قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چوتھے قومی ای ایم آر ایس اسپورٹس میٹ 2025 میں این ای ایس ٹی ایس کے کمشنر کا اختتامی تقریب سے خطاب

Posted On: 16 NOV 2025 11:44AM by PIB Delhi

چوتھی نیشنل ای ایم آر ایس اسپورٹس میٹ 2025 کی اختتامی تقریب 15 نومبر کو برسا منڈا ایتھلیٹکس اسٹیڈیم راؤرکیلا میں منعقد ہوئی، جہاں جناب اجیت کمار سریواستو آئی آر اے ایس، کمشنر نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائیبل اسٹوڈنٹس (این ایس ایس ٹی ایس) نے ایک پُراثر، حوصلہ افزا اور مستقبل بین خطاب پیش کیا۔ اس موقع پر اڑیسہ کے معزز وزیراعلیٰ، سینئر معززین، افسران، سرپرستوں اور ملک بھر سے آئے ہوئے طلبہ ایتھلیٹس بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AMCO.jpg


کمشنر، نیسٹس (این ای ایس ٹی ایس) کا خطاب

معزز مہمانوں اور شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کمشنر نے بتایا کہ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران سندھڑگڑھ راؤرکیلا اور راج گنگ پور میں منعقد ہونے والی اس میٹ میں 22 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے سے آئے 5500 سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ انہوں نے اس تقریب کو صرف کھیلوں کا نہیں بلکہ ’’شناخت، عمدگی، اتحاد اور امنگوں‘‘ کا جشن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قبائلی بچے مستقبل کا انتظار نہیں کر رہے—وہ خود مستقبل بن رہے ہیں۔‘‘


ای ایم آر ایس: قبائلی تعلیم میں ایک خاموش تبدیلی

کمشنر نے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کی تیز رفتار ترقی کو اجاگر کرتے ہوئے اسے ایک ’’خاموش انقلاب‘‘ قرار دیا جو قبائلی برادریوں کے لیے تعلیمی منظرنامے کو بدل رہا ہے۔

نمایاں نکات:

  • ای ایم آر ایس جسے 1997–98 میں شروع کیا گیا، کا مقصد تعلیمی خلا کو ختم کرنا اور جماعت 6 سے 12 تک لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے مساوی نمائندگی کے ساتھ اعلیٰ معیار کی رہائشی تعلیم فراہم کرنا ہے۔
  • 2025 تک، حکومتِ ہند نے 728 ای ایم آر ایس منظور کیے ہیں، جن کا ہدف یہ ہے کہ جن بلاکس میں قبائلی آبادی نمایاں ہو وہاں کم از کم ایک اسکول قائم کیا جائے۔
  • 477 ای ایم آر ایس فی الحال فعال ہیں، جو پورے بھارت میں تقریباً 1.4 لاکھ طلبہ کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔
  • نیسٹس (این ای ایس ٹی ایس) کے تحت مالی وسائل کا مؤثر استعمال کیا جا رہا ہے، جن میں فی طالب علم سالانہ 1.47 لاکھ روپے اور اضافی 34,971 روپے معاون اخراجات شامل ہیں، تاکہ تعلیمی، کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بہتری لائی جا سکے۔

اڑیسہ: ای ایم آر ایس تحریک میں پیش پیش

میزبان ریاست کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ:

  • اڑیسہ ملک میں سب سے زیادہ منظور شدہ ای ایم آر ایس (114 اسکول) رکھتا ہے۔
  • ریاست میں اس وقت 17 اضلاع میں 47 فعال ای ایم آر ایس کام کر رہے ہیں، جن میں 12,306 سے زائد طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔
  • اڑیسہ نے پانچواں نیشنل ای ایم آر ایس کلچرل فیسٹ (2024) کامیابی سے منعقد کیا تھا اور ایک بار پھر نہایت شاندار، موثر اور خوشگوار قومی ایونٹ کی میزبانی کی ہے۔

چوتھی نیشنل ای ایم آر ایس اسپورٹس میٹ کی کامیابیاں

کمشنر نے بتایا کہ مقابلے 8 مقامات پر 22 کھیلوں کے زمروں میں منعقد کیے گئے، جنہیں 7000 سے زائد افرادجس میں اساتذہ، افسران، رضاکار اور معاون عملہ شامل تھا—نے بھرپور تعاون فراہم کیا۔

انہوں نے طلبہ کھلاڑیوں کی حوصلہ مندی، نظم و ضبط اور کھیلوں کی روح کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے کئی طالب علم مستقبل میں قومی اور عالمی سطح پر بھارت کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


تشکر کے جذبات

کمشنر نے شکریہ ادا کیا:

  • معزز وزیراعلیٰ، حکومتِ اڑیسہ
  • وزارتِ قبائلی امور، حکومتِ ہند
  • حکومتِ اڑیسہ، محکمہ ایس ٹی اور ایس سی ڈیولپمنٹ
  • ضلع انتظامیہ، سندھڑگڑھ
  • راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ، اڑیسہ ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن
  • کھیلوں کے حکام، اطلاعات و عوامی روابط (آئی اینڈ پی آر) محکمہ، صحت، ٹرانسپورٹ، پولیس اور تمام متعلقہ محکمے
  • ایونٹ مینجمنٹ ٹیموں، یو این ڈی پی، رضاکاروں اور معاون عملے
  • اساتذہ، اسکاٹ ٹیموں اور اسپورٹس مینٹرز کا، جنہوں نے طلبہ کی تیاری اور رہنمائی میں بھرپور محنت کی

ای ایم آر ایس طلبہ کے نام پیغام

طلبہ کو اپنے دل سے مخاطب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا:

’’آپ میں سے ہر ایک امکانات کی ایک کہانی ہے۔ آپ کا اپنے گاؤں سے ان اسٹیڈیمز تک کا سفر بذاتِ خود ایک کامیابی ہے۔ آپ رکاوٹیں توڑ رہے ہیں اور ثابت کر رہے ہیں کہ بھارت کا قبائلی نوجوان ایک جامع اور طاقتور مستقبل تشکیل دے گا۔ آپ صرف حصہ نہیں لے رہے—آپ تاریخ رقم کر رہے ہیں۔‘‘


اختتامی کلمات

اسپورٹس میٹ کو باضابطہ طور پر اختتام پذیر قرار دیتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ ای ایم آر ایس تحریک ایک مضبوط، نمایاں اور پُراعتماد قوتِ تبدیلی کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے تمام حصہ لینے والی ریاستوں، کھلاڑیوں، اسکولوں، کوچز اور والدین کو مبارکباد دی اور انہیں اتحاد، عمدگی اور امنگ کی روح کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی۔

انہوں نے اس عزم کے ساتھ بات ختم کی کہ نیسٹس (این ای ایس ٹی ایس) قبائلی نوجوانوں کے لیے بہتر تعلیمی، کھیلوں، قیادت اور قومی تعمیر کے مواقع فراہم کرنے کی راہیں مزید مضبوط بناتا رہے گا۔

 

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1327


(Release ID: 2190495) Visitor Counter : 12