بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ہندوستان اور روس کے مابین نئی دہلی میں اعلیٰ سطحی انٹرایجنسی مشاورت کا انعقاد
प्रविष्टि तिथि:
17 NOV 2025 10:01PM by PIB Delhi
ہندوستان اور روس نے آج نئی دہلی میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال اور عالی جناب نکولئی پیٹروشیف، روسی فیڈریشن کے صدر کے معاون اور روس کے میری ٹائم بورڈ کے چیئرمین کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی انٹر ایجنسی مشاورت کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں دونوں اطراف کے سینئر حکام اور ماہرین بحری تال میل کے مکمل اسپیکٹرم کا جائزہ لینے کے لیے جمع ہوئے ۔
اعلیٰ سطحی بات چیت سے ہندوستان اور روس کے درمیان مضبوط اور پائیدار خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کی توثیق کی گئی ، جس کی بنیاد باہمی اعتماد، احترام اور طویل مدتی اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون کے مشترکہ وژن پر ہے۔ دونوں فریقوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ولادیمیر پوتن کی مضبوط رہنمائی کو تسلیم کیا، جو ہند-روس کے درمیان بڑھتے ہوئے شراکت داری کی تشکیل جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے جہاز سازی، تجارتی اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون سمیت ممکنہ تعاون کے ساتھ ساتھ باہمی تال میل کے شعبوں کو دریافت کرنے کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں فریقوں نے جامع اور مستقبل کے حوالے سے ہونے والی بات چیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور جہاز سازی، بندرگاہ کی ترقی، میری ٹائم لاجسٹکس، آرکٹک آپریشن، تحقیق اور تربیت میں تعاون کو مضبوط کرنے کےتئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ بات چیت زیادہ مستحکم، موثر اور پائیدار بحری شراکت داری کی تعمیر کے مشترکہ عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جو دونوں ممالک کی طویل مدتی خوشحالی اور علاقائی اور عالمی رابطوں کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو۔




************
ش ح۔م ش ع۔ ج ا
(U: 1405
(रिलीज़ आईडी: 2191095)
आगंतुक पटल : 7