وزارت دفاع
آتم نربھر بھارت: بی ای ایل اور سفران الیکٹرانکس اینڈ ڈیفنس نے ہندوستان میں ہیمر اسمارٹ فضا سے زمین پر ٹھیک نشانے لگانے والے ہتھیار کی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبہ جاتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے
Posted On:
24 NOV 2025 7:05PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کردہ میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت کے ہدف کو ایک بڑی تقویت دیتے ہوئے بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) اور فرانس کی سفران الیکٹرانکس اینڈ ڈیفنس (ایس ای ڈی) نے ہندوستان میں ہائیلی ایجل ماڈیولر منیشن ایکسٹینڈڈ رینج (ہیمر) اسمارٹ فضا سے زمین پر ٹھیک نشانہ لگانے والے ہتھیار کی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبہ جاتی تعاون کے معاہدے (جے وی سی اے) پر دستخط کیے ہیں۔
یہ معاہدہ 24 نومبر 2025 کو نئی دہلی میں بی ای ایل کے سی ایم ڈی جناب منوج جین اور ایس ای ڈی کے ایگزیکٹو نائب صدر مسٹر الیگزاندر زیگلر کے درمیان طے پایا، اس موقع پر سیکریٹری (ڈیفنس پروڈکشن) جناب سنجیو کمار اور سی ای او سفران مسٹر اولیویئر اینڈریز بھی موجود تھے۔
CS5B.JPG)
یہ معاہدہ اس نیت کو باضابطہ شکل دیتا ہے جو 11 فروری 2025 کو ایرو انڈیا کے دوران بی ای ایل اور ایس ای ڈی کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت نامے (ایم او یو) میں ظاہر کی گئی تھی، جس میں دونوں فریقوں نے ہندوستان میں ایک ممکنہ مشترکہ کمپنی (جے وی سی) قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ مجوزہ جے وی سی ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہوگی جس میں دونوں جانب 50:50 کی شراکت داری ہوگی۔ یہ کمپنی ہندوستانی فضائیہ اور بھارتی بحریہ کی عملی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہیمر ہتھیار کے مقامی طور پر تیار کردہ پروڈکشن، سپلائی اور رکھ رکھاؤ کی ذمہ داری سنبھالے گی۔
مقامی سطح پر تیاری (انڈجینائزیشن) بتدریج بڑھ کر 60 فیصد تک پہنچے گی، جس کے تحت اہم سب اسمبلیز، الیکٹرانکس اور مکینیکل پرزے ملک کے اندر تیار کیے جائیں گے۔ پروڈکشن کی منتقلی مرحلہ وار ہوگی، جبکہ بی ای ایل فائنل اسمبلی، جانچ اور معیار کو یقینی بنانے کی قیادت کرے گا۔

ہیمر ایک جنگ میں آزمودہ، انتہائی درست نشانہ لگانے والا گائیڈڈ ہتھیار نظام ہے، جو اپنی اعلیٰ درستگی اور ماڈیولر ڈیزائن کی بدولت رافال اور ہلکے لڑاکا طیارے تیجس سمیت متعدد پلیٹ فارمز پر استعمال کے قابل ہے۔ یہ مشترکہ معاہدہ بی ای ایل کے اس عزم کی اہم توثیق کرتا ہے کہ وہ ہندوستان کے دفاعی صنعتی ڈھانچے کو مضبوط بنائے، جبکہ اس کا مقصد اسمارٹ پریسیژن گائیڈڈ فضا سے زمین پر وار کرنے والے ہتھیاروں کی تیاری میں ایس ای ڈی کے وسیع تجربے سے استفادہ کرنا بھی ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 1745 )
(Release ID: 2193762)
Visitor Counter : 5