خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘‘ہندوستان میں زرعی پیداوار کے فصل کے بعد  نقصانات پر مطالعہ’’ کے انعقاد کے لیے تجویز (آر ایف پی) کی درخواست

प्रविष्टि तिथि: 25 NOV 2025 2:44PM by PIB Delhi

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کی وزارت نے ‘‘ہندوستان میں زرعی پیداوار کے فصل کے بعد کے نقصانات پر مطالعہ’’ کا تعین کرنے کے لیے معروف مشاورتی فرموں یا ماہر اداروں سے تجویز طلب کی ہے۔

بولی دہندہ کو21,00,000 روپے (صرف اکیس لاکھ روپے) ڈیمانڈ ڈرافٹ کی شکل میں پے اینڈ اکاؤنٹ آفیسر، ایم او ایف پی آئی، نئی دہلی کے حق میں ارنسٹ منی ڈپازٹ (ای ایم ڈی) کے طور پر، نئی دہلی میں قابل ادائیگی جمع کرانے کی ضرورت ہے۔ ڈیمانڈ ڈرافٹ کی اسکین شدہ کاپی بھی بولی کے ساتھ سنٹرل پبلک پروکیورمنٹ پورٹل پر بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ سے پہلے ادائیگی کے ثبوت کے طور پر اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ تکنیکی اور مالیاتی بولیوں کے جمع کرانے کی آخری تاریخ، ہر لحاظ سے مکمل، 19.12.2025 ہے۔

کام کے دائرہ کار، اہلیت کی شرائط، تشخیص کے عمل، تکنیکی اور مالی بولیوں کو جمع کرنے کے فارمیٹ وغیرہ کے بارے میں مکمل تفصیلات درخواست برائے پروپوزل (آر ایف پی) میں درج کی گئی ہیں جنہیں سنٹرل پبلک پروکیورمنٹ پورٹل (http://eprocure.gov.in) یا ایم او ایف پی آئی کی ویب سائٹ (https://www.mofpi.gov.in/RPposal/en/RFP) سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ صرف اس پورٹل پر آن لائن۔

****

ش ح۔ ا م ۔ ج

Uno- 1778

 


(रिलीज़ आईडी: 2194220) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी