وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہند-برطانیہ مشترکہ فوجی تربیت ’اجے وارئیر-25‘ راجستھان میں شروع

Posted On: 17 NOV 2025 5:36PM by PIB Delhi

ہند-برطانیہ مشترکہ فوجی مشق ’’اجے وارئیر-25‘‘کا آٹھواں ایڈیشن آج فارن ٹریننگ نوڈ ، مہاجن فیلڈ فائرنگ رینجز، راجستھان میں شروع ہوا۔   14 روزہ دو فریقی مشق 17 سے 30 نومبر 2025 تک ہونی ہے ۔

اس مشق میں ہندوستانی فوج اور برطانوی فوج کی مساوی نمائندگی کے ساتھ 240 اہلکارشرکت کررہے ہیں ۔  ہندوستانی فوج کی نمائندگی سکھ رجمنٹ کے دستے کر رہے ہیں ۔

اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت منعقد ہونے والی یہ مشق نیم شہری ماحول میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر مرکوز ہے ۔  اگلے دو ہفتوں کی تربیت میں بریگیڈ کی سطح پر مشترکہ مشن کی منصوبہ بندی ، مربوط حکمت عملی پر مشتمل مشقیں ، سیمولیشن پر مبنی منظرنامے اور کمپنی کی سطح کی فیلڈ ٹریننگ مشقیں شامل ہوں گی۔ اس مشق کا مقصد بہترین طورطریقوں کا اشتراک کرنا ، حکمت عملی سے متعلق مہارت کو بڑھانا اور مشکل ماحول میں پیچیدہ کارروائیوں کے انتظام کے لیے مربوط ردعمل تیار کرنا بھی ہے ۔

سال 2011 سے دو سالہ طور پر منعقد ہونے والا اجے وارئیر ہندوستانی فوج اور برطانوی فوج کے درمیان ایک اہم مشغولیت میں تبدیل ہوا ہے ۔  2025 ایڈیشن پیشہ ورانہ مہارت ، تعاون اور علاقائی استحکام اور عالمی امن کے عزم کی مشترکہ اقدار کو مزید تقویت دیتا ہے ۔

***

ش ح۔م م  ۔ ع د

(U-No. 1376)


(Release ID: 2190908) Visitor Counter : 13