کانکنی کی وزارت
ریاست جموں و کشمیر اولین چوناپتھر بلاک نیلامی روڈشو کا اہتمام کرے گی
مرکزی حکومت اور جمو و کشمیر حکومت وکست بھارت 2047 کی تصوریت کے تحت ترقی کو مہمیز کرنے کے لیے ایک ساتھ آئیں
Posted On:
23 NOV 2025 3:21PM by PIB Delhi
مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے معدنیاتی بلاکوں کی پہلی مرتبہ نیلامی کا باقاعدہ آغاز جموں میں 24 نومبر 2025 کو کیا جائے گا۔ اس تقریب کی صدارت کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کریں گے اور اس تقریب میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ شرکت کریں گے، جس سے مضبوط مرکز-ریاست شراکت داری اور اس خطے کے لیے اس کی پہل قدمی کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔
یہ سنگ میل 2015 میں کانکنی اور معدنیات(ترقی اور ریگولیشن) ایکٹ (ایم ایم ڈی آر ایکٹ) کے تحت متعارف کرائی گئی کانکنی اصلاحات کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے۔ ان اصلاحات کے بعد یہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہونے والی اولین کانکنی بلاک کی نیلامی ہے، جس سے معدنیات کے شعبے میں شفافیت، مسابقت اور پائیدار ترقی کی جانب منتقلی کا اشارہ ملتا ہے۔
اننت ناگ، راجوری اور پونچھ جیسے اضلاع میں تقریباً 314 ہیکٹیئر میں پھیلے کل سات چوناپتھر بلاک کی شناخت کی گئی ہے۔ یو این ایف ایس جی3 اور جی4 تلاش کے مرحلے میں زمرہ بند کیے گئےان ڈیپازٹ میں سیمنٹ بنانے، تعمیرات اور دیگر صنعتی استعمال کے لیے ضروری اعلیٰ کوالٹی کے حامل چونا پتھر کے کافی امکانات موجود ہیں۔
نیلامی ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے سیکشن 11 کے ذیلی سیکشن (4) اور (5) کے تحت کی جائے گی، جس سے مرکزی حکومت کو ایسے معاملات میں عمل میں سہولت فراہم کرنے کے قابل بنایا جائے گا جہاں ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کو طریقہ کار کی حدود کا سامنا ہو۔ یہ نقطہ نظر امدادِ باہمی پر مبنی وفاقی نظام کے اصولوں کی عکاسی کرتا ہے، بروقت نفاذ اور اصلاحات کے نفاذ کو یقینی بناتا ہے۔
کانکنی کی وزارت قومی ماحولیاتی رہنما خطوط کے ساتھ ہم آہنگ پائیدار کان کنی پر مضبوط توجہ کے ساتھ، شفاف، ٹیکنالوجی سے چلنے والی اور مسابقتی نیلامی کے عمل کو انجام دینے کے لیے پرعزم ہے۔
اس پہل قدمی سے مقامی برادریوں کے لیے روزگار بہم رسانی، آمدنی میں اضافے، صنعتی توسیع اور نئے اقتصادی مواقع کا راستہ ہموار ہونے کی امید ہے- اس سے جموں و کشمیر کی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا اور وکست بھارت 2047 کی قومی تصوریت کو تعاون حاصل ہوگا۔
**********
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:1677
(Release ID: 2193178)
Visitor Counter : 10