ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے کیو ایم نے، دہلی اور این سی آر کی ریاستی حکومتوں کو لکھا ہے کہ وہ فضائی آلودگی سے طلبہ کی صحت کی حفاظت کے مدنظر نومبر اور دسمبر میں منعقد ہونے والے جسمانی کھیلوں کے مقابلے ملتوی کردیں

प्रविष्टि तिथि: 19 NOV 2025 11:06PM by PIB Delhi

این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن(سی اے کیوایم) نے19 نومبر2025  کو ہوا کے معیار کے موجودہ رجحانات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشاورتی میٹنگ بلائی اور خاص طور پر نومبر اور دسمبر کے موسم سرما کے مہینوں میں بچوں کی صحت کے تحفظ کے اقدامات پر غور کیا۔ محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی ، وزارت تعلیم کے نمائندے؛ دہلی اور این سی آر کی ریاستی حکومتوں، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور این سی آر ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ (ڈی پی سی سی)ایس پی سی بیز کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔

سپریم کورٹ کے مشاہدات کی تعمیل میں،سی اے کیو ایم نے دہلی، ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش کی این سی ٹی کی حکومتوں کو خط لکھا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مناسب کارروائی کریں کہ ہوا کے معیار کے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں طے شدہ جسمانی کھیلوں کے مقابلوں کو ملتوی کیا جا سکتا ہے، جہاں اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جانے تھے۔

کمیشن نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اس طرح کے التوا سے متاثرہ طلبہ کا کسی قسم کے نقصان  نہیں ہونا چاہیے اور این سی آر ریاستی حکومتیں/ جی این سی ٹی ڈی ایسے پروگراموں کو دوبارہ ترتیب دینے کے طریقے تلاش کریں یا طلبہ کو ان کی صحت یا تعلیمی ترقی سے سمجھوتہ کیے بغیر، بعد میں اسی طرح کی سرگرمیوں میں مشغول ہونے کے متبادل مواقع فراہم کریں۔

*********************

(ش ح۔  ش ب۔ج ا )

UR-1533


(रिलीज़ आईडी: 2191957) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali