وزارت دفاع
تیسرا انڈین ملٹری ہیریٹیج فیسٹیولی یو ایس آئی، نئی دہلی میں منعقد ہوگا؛ رکشا راجیہ منتری مہمان خصوصی ہوں گے
Posted On:
13 NOV 2025 5:11PM by PIB Delhi
یونائیٹڈ سروس انسٹی ٹیوشن آف انڈیا کے زیر اہتمام انڈین ملٹری ہیریٹیج فیسٹیول(آئی ایم ایچ ایف) کا تیسرا ایڈیشن 14اور 15 نومبر 2025 کو نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ رکشا راجیہ منتری جناب سنجے سیٹھ مہمان خصوصی ہوں گے اور افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ہندوستان کی فوجی تاریخ اور ورثے کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی اور جغرافیائی سیاست سے متعلق مسائل پر بات چیت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، آئی ایم ایچ ایف کا مقصد تینوں افواج،منتظمین اور سفارت کاروں، ماہرین تعلیم اور تھنک ٹینک، نجی اور عوامی صنعت اور عوام کے درمیان کثیر فریقی مکالمے اور تبادلہ خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔
آئی ایم ایچ ایف2025 میں لیفٹیننٹ کرنل ارول راج (ریٹائرڈ) کی مشہور فوجی پینٹنگز کی نمائش اور کرنل پی کے گوتم (ریٹائرڈ) کے ذریعہ دی سکرانیٹی:اسٹیٹ کرافٹ اور وارکرافٹ اور ڈاکٹر اے کے مشرا کے ذریعہ ہندوستانی مسلح افواج کے اعزازات اور ایوارڈسمیت اشاعتوں کا اجراء شامل ہے۔ اس تقریب میں ہندوستان کی عسکری تاریخ اور ورثے سے متعلق یا اس سے متعلق کتابوں کے معروف مصنفین پر مشتمل پینل ڈسکشن بھی شامل ہیں۔ ان میں آپریشن سندور، دی وار انڈیا فارگوٹ، کنٹیسٹڈ پارٹیشنز، ٹسلز اوور تبت، بی ایس ایف اور بنگلہ دیش، اُدبھو، ٹیمنگ دی ویوز، ملیٹری بایوگرافیز اور ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجی کے موضوعات پرسیشن شامل ہیں۔
********
ش ح۔ع و۔ن ع
U-1211
(Release ID: 2189721)
Visitor Counter : 6