ٹیکسٹائلز کی وزارت
بھارت نے جارجیا کے ساتھ ملبوسات اور ریشم کی پیداوار میں تعاون کو مضبوط کیا
Posted On:
23 NOV 2025 11:01AM by PIB Delhi
مرکزی ریشم بورڈ (سی ایس بی) کے رکن سکریٹری اور بین الاقوامی ریشم پیداوار کمیشن (آئی ایس سی) کے جنرل سکریٹری جناب پی شیو کمار کی قیادت میں ٹیکسٹائل کی وزارت حکومت ہند کے اعلیٰ سطحی وفد نے 17-21 نومبر 2025 کے دوران جارجیا میں ایک کامیاب کثیر شعبہ جاتی میٹنگ مکمل کی جس کا مقصد ریشم کی پیداوار، کپڑا صنعت، ملبوسات، اور قالین کے کاروبار میں تعاون کو مضبوط کرنا تھا۔
وفد نے 11ویں بی اے سی ایس اے بین الاقوامی کانفرنس – کلٹوسیری 2025 میں حصہ لیا جہاں جناب شیوکمار نے آئی ایس سی کی قیادت کرتے ہوئے افتتاحی خطاب دیا اور ریشم کے روایتی علم میں بھارت کی قیادت اور خلاقانہ و ثقافتی صنعتوں میں اس کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ’’دی کرانیکلز آف وائلڈ سلک‘‘ کے عنوان سے ایک تکنیکی مقالہ پیش کیا۔
سی ایس بی کے ڈائرکٹر (تکنالوجی)، ڈاکٹر ایس منتھرا مورتی نے بھارت کے لیے ایک پیداواری بائیولٹ لائن ریشم کیڑا ہائبرڈ تیار کرنے میں بھارت-بلغاریہ تعاون پر ایک مقالہ پیش کیا۔
اس دورے کے دوران، سی ایس بی نے اپنی اختراع ’’5-اِن-1 سلک اسٹال‘‘ کی نمائش کی، جو شہتوت، اوک تسر، ٹراپیکل تسر، موگا، اور ایری جیسی ریشم ایک شاندار پروڈکٹ ہے۔ رکن سکریٹری کی پہل قدمی پر تیار کیے گئے اس پروڈکٹ کو بھارت کی مالامال ریشم کی وراثت کا ایک منفرداظہار ہے جس کے بازار میں مضبوط امکانات ہیں۔


وفد نے جارجیا کے کلیدی اداروں بشمول یونیورسٹیز، سیری کلچر لیبارٹریز، ریسرچ سینٹرز، ٹیکسٹائل کمپنیاں، ملبوسات کے مینوفیکچررز، قالین کے تاجر، اور جارجیائی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جی سی سی آئی) سے ملاقات کی۔ ان بات چیت نے دو طرفہ ٹیکسٹائل تجارت کو بڑھانے، صنعت کے تعاون کو فروغ دینے، اور ریشم کی زراعت میں مشترکہ تحقیق کی تلاش کے مواقع پر زور دیا۔
جارجیا کی حکومت کے سینئر حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں تعاون کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے، مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنانے، اور ٹیکسٹائل، ملبوسات، قالینوں اور ریشم کی قیمت میں اضافے کی مصنوعات میں تجارت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
کلیدی نتائج
سیریکلچر ریسرچ، ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی تجارت میں ہندوستان-جارجیا تعاون کو مضبوط کیا۔
5اِن 1 سلک اسٹال کے ذریعے ہندوستان کی اختراع کی نمائش کی، جو ایک ممکنہ فلیگ شپ پروڈکٹ ہے۔
تجارتی تنوع کے لیے قالین اور اعلیٰ قیمت والے ٹیکسٹائل سمیت نئی راہوں کی نشاندہی کی۔
ادارہ جاتی شراکت داری اور تکنیکی تعاون کے لیے راستے بنائے۔
بی اے سی ایس اے بین الاقوامی پلیٹ فارم میں فعال شرکت کے ذریعے ہندوستان کے عالمی کردار کو تقویت بخشی۔
یہ دورہ ہندوستان کی ٹیکسٹائل ڈپلومیسی کو آگے بڑھانے اور ریشم اور ٹیکسٹائل کے شعبوں کی ترقی کے لیے سرحد پار شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ایک بامعنی قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔


**********
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:1667
(Release ID: 2193126)
Visitor Counter : 8