وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

وی ایم سی سی صفدرجنگ ہسپتال اور سی سی آر اے ایس-سی اے آر آئی نے انٹیگریٹو مینوپاز کیئر ریسرچ کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے

Posted On: 18 NOV 2025 7:11PM by PIB Delhi

 خواتین کے لیے مربوط صحت کی دیکھ بھال کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر، وردھمان مہاویر میڈیکل کالج (وی ایم سی سی) اور صفدرجنگ ہسپتال نے آج سنٹرل آیورویدا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی اے آر آئی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں، جو سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدک سائنسز (سی سی آر اے ایس)، وزارت آیوش کے تحت ہے۔ اس تعاون کا مقصد سائنسی، شواہد پر مبنی آیوروید تحقیق کو فروغ دینا ہے جو مینوپاز کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔

مینوپاز سے گزرنے والی خواتین عام طور پر گرم لہر، بے خوابی، تھکن، اندام نہانی کی خشکی، موڈ میں اتار چڑھاؤ، بے چینی، اور یادداشت کے مسائل جیسی علامات کا سامنا کرتی ہیں۔ محفوظ اور معاون علاج کے اختیارات میں بڑھتی ہوئی دلچسپی نے بہت سے لوگوں کو ہولسٹک علاج اپنانے پر مجبور کیا ہے، جن میں آیورویدا بھی شامل ہے۔ یہ مفاہمت نامہ روایتی حکمت اور جدید طبی عمل کو یکجا کرنے والے تصدیق شدہ انٹیگریٹو پروٹوکولز کی ترقی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر سندیپ بنسل، ڈائریکٹر، وی ایم ایم سی اور صفدرجنگ ہسپتال نے کہا کہ آیوروید پر مبنی علاج اگر ایلوپیتھک علاج کے ساتھ دانشمندی سے استعمال کیے جائیں تو یہ مینوپاز کی عمر والی خواتین کے لیے زبردست فوائد فراہم کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کچھ آیورویدک ادویات جن میں دھاتیں شامل ہیں، انھیں مکمل طور پر ماہرین کی نگرانی میں لینا ضروری ہے تاکہ حفاظت اور تاثیرکو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈاکٹر ہیمنتا پانی گراہی، انسٹی ٹیوٹ انچارج، سی اے آر آئی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سی سی آر اے ایس، وزارت آیوش کے اعلیٰ تحقیقی ادارے کے طور پر، دہائیوں سے آیوروید میں سائنسی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے عہدبستہ ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ صفدرجنگ ہسپتال میں آیورویدا یونٹ 1996 سے فعال ہے، جو مریضوں کی دیکھ بھال اور مشترکہ تحقیق میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ ’’شواہد پر مبنی آیورویدا عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کر رہا ہے، اور یہ شراکت داری مربوط تحقیقی طریقوں کو مزید مضبوط کرے گی اور عوامی نگہداشت کو فروغ دے گی۔‘‘

اس تعاون کا مقصد سائنسی طور پر تصدیق شدہ، محفوظ اور مؤثر آیورویدک مداخلتیں ڈیزائن کرنا ہے جو جدید مینوپاز کی دیکھ بھال کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔ اس پہل سے توقع کی جاتی ہے کہ یہ مریضوں کے نتائج کو بہتر بنائے گی، تحقیقی صلاحیت کو وسعت دے گی، اور کلی صحت کے حل تک وسیع رسائی کی حمایت کرے گی۔

تقریب کے دوران، پرنسپل انویسٹیگیٹر ڈاکٹر شیوشنکر راجپوت اور پروفیسر اپما سکسینا نے ڈاکٹر چارو بمبا (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ)، ڈاکٹر شویتا ماتا، اور ڈاکٹر آشیما جین کی موجودگی میں منصوبے کی تفصیلات پیش کیں۔

یہ مفاہمت نامہ وی ایم سی سی–صفدرجنگ ہسپتال اور وزارت آیوش کی مشترکہ وابستگی کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ مشترکہ اور مریض مرکوز صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دیں اور خواتین کی صحت کے لیے مربوط تحقیق میں نئے معیار قائم کریں۔

A group of people standing around a tableAI-generated content may be incorrect.

A group of people sitting around a tableAI-generated content may be incorrect.

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1451


(Release ID: 2191406) Visitor Counter : 10
Read this release in: English , हिन्दी