یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

یونین پبلک سروس کمیشن صد سالہ تقریبات کے حصے کے طور پر 26-27 نومبر 2025 کو ’شتابدی سمیلن‘  کا انعقاد کرے گا

Posted On: 25 NOV 2025 4:52PM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) اپنے صد سالہ جشن کے ایک حصے کے طور پر دو روزہ ’شتابدی سمیلن‘  کا انعقاد کر رہا ہے۔  یہ سمیلن 26  اور 27  نومبر 2025  کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم  میں ہونے والا ہے۔  لوک سبھا کے معزز اسپیکر جناب اوم برلا اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر مملکت (عملہ، عوامی شکایات اور پنشن) دیگر معززین کے ساتھ مہمان ذی وقار ہوں گے۔

یہ تقریب یو پی ایس سی اور مختلف ریاستی پبلک سروس کمیشنوں کے موجودہ اور سابق ممبران اور چیئر پرسنز، سینئر سرکاری عہدیداروں اور حکومت ہند کی ممتاز شخصیات کو یکجاکرنے کا کام کرے گی۔  دو روزہ شتابدی سمیلن میں 26  نومبر 2025  کو یوم آئین کے موقع پر ملک میں پبلک سروس کمیشنوں کی آئینی میراث کی یاد میں ایک کانفرنس ’چنتن‘ شامل ہوگی۔

افتتاحی مکمل اجلاس میں معززین کے خطابات ہوں گے، جن میں لوک سبھا کے معزز اسپیکر جناب اوم برلا کا کلیدی خطاب، وزیر مملکت (عملہ، عوامی شکایات اور پنشن) ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا وزارتی خطاب اور یو پی ایس سی کے معزز چیئرمین ڈاکٹر اجے کمار کے تبصرے شامل ہیں۔

یہ تقریب قوم کی تعمیر میں یو پی ایس سی اور ریاستی پی ایس سی کے کردار پر غور و فکر اور بات چیت کے لیے ایک فورم کے طور پر کام کرے گی، جس میں سرکاری بھرتی میں اصلاحات، شمولیت اور تکنیکی تبدیلی پر بات چیت کو فروغ دیا جائے گا۔

******

ش ح ۔ م م ۔ م ا

Urdu No-1790


(Release ID: 2194196) Visitor Counter : 10
Read this release in: English , हिन्दी