ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی سی ہینڈلومز کی جانب سے ’ساڑیز اِن موشن: 70 ایم ایم آن رنوے‘ – آئی ایف ایف آئی 2025 میں فیشن شو


گووا میں آئی ایف ایف آئی کے ریڈ کارپٹ پر لباس، سنیما اور ثقافت کا شاندار امتزاج پیش کیا گیا

Posted On: 25 NOV 2025 5:02PM by PIB Delhi

مندوبین کے لیے اپنی نوعیت کے اس پہلے تجربے کے طور پر، وزارتِ ٹیکسٹائل کے ڈی سی ہینڈلومز نے رواں بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول  2025 کے تاریخی ریڈ کارپٹ پر اعلیٰ فیشن، ثقافت اور سنیما کو ایک ساتھ پیش کیا۔

’’ہینڈلوم ساڑیاں اِن موشن: 70 ایم ایم آن رنوے‘‘ کے عنوان سے یہ فیشن شو ہندوستانی ہینڈلومز کے نام وقف ایک سماجی پہل تھا۔

WhatsApp Image 2025-11-24 at 16.22.24.jpeg

یہ شو دو مرتبہ پیش کیا گیا، اور 15 منٹ کی یہ دلکش پیشکش ناظرین کو بھارتی سنیما کے سفر پر لے گئی—جہاں ہر ساڑھی کے ساتھ فلمی تاریخ کو نئے رنگ میں سجا کر پیش کیا گیا۔ ہر سلسلے کو مختلف فلمی ادوار کی موسیقی پر ترتیب دیا گیا، جس سے رنوے ماضی کی یادوں، فنکاری اور ساڑھی کی لازوال نزاکت کا متحرک جشن بن گیا۔ اس شو نے آئی ایف ایف آئی کے مندوبین اور فلمی شخصیات کو ساڑی—بھارت کے سب سے علامتی لباس—کے ذریعے ہندوستانی سنیما کی ارتقائی داستان کو دوبارہ محسوس کرنے کی دعوت دی۔ 1940 کی دہائی کی نرم لہراتی ساڑیوں سے لے کر 2020 کی بولڈ اور تجرباتی تراشوں تک، ریڈ کارپٹ کو اس چھ گز کی ہینڈلوم وراثت کے ذریعے لیجنڈری جذبات، فن، اور یادوں سے بھر دیا گیا۔ ہر سلوٹ اور ہر پلّو نے ہندوستانی سنیما کے سفر کی عکاسی کی—باوقار ہیروئنوں کے عہد، بغاوت سے بھرپور 70 کی دہائی، رومانوی 90 کی دہائی اور موجودہ دور کی چمک دمک کو دوبارہ زندہ کرتے ہوئے۔

اس فیشن شو میں 40 سے زیادہ ہینڈلوم ساڑیاں شامل تھیں، جنہیں ملک کے مختلف حصوں سے حاصل کیا گیا تھا، جیسے چھتیس گڑھ کی تسّر سلک، جموں و کشمیر کی اکات پشمینہ ساڑی، اترپردیش کی بنارسی بُتی دار ساڑی اور مبارکپور لچھّا بُتا ساڑی، مدھیہ پردیش کی چندیری، چھتیس گڑھ کی گھیچا سلک، آندھرا کی وینکٹگیری ساڑی اور کیرالہ کی کُتھمپُلّی ساڑی وغیرہ۔

ان میں سے کچھ ساڑیوں کو انعام یافتہ فنکاروں نے مختلف فن پاروں سے ہاتھ سے پینٹ بھی کیا تھا، جن میں راجستھان کی پچوائی، اڈیشہ کی پٹّا چترا، مہاراشٹر کی وارلی، آندھرا کی پین-کلمکاری، بہار کی مدھوبنی، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش کی گونڈ اور بھیل آرٹ سمیت مختلف خطّوں کے منفرد فنون شامل تھے—جو اس شاندار شو میں پورے وقار کے ساتھ نمائش کیے گئے۔

WhatsApp Image 2025-11-24 at 16.22.25 (1).jpeg

فیشن شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے این ایف ڈی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب  پرکاش ماگڈوم نے کہا:’’آئی ایف ایف آئی ہمیشہ سے تخلیقی صلاحیتوں کے ہر روپ کا جشن منانے کا پلیٹ فارم رہا ہے۔ اس سال مرکزی ریڈ کارپٹ پر ہینڈلوم پر مبنی فیشن شو کی میزبانی نے نہ صرف بھارت کی ثقافتی گہرائی کو نمایاں کیا بلکہ سنیما اور دستکاری کے مضبوط ملاپ کو بھی اجاگر کیا۔ ‘ساڑیز اِن موشن’ نے بھارت کی اصل روح کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا—جدت پسند، بنیادوں سے جڑا ہوا، اور عالمی سطح پر اثر ڈالنے والا۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم ایسی پہلوں کی حمایت کرتے ہیں جو ہماری فنکارانہ وراثت کو عزت دیتی ہیں اور نئی کہانیوں کو جنم دینے کی ترغیب دیتی ہیں۔‘‘

WhatsApp Image 2025-11-24 at 16.22.26 (2).jpeg

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ایم بینا، ڈویلپمنٹ کمشنر (ہینڈلومز) نے کہا:’’روایت میں جڑی ہوئی ساڑی ایک فیشن کا انداز ہی نہیں بلکہ ایک نظریہ بھی ہے—فنکاری کا نظریہ، دیہی روزگار کا نظریہ۔ آئی ایف ایف آئی، جو سب سے پُرکشش انداز میں سنیما کا جشن مناتا ہے، کے ذریعے ہم نے چاہا کہ اپنے لباس، اپنے بُنکروں اور کاریگروں کی محنت، اور اپنی تخلیقی روایات کو عالمی ناظرین کے سامنے پیش کریں۔ ‘ساڑیز اِن موشن’ بھارت کی وراثت، اس کی لازوال خوبصورتی، اور ‘وِکاس بھی، وِراثت بھی’ کی روح کو خراجِ تحسین ہے۔‘‘

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :     1997  )


(Release ID: 2194307) Visitor Counter : 5
Read this release in: English , हिन्दी