نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ  سی پی رادھا کرشنن نے پٹّاپرتھی میں سری ستیہ سائی انسٹی ٹیوٹ آف اعلٰی تعلیم کے 44ویں کنووکیشن کی رونمائی کی


سری ستیہ سائی بابا نے ایسی تعلیم کا تصور پیش کیا جس میں خدمت طرزِ زندگی بن جائے: نائب صدرجمہوریہ

بھارت بے مثال ترقی کی دہلیز پر، عالمی سطح پر اختراع کا مرکز بنتا جا رہا ہے: نائب صدرجمہوریہ

اصل ترقی اسی میں ہے کہ عالمی نظریات کو اپنایا جائے، مگر اپنی اقدار سے جڑے رہا جائے: نائب صدرِجمہوریہ

آنے والی نسلوں کو اے آئی، بگ ڈیٹا، بلاک چین سمیت جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنی ہوگی—ساتھ ہی قومی تہذیبی و اخلاقی بنیادوں سے وابستہ رہنا ہوگا: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے فارغ التحصیل طلبہ پر زور دیا کہ وہ قومی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 NOV 2025 8:13PM by PIB Delhi

   نائب صدر جمہوریہ ہند جناب  سی پی رادھا کرشنن نے آج آندھرا پردیش کے پٹاپرتھی، پرشانتی نیلایم میں واقع سری ستیہ سائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر لرننگ کے 44ویں کنوکیشن کی تقریب میں شرکت کی ۔

 

اپنے خطاب میں نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سری ستیہ سائی بابا نے ایک ایسے نظامِ تعلیم کا تصور پیش کیا تھا جس میں خدمت کوئی فرض یا مجبوری نہیں بلکہ طرزِ زندگی ہو—ایسی طرزِ زندگی جو ایسے رہنما تیار کرے جو ایثار، دیانت داری اور اعلیٰ معیار کے جذبے کے حامل ہوں۔

نائب صدر جمہوریہ نے یونیورسٹی کے علامتی نشان سرو دھرم استوپا کی اہمیت کو اجاگر کیا، جسے سری ستیہ سائی بابا نے امن اور ہم آہنگی کی علامت کے طور پر قائم کیا تھا۔ انہوں نے ادارے کی کردار سازی، حکمت و دانش اور تمام مذاہب و روایات کے احترام پر مبنی تعلیم کو سراہا۔

بھارت کی تبدیلی کی جانب بڑھتی ہوئی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ملک بے مثال پیش رفت کی دہلیز پر کھڑا ہے اور اختراع کا عالمی مرکز اور پائیدار ترقی و امن کا مینار بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں متعارف کرائی گئی اہم اصلاحات، بالخصوص قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کو اجاگر کیا، جس نے اساتذہ کی جامع پیشہ ورانہ ترقی، بنیادی ڈھانچے میں اہم سرمایہ کاری، ڈیجیٹل طریقوں کے استعمال اور بہتر تعلیمی نتائج کے ذریعے اعلیٰ تعلیمی نظام کو مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اعلیٰ تعلیمی ادارے تیزی سے بین المضامین تحقیق اور معیاری تعلیم کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں، جس سے بھارت علم کے فروغ، تکنیکی ترقی اور جامع تعلیمی پیش رفت میں عالمی رہنما بننے کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے تحقیق میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

جناب سی پی رادھا کرشنن نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی آنے والی نسلوں کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں—جیسے مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا، بلاک چین اور مشین لرننگ—سے ہم آہنگ ہونا ہوگا، ساتھ ہی وہ اپنے قومی تہذیبی و اخلاقی اصولوں سے جڑے رہیں۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور آج دنیا بھارت کی بات غور سے سن رہی ہے۔ انہوں نے کووڈ ویکسین کی تیاری کے لیے وزیراعظم کی اپیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت نے یہ ویکسین صرف اپنے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کی بھلائی کے لیے تیار کی، اور اسے ملک کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی طاقت کی قدر تب ہی معنی رکھتی ہے جب اس کے ساتھ ہمدردی بھی شامل ہو، اور بھارت نے متعدد ممالک کو ویکسین مفت فراہم کر کے اس کی بہترین مثال قائم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھارت دنیا کی نمبر ایک معیشت بنے گا تو وہ عالمی فلاح میں اور بھی زیادہ کردار ادا کرے گا۔

نوجوانوں سے منشیات سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر  ”منشیات سے دور رہیں‘‘ سے متعلق پیغام کوبھی دوہرایا۔ "۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ بھارت کی روحانی اقدار، انسانیت، نظم و ضبط اور خدمتِ خلق پر مبنی طرزِ زندگی کے سفیر بنیں۔

انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے مجوزہ وژن "وِکست بھارت @ 2047" کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کریں اور قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں۔

اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے سری ستیہ سائی بابا کا یہ قول نقل کیا:"انسانی اقدار کی پرورش ہی حقیقی تعلیم ہے"  اور انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ سے کہا کہ وہ اس گہرے پیغام کو اپنی زندگی کیلیے رہنما بنائیں۔

اس موقع پر آندھرا پردیش کے وزیرِ اعلیٰ جناب این چندرا بابو نائیڈو، آندھرا پردیش کے وزیر برائے ایچ آر ڈی، آئی ٹی، الیکٹرانکس و کمیونیکیشن اور آر ٹی جی جناب نارا لوکیش، ایس ایس ایس آئی ایچ ایل کے چانسلر جناب کے چکرورتی، دیگر معزز شخصیات، اساتذہ، طلباء اور والدین بھی موجود تھے۔

 

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 1663  )


(ریلیز آئی ڈی: 2193117) وزیٹر کاؤنٹر : 25