں سال پرانے ہیں۔ دونوں ممالک بحری ہمسایہ ہیں اور ثقافتی، تہذیبی اور تاریخی روابط کے حامل ہیں جن کا تعلق کئی صدیوں پرانا ہے۔

حالیہ دور میں، دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی خصوصیت دو طرفہ اور کثیر جہتی میدان میں بڑھتے ہوئے تعاون سے ظاہر ہوتی ہے، جس میں کثرت سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں شامل ہیں اور یہ بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے ذریعے مزید مضبوط ہوئی ہے۔

************

ش ح ۔    س ک  ۔  م  ص

(U :  1886     )


(Release ID: 2195006) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , हिन्दी