نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
سردار@150 یونٹی مارچ کی تاریخی افتتاحی تقریب کے دوران ملکی پیدل یاترا کا باقاعدہ آغاز ہوا
وزیر اعظم کاآشیرواد سردار@150 یونٹی مارچ کی رہنمائی کررہاہے؛ وزیر اعظم نے ‘یوا شکتی’ کو قومی طاقت اور اتحاد کا ستون قرار دیا
گیارہ روزہ، 180 کلومیٹر طویل یونٹی مارچ، آنند سے شروع ہوکر اسٹیچو آف یونٹی تک پہنچے گا؛یہ مارچ ایک بھارت، آتم نربھر بھارت کے جذبےکااعادہ ہے
ملکی پیدل یاترا میں ضلع سطح کی پدیاترائیں اور دہلی، جے پور، ناگپور اور ممبئی سے شروع ہونے والی چار ’پروہ روڈ یاترائیں‘ شامل ہیں
प्रविष्टि तिथि:
26 NOV 2025 5:51PM by PIB Delhi
سردار@150 نیشنل یونٹی مارچ کا آغاز آج گجرات کےآنند میں ہوا۔اس کاآغازمیرا یووا (ایم وائی) بھارت ، امورِ نوجوانان و کھیل کی وزارت جانب سے کیا گیا، جو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں سالگرہ کی ملک گیر تقریبات کے تاریخی آغاز کے موقع پر شروع ہوا ہے۔تقریب کے ساتھ ہی ایک 11 روزہ، تقریباً 180 کلومیٹر طویل پیدل یاترا کا سفر شروع ہواہےجو کیوڑیامیں اسٹیچو آف یونٹی تک پہنچےگا۔ ملکی پیدل یاترا کا یہ آغاز اتحاد کے پیغام کو آگے بڑھانے اور پورے ملک میں ایک بھارت، آتم نربھر بھارت کے وژن کو مضبوط کرنے کی سمت ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔
صبح کے وقت معزز شخصیات نے کرمسد میں سردار پٹیل کے آبائی گھر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گلہائے عقیدت پیش کرکے ہندوستان کےمرد آہن کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس دورے میں گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا اور خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل شامل تھیں۔ا س دورے نےسردار پٹیل کی زندگی، اصولوں اور اتحاد پر مبنی قیادت کے لیے ملک کی اجتماعی قدر دانی کو ایک بار پھر مضبوط کیا۔یاترا کے راستے کے اہم مقامات پر پرتیما سنمان کی تقریبات بھی منعقد ہوئیں، جن میں سردار پٹیل کے قومی اتحاد میں عظیم کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
ولبھ ودیانگر کے شاستری میدان میں افتتاحی تقریب میں معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں گجرات کے وزیر اعلیٰ، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ، خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کی وزیر مملکت، محترمہ نِمو بین بمبھانیا؛ صارفین، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کی وزارت کی وزیر مملکت، جناب جگدیش بھائی وشوکرم؛ بی جے پی گجرات کے ریاستی صدر، جناب رمن بھائی سولنکی؛ گجرات حکومت کے خوراک، سول سپلائز اور صارفین کے امور کے وزیر، جناب کملیش بھائی پٹیل؛ گجرات حکومت کے وزیر مملکت برائے خزانہ، جناب کملیش بھائی پٹیل؛ گجرات ویدیاپیتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ہرشاد بھائی پٹیل؛ سردار پٹیل یونیورسٹی کے وائس چانسلر، ڈاکٹر نیرنجن پی۔ پٹیل؛ اور محکمہ نوجوان امور کی سکریٹری، محترمہ پلووی جین گوویل، کے ساتھ سینئر افسران، نوجوان نمائندگان اور ہزاروں ایم وائی بھارت رضاکار شامل تھے۔ملکی پیدل یاترا کا آغاز بے پناہ جوش و خروش کے ساتھ ہوا، کیونکہ ملک بھر کے نوجوان ایک ساتھ مل کر سردار پٹیل کی بے مثال قیادت، قومی اتحاد اور تعمیرِ وطن کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کر رہے تھے۔
اس تقریب کو وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کاخصوصی آشیرواد شامل تھا، جو دل سے لکھے گئے پیغام کے ذریعے نوجوانوں کو یونٹی مارچ میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دے رہے تھے۔ وزیرِ اعظم نے اس بات کو دہرایا کہ سردار پٹیل کا جذبہ آج بھی ملک کی رہنمائی کر رہا ہے اور ہندوستان کے نوجوان شہریوں کے اہم کردار کو اجاگر کیا جو مضبوط، متحرک اور آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔پروگرام میں سردار سانگ کا اجرا بھی کیا گیا۔ ایک مرتب شدہ ویڈیو میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملک بھر میں ہونے والی ضلع سطح کی پیدل یاترائیں اور روڈ یاترائیں دکھائی گئیں۔ اس کے بعد آتم نربھر بھارت کاحلف لیا گیا اور معزز شخصیات نے بیک وقت ملکی پیدل یاترا کو دوپہر 12:00 بجے روانہ کیا۔
جیسے ہی پیدل یاترا شاستری میدان سے آگے بڑھی، یہ آنند ضلع کے دس موضوعاتی مقامات سے گزری، اور پہلے دن میں 10.40 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ ہزاروں نوجوان ایک ساتھ چلتے ہوئے اورسردار پٹیل کے اتحاد، نظم و ضبط اور اجتماعی فریضے کے وژن کی نمائندگی کرتے ہوئےایک بھارت – آتم نربھر بھارت کا پیغام لے کر آگے بڑھے۔راستے میں پرتیما سنمان اور عوامی آگاہی کی سرگرمیاں بھی منعقد ہوئیں، جنہوں نے قومی اتحاد اور کمیونٹی کی شرکت کے جذبے کو مزید مضبوط کیا۔ شاستری میدان میں"سردار اور زرعی تعاون کی بنیادیں" کے موضوع پر ایک نمائش بھی لگائی گئی، جس میں سردار پٹیل کے معاون تحریک میں کلیدی کردار اور ہندوستان میں زرعی طورپربااختیار بنانے کی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔
ملکی پیدل یاترا کے متوازی طور پر چار ملکی پروہ سڑک یاترائیں،گنگا، یمنا، نرماڑا اور گوداوری،اپنے مقررہ راستوں پر آگےبڑھ رہی ہیں۔ یہ چار پروہ مختلف ریاستوں کی نمائندگی کو یقینی بناتے ہیں۔ گنگا پروہ دہلی سے روانہ ہوئی،یمنا پروہ جے پور سے، نرماڑا پروہ ناگپور سے، اور گوداوری پروہ 28 نومبر کو ممبئی سے آغاز کرے گی۔ چاروں پروہ کے پیدل یاتری ، گجرات کے آنند میں ملکی پیدل یاترا میں شامل ہوں گے۔ یہ پروہ نوجوان طاقت، کمیونٹی کی شرکت اور ثقافتی میل جول کی سرگرمیوں میں بھرپور سرگرمیوں کے ذریعے بھارت کے مختلف خطوں کے اتحاد کے پیغام کی نمائندگی کرتے ہیں۔
جب یاتری شام کے قیام کے مقام نوولی پہنچے، تو انہیں رنگین ثقافتی مظاہروں کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔ شام میں لوک فنون، حب الوطنی کے نغمے، روایتی موسیقی اور سڑکوں پرمنعقد ہونےوالے ڈرامے پیش کیے گئے، جن میں سردار پٹیل کی زندگی اور ریاستی اتحاد کی کہانی دکھائی گئی، جس سے فخر، غور و فکر اور اجتماعی جشن کا ماحول پیدا ہوا۔ ان سرگرمیوں نے کمیونٹی کی شرکت کو مضبوط کیا اور علاقے کی مستند ثقافتی ورثہ کو سامنے لایا۔
پہلے دن کی عوامی شرکت نے ظاہر کیا کہ سردار پٹیل کی بھارت کی اتحاد اور ملکی تعمیر میں خدمات کے ساتھ عوام کا گہرا جذباتی احترام جڑا ہوا ہے۔ آئندہ چند دنوں میں ملکی پیدل یاترا متعدد اضلاع سے گزرتے ہوئے نمائشیں، سردار گتھائیں،گرام سبھائیں، ثقافتی پروگرامز اور کمیونٹی انٹرفیس سرگرمیاں منعقد کرے گی، جس سے قومی ہم آہنگی، سماجی ذمہ داری اور مشترکہ مقصد کا پیغام مزید مضبوط ہوگا۔
*****
UR-1870
(ش ح۔ع ح۔ ف ر )
(रिलीज़ आईडी: 2194890)
आगंतुक पटल : 5