دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر شوراج سنگھ چوہان نے ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی اور واٹرشیڈ مہوتسو کی پیشرفت کا جائزہ لیا


سبھی سے اپنی ریاستوں میں ’واٹرشیڈ مہوتسو‘ شروع کرنے میں مدد کرنے کی اپیل کی تاکہ لوگوں میں بیداری بڑھے اور عوامی شرکت کو فروغ ملے

प्रविष्टि तिथि: 25 NOV 2025 7:39PM by PIB Delhi

دیہی ترقی اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شوراج سنگھ چوہان نے 25 نومبر 2025 کو ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی کو نافذ کرنے والے نوڈل محکموں کے ریاستی وزرا اور ریاستوں کے دیہی ترقی کے وزرا کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا۔

وزیر موصوف نے وزرا سے اپنی ریاستوں میں ’واٹرشیڈ مہوتسو‘ شروع کرنے میں مدد کرنے کی اپیل کی، تاکہ پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا کے واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ جزو کے تحت کیے جا رہے واٹرشیڈ ترقیاتی اقدامات میں لوگوں کی بیداری بڑھے اور عوامی شرکت کو فروغ ملے۔ مندرجہ ذیل سرگرمیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  1. نئے کاموں کی بھومی پوجن اور مکمل پانی کے ذخیرہ کرنے کے کاموں جیسے چیک ڈیم، گاؤں کے تالاب، فارم کے تالاب وغیرہ کا لوکارپن کرنا۔
  2. ایم پی، ایم ایل اے اور مقامی عوامی نمائندوں کے ساتھ نوجوانوں اور مقامی این جی او کی بڑے پیمانے پر شرکت کے ساتھ جن بھاگیداری کپ 2026 کو دوبارہ شروع کرنا۔
  3. ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی 1.0 کے تحت منریگا کے ساتھ مل کر تعمیر شدہ پانی کی کٹائی کے ڈھانچے کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے مشن واٹرشیڈ پنروتھان کا آغاز کرنا۔
  4. شجرکاری اور شرمدان کی سرگرمیاں
  5. واٹرشیڈ کے اقدامات اور ان کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا مقابلہ شروع کرنا۔
  6. پچھلی واٹرشیڈ یاترا کے دوران اعزاز یافتہ واٹرشیڈ مارگ درشکوں کو شامل کرنا۔

میٹنگ میں ریاستی وزیر ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی، ریاستوں میں ڈی او ایل ار، جی او آئی، دیہی ترقی، زراعت، واٹرشیڈ کی ترقی، جنگلات اور ماحولیات وغیرہ کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

**********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 1810


(रिलीज़ आईडी: 2194333) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Kannada