قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور وسطی ایشیائی ممالک کا سائبر خطرات سے نمٹنے کی تدابیر اور واقعات کے نمٹارے سے متعلق بندوبست پر اسٹریٹجک سائبر مشق اختتام پذیر ہوا

Posted On: 14 NOV 2025 4:07PM by PIB Delhi

نیشنل سیکیورٹی کونسل سیکریٹریٹ، حکومتِ ہند، نے وزارتِ خارجہ اور نیشنل کرٹیکل انفارمیشن انفراسٹرکچر پروٹیکشن سینٹر کے اشتراک سے 12 تا 14 نومبر 2025 کو نئی دہلی میں وسطی ایشیائی ممالک ،  قزاقستان، کرغستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے لیے تین روزہ اسٹریٹجک سائبر مشق کا انعقاد کیا۔

یہ اسٹریٹجک سائبر مشق بھارت کی جانب سے سیکیورٹی کونسل/این ایس اے کے سکریٹریوں کی ہند وسطی ایشیائی میٹنگ کے تحت کیے گئے عزائم  میں سے ایک کی کامیاب تکمیل کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس مشق میں وسطی ایشیائی ممالک کی سائبر سیکیورٹی ایجنسیاں، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں کی تکنیکی ٹیمیں شریک ہوئیں۔

مشق کا مرکزی مقصد تکنیکی ٹیموں کو جدید مہارتوں سے لیس کرنا تھا تاکہ وہ خطے کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے والے پیچیدہ بین الاقوامی سائبر خطرات کا مؤثر مقابلہ کر سکیں۔ اس دوران اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک پالیسی فیصلوں اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جس سے تکنیکی صلاحیت سازی اور پالیسی سازی میں ہم آہنگی پیدا ہوئی۔

خطے کی سائبر سیکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہان نے بھی دائمی اسٹریٹجک سائبر تعاون کے طریقہ کار تلاش کرنے کے لیے مذاکرات کیے۔

اس مشق کے کامیاب اختتام کو بھارت اور وسطی ایشیا کے مشترکہ سیکیورٹی سفر میں ایک اہم سنگِ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو قومی دفاعی اقدامات سے آگے بڑھ کر ایک مربوط اور مضبوط سائبر ماحولیاتی نظام کی طرف منتقلی کی علامت ہے۔

 

***

ش ح۔ع ح۔ خ م

U.NO.1273


(Release ID: 2190111) Visitor Counter : 5