وزارت سیاحت
سکم میں شمالی مشرقی علاقے کے لیے 13ویں بین الاقوامی ٹورزم مارٹ کا افتتاح
تقریب کی جھلکیاں: شمال مشرق کو ایک متحد اور رونق سے بھرپور سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
14 NOV 2025 8:00PM by PIB Delhi
شمالی مشرقی علاقے کے لیے 13ویں بین الاقوامی ٹورزم مارٹ(آئی ٹی ایم) کا آج ایس اے پی گراؤنڈز، پینگ تھانگ، گینگٹوک میں افتتاح کیا گیا۔ یہ تقریب وزارت سیاحت، حکومت ہند اور ریاستی حکومت سکم کے ذریعے مشترکہ اہتمام سے منعقد ہوئی، جس میں اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ، سکم کے وزیر سیاحت اور دیگر شمالی مشرقی ریاستوں اور مرکزی وزارتوں کے وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

بین الاقوامی ٹورزم مارٹ وزارت سیاحت کی ایک اہم سالانہ تقریب ہے جس کا مقصد شمالی مشرقی علاقےجسے بھارت کی ‘‘اشٹھ لکشمی’’ کے طور پر جانا جاتا ہے،کی بے پناہ سیاحتی صلاحیت کو ملکی اور بین الاقوامی ناظرین کے سامنے پیش کرنا ہے۔ بھارت اور بیرون ملک سے شراکت داروں کو ایک جگہ یکجا کرتے ہوئے، یہ مارٹ اس علاقے کو جو متنوع تجربات سے مالا مال ہے، جیسے کہ ماحولیاتی سیاحت، ایڈونچر ٹورزم، ویلنس اور روحانی سرکٹس، دیہی اور ثقافتی سیاحت، جنگلی حیات کی تلاش اور پائیدار کمیونٹی پر مبنی پیشکش کوایک متحدسیاحتی مقام کے طور پر پیش کرتا ہے۔

اس سال کا ایڈیشن، جو 14 سے 15 نومبر 2025 تک منعقد ہوا، دس سال کے وقفے کے بعد سکم میں آئی ٹی ایم کی میزبانی کا دوسرا موقع ہے۔ ریاست نے اس پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پائیدار سیاحت، نامیاتی زراعت، تحفظ پر مبنی پالیسیوں، ہمالیائی حیاتیاتی تنوع اور رنگین فنون، دستکاری اور ثقافتی ورثے میں اپنی شاندار پیش رفت کو اجاگر کیا۔ سکم نے پورے شمالی مشرقی علاقے کو ایک مربوط اور متحرک سیاحتی مرکز کے طور پر فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

مارٹ میں 19 ممالک بشمول آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اسپین، جرمنی، اٹلی، فرانس، بیلجیم، جنوبی کوریا، سنگاپور، ملیشیا، تھائی لینڈ اور اسرائیل سے تعلق رکھنے والے 39 بین الاقوامی سیاحتی شراکت دار شامل ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، تقریباً 90 ملکی ٹور آپریٹرز 22 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں سے گینگٹوک میں یکجا ہوئے تاکہ آٹھ شمالی مشرقی ریاستوں آسام، اروناچل پردیش، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، تریپورہ اور سکم کے خدمات فراہم کنندگان کے ساتھ مضبوط کاروباری تعلقات قائم کر سکیں۔ اثر و رسوخ رکھنے والے افراد اورٹریول میڈیا کو بھی اس علاقے کی عالمی نمائش بڑھانے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

دو روزہ اس تقریب میں تکنیکی اجلاس، پینل مباحثے، مصنوعات کی نمائش، اور بی2 بی ملاقاتیں شامل ہیں، جن کا مقصد ملکی اور بین الاقوامی سیاحتی شراکت داروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ریاستی سیاحت کے حکام کے ساتھ اہم مباحثوں میں فلمی سیاحت، ہوم اسٹیز اور شمالی مشرقی علاقے میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچہ اور فروغ کو بہتر بنانے کی اہم حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہیں۔

شمال مشرق کی فنکاری اور پر فارمننگ روایات کا جشن مناتے ہوئے ثقافتی مظاہروں نے تقریب میں رونق میں اضافہ کیا ہے۔ وفود نے گینگٹوک اور اس کے ارد گرد اہم مقامات کا بھی دورہ کیا، جن میں رومٹیک خانقاہ، ڈو ڈرول چورٹن اور نامگیال انسٹی ٹیوٹ آف تیبتولوجی شامل ہیں۔
مصنوعات کی نمائش نے جنگلی حیات کی سیاحت، ریور کرُوز ، فیسٹیول اور تقریبات، ثقافتی دستکاری، کھانے پینے کی روایات اور ایڈونچر سرگرمیوں میں علاقے کی طاقت کو اجاگر کیا۔ تقریب کے بعد بین الاقوامی اور ملکی وفود کے لیے تعارفی دورے بھی منصوبہ بندکیے گئے ہیں تاکہ وہ شمالی مشرقی ریاستوں کے مقامات کو دریافت کر سکیں اور علاقے کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی دولت کا بھرپور تجربہ حاصل کر سکیں۔
****
ش ح۔ ش ت ۔ش ب ن
U.NO.1358
(रिलीज़ आईडी: 2190761)
आगंतुक पटल : 6