وزارت دفاع
نئی دہلی میں ہند-عمان مشترکہ فوجی تعاون کمیٹی کا 13واں اجلاس ہوا
سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری جنرل، وزارت دفاع، عمان نے مشترکہ ترقی، ٹیکنالوجی کے اشتراک اور توسیعی پیداواری شراکت داری پر زور دیا
प्रविष्टि तिथि:
24 NOV 2025 5:52PM by PIB Delhi
وزارت دفاع کے سیکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ اور عمان کے وزارت دفاع کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن نصیر بن علی الزعبی نے 24 نومبر 2025 کو نئی دہلی میں 13 ویں مشترکہ فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ دونوں حکام نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے طریقے پر بات چیت کی۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال، خاص طور پر ہند بحرالکاہل کے خطے سے متعلق نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔
دونوں فریقوں نے دفاعی صنعتی تعاون کو مضبوط کرنے کے اپنے عزم کی توثیق کی نیز مشترکہ ترقی، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور پیداوار کی توسیع شدہ شراکت داریوں پر زور دیا۔ انہوں نے سپلائی چین کو مضبوط بنانے، آپریشنل ہم آہنگی کو بہتر بنانے اور ابھرتی ہوئی دفاعی ٹیکنالوجی میں جدت کو فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

گفتگو کا مرکز طویل مدتی فریم ورک کی تخلیق تھا جو جدید پلیٹ فارموں کی مشترکہ ترقی میں مدد کریں، مقامی صنعت کاری کو فروغ دیں اور اسٹریٹجک استحکام کو بہتر بنائیں۔ دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ دفاعی صنعتی تعاون کو مضبوط بنانا علاقائی استحکام، باہمی سلامتی کے مفادات اور پائیدار دفاعی جدید کاری کے لیے ناگزیر ہے۔ اجلاس میں بھارت اور عمان کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کی تصدیق کی گئی اور دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی مکالمے کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔
دورے کے دوران، عمان کے وزارت دفاع کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن نصیر بن علی الزعبی نے دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ سے ملاقات کی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان سے بھی ملاقات کی۔
بھارت اور عمان کے درمیان ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم ہے جو مضبوط سیاسی، دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات پر مبنی ہے۔ اہم اسٹریٹجک نکات میں اقتصادی تعاون اور تیل و گیس کی تجارت کے ذریعے توانائی کی سلامتی شامل ہے۔ اس کے علاوہ علاقائی استحکام، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مفادات اور سمندری سلامتی کے حوالے سے مشترکہ دلچسپیاں بھی شامل ہیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
24-11-2025
U: 1738
(रिलीज़ आईडी: 2193749)
आगंतुक पटल : 7