سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انسانی خلائی پرواز کے پروگرام کے لیے بھارت کی تیاریوں کو مضبوط بنانے کی خاطر بنگلورو میں سی ایس آئی آر-اسرو خلائی میٹنگ 2025 کا انعقاد


بھارت کے پہلے خلاباز ونگ کمانڈر راکیش شرما (ریٹائرڈ) اور گروپ کیپٹن پرسانت بی نائر (اسرو خلاباز اور گگن یاتری) نے اپنے قیمتی بصیرت اور تجربات پیش کیے

Posted On: 17 NOV 2025 7:42PM by PIB Delhi

بھارت کے انسانی خلائی پرواز مشن کی ضروریات کے لیے کثیر موضوعی تحقیق، ٹیکنالوجی کی ترقی اور ادارہ جاتی تعاون کو ہم آہنگ کرنے کے لیے کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) اور انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے مشترکہ طور پر بنگلورو میں سی ایس آئی آر-اسرو اسپیس میٹ 2025 کا انعقاد کیا ۔ اس پروگرام کی میزبانی نوڈل آرگنائزنگ انسٹی ٹیوٹ سی ایس آئی آر-نیشنل ایرو اسپیس لیبارٹریز (سی ایس آئی آر-این اے ایل)، بنگلورو نے کی تھی۔

ڈی ایس آئی آر کی سکریٹری اور سی ایس آئی آر کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر این کلیسیلوی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں بھارت کی خلائی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے سی ایس آئی آر کی سائنسی اور تکنیکی شراکت کا خاکہ پیش کیا اور کہا کہ یہ میٹنگ سائنسدانوں، محققین، خلابازوں اور بین الاقوامی ماہرین کے درمیان علم کے تبادلے کے ذریعے قیمتی نتائج پیش کرے گی اور اس خلا کو دور کرے گی۔ انھوں نے قومی سائنسی اور تکنیکی اہداف کو آگے بڑھانے میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی رہنمائی کو تسلیم کرتے ہوئے، مقامی جدت طرازی اور باہمی تعاون پر مبنی تحقیق و ترقی کے لیے بھارت کے عزم کو اجاگر کیا۔

خلائی محکمہ (ڈی او ایس) کے سکریٹری اور اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائنن نے اسٹریٹجک خطاب کیا اور کہا کہ گگن یان خلائی پی آر پی گرام کے لیے مختلف وزارتوں، تحقیق و ترقی کے اداروں، تعلیمی اداروں اور شراکت دار تنظیموں کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مشن کی ترقی پذیر ترجیحات کا خاکہ پیش کیا جس میں اگلی نسل کے عملے کے حفاظتی نظام، جدید لائف سپورٹ ٹیکنالوجیز اور سائنسی پے لوڈ کی ترقی شامل ہے۔ انھوں نے سی ایس آئی آر اور بھارت کے قومی آر اینڈ ڈی ایکو سسٹم کے تعاون کو تسلیم کیا اور چاند پر مستقبل کے انسانی مشن، مریخ کی تلاش اور بھارتی خلائی اسٹیشن کے قیام سمیت بھارت کے طویل مدتی مقاصد کا حوالہ دیا۔

سی ایس آئی آر-این اے ایل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابھے اے پشیلکر نے شرکا کا خیرمقدم کیا اور بھارت کے ایرو اسپیس اور انسانی خلائی پرواز کے اہداف کی حمایت کرنے والی ٹیکنالوجیز، مادی تحقیق اور جانچ کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کے لیے این اے ایل کے عزم کا اعادہ کیا۔

ای ایس اے کے خلاباز (ناسا ایس ٹی ایس-66، ایس ٹی ایس-84، ایس ٹی ایس-103) کے مسٹر جین فرانسوا کلروئے کے ایک خصوصی ویڈیو پیغام نے ایک عالمی نقطہ نظر کا اضافہ کیا اور انسانی خلائی پرواز کو آگے بڑھانے میں بین الاقوامی تعاون اور مشترکہ سائنسی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔

تجربے کے تبادلے کے اجلاسوں کے دوران، اسرو کے خلاباز گروپ کیپٹن پرسانت بی نائر نے خلابازوں کی تربیت، مائیکرو گریویٹی سمولیشنز، آپریشنل تیاری اور بحالی کے فریم ورک سے بصیرت پیش کی۔ بھارت کے پہلے خلاباز ونگ کمانڈر راکیش شرما (ریٹائرڈ) نے اپنے 1984 کے سویوز مشن کو اجاگر کیا اور این اے ایل کی دیرینہ ایرو اسپیس شراکت کا اعتراف کیا۔ دونوں خلابازوں نے زور دیا کہ انڈین ہیومن اسپیس فلائٹ پروگرام کا مقصد پرامن تلاش اور انسانوں پر مرکوز تحقیق ہے۔

تکنیکی اور موضوعاتی سیشنز میں بین الاقوامی اور قومی ماہرین کی پریزنٹیشنز پیش کی گئیں ، جن میں انسانی خلائی پرواز کے فزیالوجی پر ڈاکٹر لوسیا روکارو (ای ایس اے) ، باہمی تحقیقی نقطہ نظر پر ڈاکٹر اکیکو اوتسوکا (جے اے ایکس اے) ، اور عملے کے مشنوں کے لیے انسانی ٹیکنالوجی کے تعامل اور انٹرفیس ڈیزائن پر پروفیسر پردیپتا بسواس (آئی آئی ایس سی) شامل ہیں۔

سی ایس آئی آر-اسرو اسپیس میٹ 2025 سائنس اور ٹیکنالوجی کے ہم آہنگی، مشن پر مبنی آر اینڈ ڈی اور بھارت کے انسانی خلائی پرواز کے پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے کثیر ایجنسی تعاون کو مضبوط بنانے کے اجتماعی عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جو وکست بھارت کے قومی وژن سے آہنگ ہے۔

A group of people holding papersAI-generated content may be incorrect.

A group of people sitting on a stageAI-generated content may be incorrect.

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1399


(Release ID: 2191011) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , हिन्दी