الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
بھارت سرکار نے ’یوا اے آئی فار آل‘ کا افتتاح کیا ، ایک مفت قومی کورس جو ہر فرد کو مصنوعی ذہانت سمجھنے میں مدد دیتا ہے
مصنوعی ذہانت کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے والا ایک مختصر، سادہ، عملی اور مفت کورس
اس پہل کا مقصد 1 کروڑ شہریوں کو بنیادی مصنوعی ذہانت مہارتوں سے لیس کرنا ہے
یہ کورس عالمی علم کو بھارت کے سیاق کے ساتھ مدغم کرتا ہے اور اخلاقی، ذمہ دارانہ اور شمولی مصنوعی ذہانت کے استعمال پر توجہ دیتا ہے
Posted On:
18 NOV 2025 6:45PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے انڈیا اے آئی مشن کے تحت ’یوا اے آئی فار آل‘ شروع کیا ہے، جو اپنی نوعیت کا پہلا مفت کورس ہے جو تمام بھارتیوں، خاص طور پر نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کی دنیا سے متعارف کراتا ہے۔
یہ مختصر، 4.5 گھنٹے کا سیلف پیسڈ کورس طلبا، پیشہ ور افراد اور دیگر تجسس رکھنے والے طلبا کو مصنوعی ذہانت کی بنیادی باتوں سے آشنا کرنے اور دکھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ دنیا کو کیسے بدل رہی ہے۔ یہ سادہ، عملی اور حقیقی کورس بھارتی مثالوں سے بھرپور ہے تاکہ سیکھنے کو قابل ربط اور دلچسپ بنایا جا سکے۔
یہ کورس معروف تعلیمی پلیٹ فارموں آئی گوٹ کرما یوگی، فیوچر اسکلزپرائم اور دیگر معروف تعلیمی پورٹلوں پر مفت دستیاب ہے۔ ہر آموزگار کو بھارت سرکار کی طرف سے آفیشیل سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
چھ مختصردلچسپ ماڈیولوں کے ذریعے، آموزگار:
- دریافت کریں گے کہ مصنوعی ذہانت اصل میں کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے
- جانیں گے کہ مصنوعی ذہانت تعلیم، تخلیقی صلاحیت اور کام کو کیسے بدل رہی ہے
- مصنوعی ذہانت کے ٹولز کو محفوظ اور ذمہ داری سے استعمال کرنا سیکھیں گے
- بھارت سے دلچسپ اور حقیقی دنیا کے مصنوعی ذہانت استعمال کے کیس دریافت کریں گے
- مصنوعی ذہانت کے مستقبل اور آنے والے نئے مواقع کی جھلک دیکھیں گے
’یوا اے آئی فار آل‘ کس لیے
- یہ 100 فیصد مفت ، اور سب کے لیے کھلا ہے
- یہ فرد کو اپنی رفتار سے سیکھنے کی اجازت دیتا ہے — کسی بھی وقت، کہیں بھی
- آمازگار بھارت سرکار کا سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں
- ایسی مہارتوں کا حصول جو آپ کو مستقبل کے لیے تیار بنائیں
- یہ بھارت کے مصنوعی ذہانت سے تقویت یافتہ ملک بننے کے سفر کا حصہ ہے
بھارت کے مصنوعی ذہانت پر مبنی مستقبل کی تشکیل
اس پہل کے ذریعے، وزارت کا مقصد 1 کروڑ شہریوں کو بنیادی مصنوعی ذہانت مہارتوں سے لیس کرنا ہے - تاکہ ڈیجیٹل خلیج کو پاٹا جا سکے، اخلاقی مصنوعی ذہانت اپنانے کو فروغ دیا جا سکے اور بھارت کی ورک فورس کو مستقبل کے لیے تیار کیا جا سکے۔
تنظیمیں، اسکول اور یونیورسٹیاں انڈیا اے آئی کے ساتھ شراکت کر سکتی ہیں تاکہ اس کورس کو ملک کے ہر کونے تک پہنچایا جا سکے۔ شراکت دار کورس کو مربوط کر سکتے ہیں، اسے سیکھنے والوں تک پہنچا سکتے ہیں، اور سرٹیفکیٹس کو کو-برانڈ کر سکتے ہیں۔
یہ کورس معروف مصنوعی ذہانت کی ماہر اور مصنفہ جسپریت بندرا، جو مصنوعی ذہانت اینڈ بیونڈ اور ٹیک وہسپرر لمیٹیڈ کی بانی ہیں، نے انڈیا اے آئی مشن کے لیے تیار کیا ہے۔ یہ کورس عالمی علم کو بھارت کے سیاق کے ساتھ مربوط کرتاہے اور اخلاقی، ذمہ دارانہ اور شمولی مصنوعی ذہانت کے استعمال پر فوکس کرتا ہے۔
کورس تک رسائی اس لنک کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے:
https://www.futureskillsprime.in/course/yuva-ai-for-all
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 1449
(Release ID: 2191404)
Visitor Counter : 7