اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ایچ ڈی کماراسوامی بھوبنیشور میں دو روزہ چنتن شِوِر کی صدارت کریں گے


وزارت فولاد بھوبنیشور میں دو روزہ چنتن شِور کی میزبانی کرے گی، جس کے تحت تکنالوجی، اختراع اور خودکفالت جیسے موضوعات پر خصوصی دی جائے گی

یہ چنتن شِوِر فولاد کے شعبے میں نمو اور آپریشنل عمدگی کے لیے اشتراکی حکمت عملی کو فروغ  دے گا

Posted On: 19 NOV 2025 5:04PM by PIB Delhi

وزارت فولاد بھوبنیشور میں مے فیئر کنونشن میں دو روزہ چنتن شِوِر کا اہتمام کرے گی جس کا آغاز 20 نومبر 2025 سے ہورہا ہے۔ اس پروگرام میں بھارت کے فولاد کے شعبے  کی مستقبل کی رفتار کے موضوع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے سینئر قیادت اور متعلقہ فریق  اکٹھا ہوں گے۔

اس شِوِر کو، تعمیر ملک میں گھریلو فولاد کے شعبے کے کردار کو مضبوطی فراہم کرنے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال، اشتراک اور حکمت عملی کی صف بندی کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر تصور کیا جاتا ہے۔ اس تبادلہ خیال کے دوران فولاد کے عزت مآب مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کماراسوامی، اور فولاد کے عزت مآب وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما بھی موجود ہوں گے۔ ان کے ساتھ ساتھ وزارت فولاد کے سکریٹری جناب سندیپ پونڈرک، وزارت فولاد کے تحت سی پی ایس ای اداروں کے سربراہان اور وزارت فولاد کے دیگر سینئر افسران بھی اس پروگرام میں موجود ہوں گے۔

شِوِر کے موضوعاتی اجلاسات جدت اور مسابقت کو آگے بڑھانے کے لیے مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور ڈیجیٹلائزیشن سمیت فولاد میں جدید ترین تکنالوجیوں کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ بات چیت کا مرکز آپریشنل عمدگی اور پیداواری صلاحیت پر بھی ہوگا، جس سے ویلیو چین میں کارکردگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کے نقطہ نظر کے ذریعے ایک اسٹریٹجک نقطہ نظر تیار کرنا ہے، جبکہ خود انحصاری اور اختراع کو آگے بڑھانے کے لیے اسٹیل کے شعبے میں مقامی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے پر خصوصی زور دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، شِوِر میں کانکنی کے جدید طریقوں پر بھی غور کیا جائے گا، جس میں کان کنی کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے اور صنعت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پیداواری صلاحیت میں اضافہ پر توجہ دی جائے گی۔ اس طرح بھونیشور میں چنتن شِوِر فولاد کی صنعت کے لیے روڈ میپ کو ترتیب دینے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور صنعتی ترقی میں اس کے اہم کردار کو تقویت ملتی ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:1505


(Release ID: 2191842) Visitor Counter : 4