اسٹیل کی وزارت
مرکزی وزیر ایچ ڈی کماراسوامی نے 2030 تک راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ کی صلاحیت میں دوگنا اضافہ کرکے 9.8 ملین ٹن کے بقدر کرنے کے منصوبے کی رونمائی کی
راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ بھارت کے صنعتی سفر کی بنیاد ہے: جناب ایچ ڈی کماراسوامی
اس توسیع سے اڈیشہ میں خوشحالی کی نئی لہر آئے گی: ایچ ڈی کماراسوامی
Posted On:
19 NOV 2025 5:05PM by PIB Delhi
راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ (آر ایس پی)کا ایک اہم دورہ کرتے ہوئے فولاد اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے بھارت کی صنعتی نمو میں اس پلانٹ کے مرکزی کردار کو اجاگر کیا اور ایک تغیراتی توسیعی خاکے پر روشنی ڈالی۔

آر ایس پی کو ہندوستان کے فولادی سفر کا ایک ستون قرار دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ ملک کے پہلے پبلک سیکٹر انٹیگریٹڈ اسٹیل پلانٹ کا دورہ کرنا ایک "فخر کا لمحہ" ہے۔ انہوں نے کہا، "چھ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے، آر ایس پی نے نہ صرف کام کیا ہے بلکہ فروغ پایا ہے۔ یہ ایک اہم ادارے اور ہماری گھریلو اسٹیل کی صنعت کے سنگ بنیاد کے طور پر ابھرا ہے۔"

مرکزی وزیر نے آر ایس پی کی افرادی قوت کی لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، "میں آر ایس پی اجتماعی کو پیداوار، پیداواریت، اور تکنیکی معیشت میں نمایاں بہتری کے لیے مبارکباد دیتا ہوں،"* ۔ دورے کے دوران، انہوں نے اسٹیل میلٹنگ شاپ-2 میں جدید ایک ایم ٹی پی اے سلیب کاسٹر کا افتتاح کیا، جو تقریباً 1,100 کروڑ روپے کے کیپیکس سے تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کوک اوون بیٹری 7 اور فی الحال زیر تعمیر نئے پیلٹ پلانٹ میں پیش رفت کا معائنہ کیا۔
خام مال میں مثبت نمو کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر نے کہا کہ اڈیشہ گروپ آف مائنز نے اس سال پیداوار میں 5فیصد سے زیادہ اضافہ کیا ہے اور مالی سال 2025-26 میں تقریباً 15 ملین ٹن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، جس سے آر ایس پی کے لیے خام مال کی مضبوط حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔
توسیعی ایجنڈے کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ’’ہم راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ کی توسیع- تقریباً 30000 کروڑ روپے کی لاگت سے راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ کی صلاحی کو دوگنا کرنے کا منصوبہ وضع کر رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’ ہم تقریباً 9,000 کروڑ روپےمیں پلانٹ کی جدید کاری کا کام کر رہے رہے ہیں، اور اس امر کو یقینی بنا رہے ہیں کہ آر ایس پی عالمی سطح پر مسابقتی اور مستقبل کے لیے تیار رہے۔ ‘‘

وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت اُڈیشہ حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم ریاستی حکومت کے ساتھ فعال طور پر تال میل کر رہے ہیں تاکہ توسیع کو مؤثر طریقے سے اور خوشگوار، باہمی تعاون کے ماحول میں آگے بڑھایا جا سکے۔"
وسیع تر علاقائی اثرات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، جناب کمارسوامی نے سماجی و اقتصادی فوائد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا، "یہ توسیع مقامی نوجوانوں کے لیے زیادہ روزگار پیدا کرے گی، ایم ایس ایم ای اداروں کے لیے زیادہ مواقع پیدا کرے گی، اور کمیونٹی کی ترقی کو مضبوط کرے گی۔" انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی صلاحیت آر ایس پی کو اعلیٰ معیار اور خصوصی اسٹیل کے بڑے پروڈیوسر کے طور پر پیش کرے گی ۔
اس نمو کو ملک کی ترجیح سے جوڑتے ہوئے، انہوں نے کہا، ’’ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، نیشنل اسٹیل پالیسی کا مقصد 2030-31 تک ہندوستان کی اسٹیل کی صلاحیت کو 300 ملین ٹن تک بڑھانا ہے۔ پی ایل آئی اسکیم کے ذریعے درآمداتی انحصار کو کم کرنا اور اسٹیل کی خصوصی پیداوار کو بڑھانا اس مشن کے لیے اہم ہیں۔‘‘
راؤرکیلا کے صنعتی مستقبل پر اپنے اعتماد کا اعادہ کرتے ہوئے، جناب کمار سوامی نے کہا، "راؤرکیلا مستقبل قریب میں ملک کا ایک اہم اسٹیل مرکز بننے جا رہا ہے۔ یہاں کی ترقی سے نہ صرف شہر بلکہ پوری ریاست اور ملک کو فائدہ پہنچے گا۔"
*****
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:1506
(Release ID: 2191852)
Visitor Counter : 3