پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتی راج کی وزارت 26 نومبر ، 2025 ء کو یوم آئین کے موقع پر ملک گیر تقریب میں شرکت کرے گی
Posted On:
24 NOV 2025 3:32PM by PIB Delhi
پنچایتی راج کی وزارت ملک گیر سطح پر یوم آئین (سمویدھان دِوس) کی تقریبات کے سلسلے میں تیاریاں کر رہی ہے ، جن کا انعقاد 26 نومبر 2025 ء کو تمام تین سطحی پنچایتی راج اداروں ( پی آر آئیز ) اور بلدیاتی اداروں ( آر ایل بیز ) میں کیا جائے گا ۔ یہ اقدام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام پنچایتی راج محکموں، ایس آئی آر ڈی اینڈ پی آرز ، پی ای ایس اے موبلائزرز، پنچایتی راج ایسوسی ایٹس، پنچایتی راج کی وزارت ( ایم او پی آر ) کے تعاون سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایتی راج ( این آئی آر ڈی اینڈ پی آر ) اور دیگر متعلقہ نیٹ ورکس کے ساتھ شراکت داری میں انجام دیا جا رہا ہے۔ وسیع پیمانے پر ورچوئل مشاورتی اجلاسوں کے ذریعے جامع تیاری اور زمینی سطح پر وسیع شرکت کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔
26 نومبر کو صبح 11:00 بجے، وزارت ، آئین سے متعلق تقریبات کا آغاز تمہید کو پڑھے جانے کے ساتھ کرے گی، جس کی قیادت سکریٹری جناب وویک بھاردواج کریں گے اور اس موقع پر سینئر افسران اور عملہ کے اہلکار بھی موجود ہوں گے۔ تمام ملازمین کے لیے ’ اپنے آئین کو جانیں ‘ کے موضوع پر کوئز اور مضمون نویسی کے مقابلے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، ملک بھر کی پنچایتیں مقامی زبانوں میں تمہید کو اجتماعی طور پر پڑھے جانے کا اہتمام کریں گی اور آئینی اقدار پر مباحثے، سیمینار اور کوئز منعقد کیے جائیں گے۔ ایک ملک گیر کنسٹی ٹیوشن کنیکٹ – پریئمبل ریڈنگ ریلے صبح 10:00 بجے سے شام 6:45 تک جاری رہے گی، جس میں ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے 15 منٹ کے سیگمنٹ میں شامل ہوں گے۔ یہ پروگرام وزارت کے آفیشل یوٹیوب چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ پی آر آئیز اور آر ایل بیز کو تحریک دیں کہ وہ کمیونٹی آرٹ کے ذریعے پریئمبل والز تخلیق کریں اور نوجوان گروپوں، اپنی مدد آپ گروپوں اور کمیونٹی تنظیموں کے ساتھ ’’ ہمارا گاؤں، ہمارا آئین ‘‘ سے متعلق اجتماعات منعقد کریں۔ ریاستی سطح پر تال میل سے متعلق سیلس کو فعال کیا گیا ہے تاکہ ان سرگرمیوں میں ، خاص طور پر پی ای ایس اے علاقوں میں مدد فراہم کی جاسکے اور مؤثر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی توجہ دی جا سکے ۔
...........................
) ش ح – ا ع خ - ع ا )
U.No. 1727
(Release ID: 2193611)
Visitor Counter : 10