مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
بھارتی ڈاک نے آئی آئی ٹی دہلی کیمپس میں جین زی تھیم پر مبنی اولین کیمپس ڈاک خانے کی رونمائی کی
प्रविष्टि तिथि:
19 NOV 2025 6:31PM by PIB Delhi
انڈیا پوسٹ نے اپنے جدیدیت کے سفر میں آئی آئی ٹی دہلی میں پہلے جین زی تھیم پر مبنی جدید ڈاک خانے کے افتتاح کے ساتھ ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ یہ پہل قدمی مرکزی وزیر برائے مواصلات جناب جیوتی رادتیہ سندھیا کے ڈاک خانے کو متحرک، نوجوانوں پر مرکوز مقامات میں تبدیل کرنے کے وژن کی عکاسی کرتی ہے جو آج کے طلباء اور نوجوان شہریوں ہم آہنگ ہے۔
آئی آئی ٹی دہلی کے کیمپس پوسٹ آفس کو بہتر بنایا گیا ہے جو تعلیمی اداروں کے اندر ڈاک کی مصروفیت کے مکمل تصور کی نمائندگی کرتا ہے۔ طلباء کے ساتھ مل کر ڈیزائن کیا گیا، اس جگہ میں جدید جمالیات، وائی فائی کی سہولت سے آراستہ حلقے، تخلیقی مصوری اور آئی آئی ٹی فائن آرٹس سوسائٹی کی جانب سے آرٹ ورک، اور کیو آر پر مبنی پارسل بکنگ اور طلباء کے لیے دوستانہ سپیڈ پوسٹ ڈسکاؤنٹس سمیت سمارٹ سروس ٹچ پوائنٹس شامل ہیں۔
آئی آئی ٹی دہلی کیمپس میں آئی آئی ٹی حوض خاص کے جدید ڈاک خانے کا افتتاح
یہ تبدیلی ایک قومی پہل قدمی کا حصہ ہے جس کے تحت 15.12.2025 تک تعلیمی کیمپسوں میں واقع 46 موجودہ ڈاک خانوں کی جدیدکاری کی جانی ہے۔
پروگرام کا ایک اہم ستون طلباء کی شرکت ہے، جس میں بورڈنگ طلباء پر انڈیا پوسٹ بطور برانڈ ایمبسڈر، ڈیزائن عناصر کے شریک تخلیق کار، اور سوشل میڈیا آؤٹ ریچ میں معاون ہیں۔ اپنی نوعیت کے پہلے قدم میں، IIT دہلی میں ایک اسٹوڈنٹ فرنچائز ماڈل بھی لانچ کیا گیا ہے، جو پوسٹل آپریشنوں اور انٹرپرینیورشپ کو پروان چڑھانے کی پیشکش کرتا ہے۔ مزید خصوصی برانڈڈ پارسل پیکجنگ کی سہولیات بھی طلباء کے لیے دستیاب ہیں تاکہ طلباء کو پارسل بک کروانے میں آسانی ہو۔
افتتاحی تقریب نے آئی آئی ٹی دہلی کی کمیونٹی کے بے پناہ تعاون کو تسلیم کیا، ان مین ڈائریکٹر، ڈینز، فیکلٹی، اور طلبہ کی تنظیمیں شامل ہیں جن کے وژن، تخلیقی صلاحیتوں اور جوش نے تبدیل شدہ پوسٹ آفس کو نئی شکل دی۔
بھارتی ڈاک بھارت میں تعلیمی اداروں میں جدید، دلچسپ اور قابل رسائی ڈاک خانے بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
آئی آئی ٹی دہلی کے طلبا کے ذریعہ بنائے گئے وال آرٹ اور ڈوڈل
**********
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:1508
(रिलीज़ आईडी: 2191880)
आगंतुक पटल : 5