وزارت دفاع
چانکیہ دفاعی مذاکرات 2025 کا تعارفی پروگرام اکا انعقاد نئی دہلی میں کیا گیا
Posted On:
17 NOV 2025 2:15PM by PIB Delhi
بھارتی فوج نے سینٹر فار لینڈ وارفیئر اسٹڈیز (سی ایل اے ڈبلیو ایس) کے اشتراک سے آج نئی دہلی کے مانکشاہ سینٹر میں چانکیا دفاعی مذاکرات 2025 (سی ڈی ڈی-2025) کا تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا۔27-28 نومبر 2025 کو منعقد ہونے والے اس مذاکرات کا موضوع ہوگا "ریفارم ٹو ٹرانسفارم: ششکت، سُرکشت اور وِکست بھارت" ۔
تقریب کا آغاز خیر مقدی کلمات سے ہوا، جس کے بعد سی ڈی ڈی -2025 کا ٹیجر جاری کیا گیا۔ پروگرام کی اہم جھلکیوں میں فوجی عملے کے سربراہ (سی او اے ایس) جنرل اوپندرا دَوییدی کے ساتھ فائر سائیڈ چیٹ شامل تھی۔ اس ملاقات کے دوران، فوج کے سربراہ نے قومی ترقی اور قومی سلامتی کے درمیان تعلق پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وِکست بھارت @2047 کے اہداف کے حصول کے لیے مسلسل استحکام اور محفوظ ماحول ضروری ہیں۔ انہوں نے وزارت دفاع کے اعلان کا حوالہ دیا کہ 2025 کو ‘اصلاحات کا سال ’ قرار دیا گیا ہے اور انہوں نے زور دے کر کہا کہ سلامتی اور ترقی ایک ساتھ آگے بڑھنی چاہیے۔
جنرل دَوییدی نے آپریشن سندور کا ذکر کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو دہرایا اور کہا کہ "خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے" اور دہشت گرد سرگرمیوں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن بھارت کے قومی مفادات کے تحفظ اور علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے پختہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
اس موقع پر الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہنرم مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے سابق وزیر جناب راجیو چندر شیکھر نے خصوصی خطاب کیا ۔ انہوں نے تکنیکی صلاحیت اور قومی سلامتی کے درمیان اسٹریٹجک تعلق پر زور دیا اور بھارت کی طویل مدتی خود کفالت کو مضبوط کرنے میں قابل اعتماد اور اندرون ملک میں تیار کردہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
پینل مباحثہ: دفاع کے شعبے میں خود کفالت – ششکت بھارت کی کلید
یہ پینل مباحثہ لیفٹیننٹ جنرل راہل آر سنگھ، فوجی عملے کے نائب سربراہ (صلاحیت کی ترقی اور پائیداری) کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) دفاعی صنعت اور تعلیم کے شعبے کے ماہرین نے شرکت کی۔ گفتگو کا محور خود کفالت کو اسٹریٹجک خود مختاری کے وسیلے کے طور پر اجاگر کرنا تھا، جس میں مقامی ڈیزائن، ترقی اور جدت طرازی ، دوہرے استعمال کی ٹیکنالوجیز کو مضبوط کرنا، ڈی آر ڈی او ، پرائیویٹ سیکٹر اور تعلیمی برادری کے درمیان ایکو نظام کی ہم آہنگی، خریداری کے عمل میں اصلاحات، اور ایم ایس ایم ایز و دفاعی صنعتی کوریڈورز کا کردار شامل تھا تاکہ مقابلہ کرنے کے قابل اور برآمدی شعبے قائم کیے جا سکیں۔ گفتگو میں مضبوط سپلائی چین، بیرونی انحصار میں کمی، اور بھارت کے ڈیپ ٹیک ایکوسسٹم کی تیز رفتار ترقی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تاکہ مستقبل کے آپریشنل تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔
سی ڈی ڈی-2025 قومی اور بین الاقوامی ماہرین کو دفاعی اصلاحات، تکنیکی تبدیلی، سول-فوجی تال میل اور وِکست بھارت @2047 کے پیش نظر بھارت کی ابھرتی ہوئی سلامتی کی ترجیحات پر غور و خوض کے لیے اکٹھا کرے گا۔ سی ڈی ڈی-2025 کے تحت ہونے والی وسیع تر مصروفیات کے حصے کے طور پر، بھارتی فوج نے 31 اکتوبر 2025 کونوجوان لیڈرز فورم کوبھی منعقد کیا تھا، جس میں نوجوانوں میں بیداری اور آگاہی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
********
(ش ح ۔م م۔ خ م(
U. No. 1362
(Release ID: 2190816)
Visitor Counter : 8