وزارت دفاع
آئی سی جی نے مہاراشٹر اور گوا کے ساحل کے ساتھ دو روزہ ساحلی سکیورٹی مشق ’ساگر کوَچ‘ منعقد کی
Posted On:
21 NOV 2025 7:19PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے 19 سے 20 نومبر 2025 تک مہاراشٹر اور گوا کے ساحلی علاقے میں جامع ساحلی سیکیورٹی مشق ’ساگر کوَچ-02/25‘ کامیابی کے ساتھ منعقد کی۔ اس مشق کے دوران اعلیٰ سطح کی تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی، مضبوط آپریشنل تیاری اور بحرانی صورتحال، بشمول اہم ساحلی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے اینٹی نیشنل ایلیمنٹس یعنی ملک مخالف عناصر (اے این ایز) کی طرف سے لاحق خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔دو روزہ اس مشق میں 6,000 سے زائد اہلکاروں، 115 سے زیادہ سمندری اور فضائی وسائل اور مرکزی و ریاستی ایجنسیوں، بندرگاہوں اور ساحلی حکام کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔
اس مشق کا مقصد تمام شریک ایجنسیوں کی تیاری کا جائزہ لینا تھا تاکہ ساحلی سیکیورٹی کے ہنگامی حالات کو مؤثر طریقے سے سنبھالا جا سکے، اہم ساحلی تنصیبات پر ممکنہ حملوں کو روکا جا سکے اور کثیر سطحی ساحلی سیکیورٹی نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، مرکزی اور ریاستی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو بڑھانا بھی اس مشق کا اہم ہدف تھا، جو ساحلی اور بحری سیکیورٹی کے ذمہ دار ہیں۔اس مشق کے دوران مختلف سمندری اور فضائی وسائل متحرک کیے گئے، جن میں بھارتی بحریہ اور آئی سی جی کے جہاز، آئی سی جی کے ڈورنیئر طیارے، چیٹک ہیلی کاپٹر اور ایئر کشن وہیکلز شامل تھے۔ اس کے علاوہ میرین پولیس کی کشتیاں، کسٹمز اور سی آئی ایس ایف کے جہاز، مہاراشٹر میری ٹائم بورڈ کے وسائل، اور پولیس و فشریز ڈپارٹمنٹ کی کشتیاں بھی تعینات کی گئیں، تاکہ تمام آپریشنل شعبوں میں مکمل اور بلا تعطل ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس مشق نے سیکیورٹی، انٹیلی جنس اور بندرگاہوں کے انتظامی اداروں کے درمیان باہمی تعامل، رابطہ نیٹ ورک اور ہم آہنگی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا۔ 19 مرکزی اور 13 ریاستی ایجنسیوں کے وسیع کردار کے ساتھ، ایک بڑی بندرگاہ، 21 چھوٹی بندرگاہیں اور ضلع سطح کے ساحلی حکام کی شمولیت نے سمندر اور ساحل دونوں پر جامع اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنایا۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 1618 )
(Release ID: 2192708)
Visitor Counter : 3