اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2026 کی تیاریوں کو تیز کرنے کے لیے دن بھر کی کانفرنس کا انعقاد کیا


مکمل ڈیجیٹل تبدیلی، مالیاتی شفافیت اور حجاج کی بہتر خدمات پر توجہ مرکوز کی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 NOV 2025 3:59PM by PIB Delhi

حج کمیٹی آف انڈیا (ایچ سی او آئی) نے حج 2026 کے لیے ہندوستانی عازمین حج کے تجربے کو مزید ہموار کرنے اور اس کو بہتربنانے کے اقدامات پر غور و خوض کرنے کے لیے آج ایک روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ کی صدارت وزارت اقلیتی امور (ایم او ایم اے) کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمارنے کی۔

کانفرنس کا آغاز 17 نومبر کو مدینہ منورہ میں المناک بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے عقیدت مندوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے ہوا۔

اپنے خطاب میں، سکریٹری ڈاکٹر کمار نے  ایچ سی او آئی کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ حج سے متعلق تمام عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل، پورٹل پر مبنی اور  مصنوعی ذہانت (اے آئی)سے مربوط ہوں، تاکہ مینوئل (دستی) عمل کی ضرورت  سے نجات حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں موثر اور شفاف خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

ڈاکٹر کمار نے درخواست کے مرحلے سے لے کر حج مکمل ہونے کے بعد کی خدمات تک عازمین کی مدد کے لیے مضبوط ڈیجیٹل نظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  معلومات، مدد اور مالی لین دین تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی کو یقینی بنانے  کے لئے کہا۔

اس کے ساتھ ہی، ڈاکٹر سی ایس کمار نے حج کمیٹی آف انڈیا(ایچ سی او آئی) کو عازمین حج کے تمام زیر التواء واجبات کا 75فیصد فوری طور پر واپس کرنے کی ہدایت دی، بقیہ 25فیصد کی واپسی کا عمل تصدیق، پورے احتیاط اور آڈٹ کے بعد  کیا جائے گا۔ انہوں نے کمیٹی کو مشورہ دیا کہ وہ اکاؤنٹنگ کے عمل کو سنبھالنے اور 24×7 کے لیے مالیاتی لین-دین سےمتعلق  مدد فراہم کرنے کے لیے ایک پیشہ ور فائنانشیل مینجمنٹ سروسز (ایف ایم ایس) کمپنی کو اپنے ساتھ جوڑیں  تاکہ شفافیت اور احتساب کے لیے حکومت کے عزم کو تقویت دی جا سکے۔

ایچ سی او آئی کے سی ای او شناواس سی نے وزارت کو یقین دلایا کہ کمیٹی حج یاترا کو گزشتہ برسوں کے مقابلے ہموار، زیادہ موثر اور حاجیوں کے لیے مزید دوستانہ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ جوائنٹ سکریٹری رام سنگھ، جنہوں نے حال ہی میں مملکت  سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، نے حج یاترا کو ہموار بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔

مختلف ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حج کمیٹیوں کے نمائندوں نے زمینی معلومات کا اشتراک کیا اور حالیہ برسوں میں حجاج کو درپیش کئی مسائل کو اٹھایا۔

اہم خدشات میں درج ذیل شامل ہیں:

- امبارکیشن پوانٹ تک کا طویل سفری فاصلہ

- بزرگ اور معذور حجاج کے لیے رسائی سے متعلق چیلنجز

ایچ سی او آئی نے یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کو وزارت اور متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مشاورت سے حل کیا جائے گا، بہتر سہولیات، بہتر لاجسٹک انتظامات اور حج 2026 کے لیے بہتر سپورٹ سسٹم کو یقینی بنایا جائے گا۔ اقلیتی امور کی وزارت اور حج کمیٹی آف انڈیا نے ہندوستانی حاجیوں کے لیے محفوظ، زیادہ منظم اور سہولیات پر  مرکوز سفرِحج کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

*****

 

ش ح-م ش

U-No-1646


(ریلیز آئی ڈی: 2192917) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: Marathi , English , हिन्दी