وزارت دفاع
آتم نربھر بھارت: وزارت دفاع اور بی ڈی ایل نے ٹی - 90 ٹینک کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے آئی این وی اے آر ٹینک شکن میزائل کے لئے 2,095.70 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کیے
Posted On:
13 NOV 2025 5:32PM by PIB Delhi
وزارت دفاع نے بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ (بی ڈی ایل) کے ساتھ بھارتی ساز و سامان خریدے جانے کے زمرے کے تحت 2,095.70 کروڑ روپے کی کل لاگت سے آئی این وی اے آر ٹینک شکن میزائلوں کی خریداری کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے پر وزارت دفاع کے سینئر عہدیداروں اور بی ڈی ایل کے نمائندوں نے 13 نومبر 2025 کو نئی دہلی کے ساؤتھ بلاک میں سکریٹری دفاع جناب راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں دستخط کیے ۔
آئی این وی اے آر ٹینک شکن میزائلوں کی خریداری سے ٹینک ٹی-90 کی وار کرنے کی صلاحیت اور اس کی نشانے کو نیشت و نابود کرنے کی کی طاقت میں اضافہ ہوگا، جو ہندوستانی فوج کی مسلح رجمنٹوں کی اصل بنیاد ہے۔ ہتھیاروں کا نظام ایک جدید ترین لیزر گائیڈڈ اینٹی ٹینک میزائل ہے جس کے نشانے پروار کرنے کے بہت زیادہ امکان ہیں۔ یہ میکانائزڈ آپریشنز کے طرز عمل کو تبدیل کرنے اور کسی ناسازگار صورتحال سے نمٹنے کی خاطر آپریشنل فائدہ پیش کرنے کے لیے تیار ہے ۔
اس خریداری سے دفاعی پبلک سیکٹر کے اداروں کی موجودہ مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں کی عکاسی ہونے کے ساتھ ساتھ ، دفاع میں آتم نربھرتا کے حصول کے لیے گھریلو صنعتوں کے ذریعے مخصوص ٹیکنالوجیز کی ترقی کی بھی نشاندہی ہوتی ہے ۔
******
(ش ح –ا ع خ – ت ح)
U. No.1224
(Release ID: 2189783)
Visitor Counter : 9