وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 25 نومبر کو ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر کا دورہ کریں گے


اس اہم موقع پر، وزیر اعظم شری رام جنم بھومی مندر کے شکھر پر رسمی طور پر زعفرانی پرچم لہرائیں گے

پرچم پر کوویدار درخت کے ساتھ چمکتا ہوا سورج اور ‘اوم’ کا نقش شامل ہے  جو  بھگوان شری رام کی عظمت ، بہادری اور رام راجیہ کے اصولوں کی عکاسی کریگا

شری رام کے ابھیجیت مہورت اور ماں سیتا کی ویواہ پنچمی کے موقع پر پرچم کشائی کی جائے گی

وزیر اعظم سپت مندر کا بھی دورہ کریں گے جس میں مہارشی وششٹھ، مہارشی وشوامتر، مہارشی اگستیہ، مہرشی والمیکی، دیوی اہلّیہ، نشادراج گوہا اور ماتا شبری سے متعلق مندر ہیں

Posted On: 24 NOV 2025 11:45AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی 25 نومبر کو اتر پردیش کے ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر کا دورہ کریں گے تاکہ ملک کے سماجی، ثقافتی اور روحانی منظرنامے میں ایک تاریخی موقع کو یادگار بنایا جا سکے۔

صبح تقریباً 10 بجے وزیر اعظم سپتمندر کا دورہ کریں گے جس میں مہارشی وششٹھ، مہارشی وشوامتر، مہرشی اگستیہ، مہرشی والمیکی، دیوی اہلّیہ، نشادراج گوہا اور ماتا شبری سے متعلق مندر ہیں۔ اس کے بعد وہ شیش اوتار مندر کا دورہ  کریں گے۔

صبح تقریباً 11 بجے وزیر اعظم ماتا انّ پورنا مندر جائیں گے۔ اس کے بعد وہ رام دربار گربھ گرہ میں درشن اور پوجا کریں گے جس کے بعد رام للاّ گربھ گرہ میں درشن کریں گے۔

تقریباً دوپہر 12 بجے وزیر اعظم ایودھیا میں مقدس شری رام جنم بھومی مندر کے شکھر پر رسمی طور پر زعفرانی پرچم لہرائیں گے، جو مندر کی تعمیر کے مکمل ہونے اور ثقافتی جشن اور قومی اتحاد کے ایک نئے باب کی شروعات کی علامت ہے۔ وزیراعظم اس تاریخی موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ پروگرام مارگ شیرش کے مہینے میں شکل  پکش کی پنچمی پر ہو گا، جو شری رام کے ابھیجیت مہورت اور ماں سیتا کی ویواہ پنچمی کا موقع بھی ہے، یہ دن ایک مقدس اتفاق کی علامت ہے۔ یہ تاریخ نویں سکھ گرو، گرو تیغ بہادر جی کے یوم شہادت کی بھی نشاندہی کرتی ہے، جنہوں نے 17ویں صدی میں ایودھیا میں بلاتعطل 48 گھنٹے دھیان لگایا۔یہ  اس دن کی روحانی اہمیت کو مزید بڑھاتا ہے۔

دائیں زاویہ والا یہ مثلث جھنڈا جس کی پیمائش دس فٹ اونچائی اور لمبائی بیس فٹ ہے، اس میں بھگوان شری رام کی شان اور بہادری کی علامت چمکتے ہوئے سورج کی تصویر  بھی نقش  ہے، جس پر کوویدار کے درخت کی تصویر کے ساتھ ’اوم‘ لکھا ہوا ہے۔ مقدس زعفرانی جھنڈا وقار، اتحاد اور ثقافتی تسلسل کا پیغام دے گا، جو رام راجیہ کے نظریات کو مجسم کرے گا۔

پرچم ایک شکھر پر بلند کیا جائے گا جو روایتی شمالی بھارتی ناگر طرزِ تعمیر میں بنایا گیا ہے، جبکہ گردونواح کی 800 میٹر لمبی پرکوٹا، جو مندر کے گرد ایک پرِکشش چکر نما احاطہ ہے اور جنوبی بھارتی طرزِ تعمیر میں تیار کی گئی ہے، مندر کی تعمیراتی تنوع کو اجاگر کرتی ہے۔

مندر کے احاطے میں مرکزی مندر کی بیرونی دیواروں پر بھگوان شری رام کی زندگی کے 87 نہایت نفیس سنگ مرمر کے نقش ونگار والے مناظر موجود ہیں، جو والمیکی رامائن پر مبنی ہیں، جبکہ احاطے کی دیواروں کے ساتھ بھارتی ثقافت کے 79 کانسے کے مناظر نصب ہیں۔ یہ تمام عناصر مل کر ہر زائر کے لیے ایک بامعنی اور تعلیمی تجربہ فراہم کرتے ہیں، جو بھگوان شری رام کی زندگی اور ہندوستانی ثقافتی ورثے کی گہری معلومات پیش کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م ش ۔ع ن)

U. No. 1704


(Release ID: 2193442) Visitor Counter : 13