نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نےدکشنامنائے شرنگیری شاردا پیٹھم کے جگد گرو شنکراچاریہ شری شری وِدھو شیکھر بھارتی سنیدھانم کی شہری اعزاز تقریب سے خطاب کیا

प्रविष्टि तिथि: 24 NOV 2025 8:59PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دکشنامنائے شرنگیری شاردا پیٹھم کے جگد گرو شنکراچاریہ شری شری وِدھوشیکھربھارتی سنیدھانم کی شہری اعزاز تقریب سے خطاب کیا ۔

نائب صدر جمہوریہ نےاپنے خطاب میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ سوامی جی جگد گرو سری آدی شنکراچاریہ کے اٹوٹ روحانی نسب میں جانشین نامزد ہیں ، جو شرنگیری کے قابل احترام دکشنامنائے سری شاردا پیٹھم سے ادویت ویدانت کی روشن روایت کو آگے بڑھارہے ہیں۔

آدی شنکراچاریہ جی کی میراث پر تبصرہ کرتے ہوئے  نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کس طرح قابل احترام فلسفی سنت نے سرنگیری میں چار آمنائے پیٹھموں میں سے پہلے کے قیام سے پہلے ہندوستان بھر میں سفر کیا ، سناتن دھرم کو زندہ کیا اور متنوع فلسفیانہ دھاروں کو متحد کیا ۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ بارہ صدیوں سے زیادہ عرصے تک شرنگیری مٹھ نے ہمدردی اور بے لوثی کی اقدار کو برقرار رکھا ہے ، جس سے ہندو فکر اور عمل کی تشکیل ہوتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرنگیری مٹھ نے انمول روایات کو محفوظ رکھا ہے جن میں ویدوں اور شاستروں کا گہرا مطالعہ ، سنسکرت کی تعلیم کو فروغ دینا ، کلاسیکی فنون کی پرورش  اور اسکالرز ، آچاریوں اور متلاشیوں کی نسلوں کو تربیت دینا شامل ہے ۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان پیٹھموں نے متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے وسودھیو کٹمبکم-دنیا ایک خاندان ہے-کے ویدک منتر کو مجسم کیا ہے ۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس مباحثے کے لیے انڈیا فاؤنڈیشن کی طرف سے منتخب کردہ موضوع کی آج کے دور میں بھی کافی معنویت ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سناتن دھرم یہ سکھاتا ہے کہ انسانیت کی خدمت ایشورکی خدمت ہے  اور یہ کہ مٹھ، مندر ، آشرم اور پیٹھم بھارتیہ سنسکرتی کی زندہ  روح کے طور پر کام کرتے ہیں ، دھرم کا تحفظ کرتے ہیں ، قدیم علمی نظام کی پرورش کرتے ہیں ، معاشرے کی خدمت کرتے ہیں اور تمام عقائد کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں ۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کی روایات اور رسم و رواج ہمیشہ سنتولیہ(توازن) پر مرکوز رہے ہیں اور یہ کہ بھارت ، اپنے منفرد تہذیبی کردار کے ساتھ ، بہت سے مذاہب کی جائے پیدائش رہا ہے جبکہ اس کی سرزمین پر پناہ لینے والی ہر روایت کو بھی قبول کرتا ہے ۔

انڈیا فاؤنڈیشن نے نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں ’ہندو مذہبی ادارے: روایات ، رسم و رواج اور بین مذہبی تعلق‘کے موضوع پر دکشنامنائے شرنگیری شاردا پیٹھم کے جگد گرو شنکراچاریہ شری شری ودھوشیکھربھارتی سنیدھانم کی شہری اعزاز تقریب اور روحانی گفتگو کا اہتمام کیا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –م–ش،ص –ج)

U. No. 1757

 


(रिलीज़ आईडी: 2193948) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Malayalam