نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ نے مقامی آبی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے خواہش مند بلاکس میں آبی بجٹنگ پر رپورٹ جاری کی


آبی بجٹنگ مختلف شعبوں میں پانی کی طلب کا تخمینہ لگانے کے لیے ایک منظم طریقۂ کار ہے

11 ریاستوں کے 18 خواہش مند بلاکس، جو مختلف زرعی و آب و ہوا کے خطّوں پر مشتمل ہیں، کا جائزہ لیا گیا

پینے کے پانی کی پائیداری کے لیے مخصوص تجاویز اور اہم نکات پیش کیے گئے

Posted On: 19 NOV 2025 7:56PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ نے ​​آج "خواہش مند بلاکس میں پانی کا بجٹ" پر ایک رپورٹ جاری کی، جس میں پانی کے موثر انتظام کے لیے مقامی پانی کے بجٹ کو آگے بڑھانے کی ایک اہم کوشش کی نشاندہی کی گئی۔ یہ رپورٹ نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے جاری کی۔یہ رپورٹ وِکست بھارت@2047 کے لیے وزیر اعظم کے وژن سے ہم آہنگ ہے اور ہندوستان کے متنوع خطوں میں پائیدار اور منصفانہ آبی سلامتی کو ضروری قرار دیتی ہے۔

رپورٹ کے اہم نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے، رکن نیتی آیوگ نے تجویز پیش کی کہ اس عمل کو مزید آگے بڑھایا جائے تاکہ کمیونٹی کی شمولیت سے ایسے اقدامات کیے جا سکیں جو پانی کی دستیابی کی صورتحال کو بہتر بنائیں، اور قابلِ پیمائش نتائج کے ذریعے پانی تک رسائی میں بہتری لاتے ہوئے روزگار اور صحت کے بہتر نتائج حاصل ہو سکیں۔

آبی بجٹنگ کی یہ مشق ویب پر مبنی پلیٹ فارم ‘وروُنی’ کا استعمال کرتی ہے، جس کا مقصد بلاک سطح پر آبی سلامتی کی منصوبہ بندی کو مضبوط بنانا اور مربوط آبی انتظام کو فروغ دینا ہے۔ یہ مختلف اہم شعبوں—انسان، مویشی، زراعت اور صنعت—میں پانی کی طلب کا اندازہ لگانے کے لیے ایک باقاعدہ طریقہ فراہم کرتی ہے، جبکہ پانی کی فراہمی کے متعدد ذرائع جیسے سطحی پانی کا ذریعہ، سطحی پانی، زمینی پانی اور پانی کی منتقلی کو بھی مدنظر رکھتی ہے۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ 18 خواہش مند بلاکس میں پانی کی دستیابی کے مختلف حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص اور حسبِ ضرورت حکمتِ عملیاں اپنانا ضروری ہے۔ ملک کی 11 ریاستوں کے موسم پر منحصر کھیتی کے8 زونز میں پھیلے یہ بلاکس پانی کے وسائل سے متعلق چیلنجوں کی مختلف نوعیت کو واضح کرتے ہیں۔

آبی بجٹ ہر بلاک کے لیے پانی کی طلب و رسد کی صورتحال، چیلنجوں، سفارشات اور آبی سلامتی بڑھانے کے لیے مناسب اقدامات کی نشاندہی جیسے اہم نکات پر معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ تشخیصی آلہ ڈیٹا پر مبنی طریقۂ کار کے ذریعے فعال اور بروقت آبی انتظام کی طرف منتقل ہونے میں مدد دے گا۔

جیسے جیسے پالیسیوں میں پانی کے وسائل کے انتظام کے لیے ہم آہنگ، ڈیجیٹل حکمرانی اور نتائج پر مبنی منصوبہ بندی کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے، ایسے ٹولز ہندوستان میں موسمیاتی لچک اور پائیدار ترقی کے وسیع تر سفر میں سنگِ میل ثابت ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

خواہش مند بلاکس سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر اس مطالعے میں فیلڈ پر مبنی تجزیے اور ’’وروُنی‘‘ — جو کہ ایک ویب پر مبنی آبی بجٹنگ پلیٹ فارم ہے — کے ذریعے حاصل شدہ ڈیٹا کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ پانی کے بجٹ کی تیاری کو مقامی سطح پر لانے، پانی کے استعمال میں خاص جگہوں کی نشاندہی کرنے اور اہم سطحوں تک پہنچنے سے پہلے مؤثر پانی کے استعمال کی منصوبہ بندی میں مدد کرے گی، تاکہ منصفانہ تقسیم اور لچیلے نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

نیتی آیوگ نے یہ رپورٹ تیار کرنے کے لیے جی آئی زیڈ انڈیا کے ساتھ اشتراک کیا۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزارتوں کے نمائندوں، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائیڈرولوجی، آبی ذرائع کی ترقی کیلئے مرکز ، حکومتِ کیرالہ، تکنیکی شریک جی آئی زیڈ انڈیا اور دیگر اداروں کے نمائندے موجود تھے۔

رپورٹ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

https://niti.gov.in/sites/default/files/2025-11/Water_Budgeting.pdf

******

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  1523 )


(Release ID: 2191881) Visitor Counter : 4